آج کل فیس بک کے اکثر گروپس میں DP کا مقابلہ ہو رہا ہے۔جس میں گروپ کے دو ممبران کی تصاویر دے کر ووٹ کرنے کا کہا جاتا ہے۔
لاکھ کوشش بسیار کے باوجود مجھے تو اس مقابلے کا سوائے خود نمائی کے اور کوئی مقصد نظر نہیں آتا۔ میں تو حیران ہوں کہ انسان اپنی اصل کو کیوں بھول گیا۔ارے خدا کے لوگو ذرا غور تو کرو کہ آپکو بنایا کس چیز سے گیا۔۔۔؟ جب آپکی اصل یہ ہے کہ تو ایک ایسی چیز سے عدم سے وجود میں آیا جو جسم انسانی کو لگ جائے تو جسم پلید ونجس ہو جاتا ہے۔۔۔ تو میں پوچھتا ہوں کہ اتنا غرور کاہے کا۔۔۔؟ ارے کس بات پہ اتراتے ہو۔۔۔؟
اگر تو خوبصورت ہے تو اس میں تیرا کیا کمال ہے۔۔۔۔؟َ کمال تو میرے اس رب کا ہے جس نے تجھے نا صرف خوبصورت بنایا بلکہ حسن کا سرٹیفیکیٹ بھی عطا کر دیا
اللہ فرماتا ہے لقد خلقناالانسان فی احسن تقویم ۃ
اور ہاں اگر تجھ میں کوئی کمی اور کجی اللہ نے اپنی کسی مصلحت کی وجہ سے چھوڑ دی ہے تو بھی اس کا شکر ادا کر نا کہ شکوہ کرتا پھرے۔۔۔کیونکہ جو اللہ کے بندے ہوتے ہیں نا وہ ہر حال میں شکر ہی بجا لاتے ہیں۔۔۔۔
میری تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ وہ اس جیسی کسی بھی پوسٹ پہ کمنٹ نا کیا کریں۔۔۔ اللہ کی تخلیق میں مین میخ نکالنا بہت بڑے گناہ کا سبب ہے۔۔۔!
اللہ پاک ہم سب کو بشمول مجھے عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین!
 

arifkarim

معطل
آج کل فیس بک کے اکثر گروپس میں DP کا مقابلہ ہو رہا ہے۔جس میں گروپ کے دو ممبران کی تصاویر دے کر ووٹ کرنے کا کہا جاتا ہے۔
یہ تو فیس بک کی شروعات کا سبب بیان کر رہے ہیں۔ فلم سوشل نیٹورک کے مطابق فیس بک کالج میں لڑکیوں کی اشکال پر مبنی مقابلے کے بعد پیدا ہوا۔
 

نور وجدان

لائبریرین
بہت اچھا لکھا ہے ساتھ اس کے خوبصورت مثال سے سمجھایا۔ آپ کو ایک مشورہ ہے کہ سنجیدہ ہو کے لکھنا شروع کردو ۔ ماشاءاللہ آگے جاؤ گے ۔
 
Top