مبارکباد تشکر

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
تمام ارکان محفل کو بہت مبارک ہو کہ ہمارا اس مرتبہ کا ہوسٹنگ کے اخراجات کے لیے ڈونیشن کا ہدف بھی پورا ہو گیا ہے اور گزشتہ بار کی طرح اس مرتبہ بھی یہ ہدف شمشاد بھائی کی محبت اور لگن کے باعث پورا ہوا ہے جنہوں نے اپنے ذاتی روابط استعمال کیے اور لوگوں کو ڈونیشن کی ادائیگی کا آسان طریقہ فراہم کیا۔ اس کے لیے ہم سب شمشاد بھائی کے بے حد مشکور ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہی ہم ان تمام دوستوں کی محبت کے بھی قرضدار ہیں جنہوں نے فراخدلی سے اردو ویب کی ہوسٹنگ کے اخراجات پورا کرنے کے لیے عطیات دیے۔ یہ آپ دوستوں کی اردو ویب سے محبت کا ثبوت ہے اور اردو ویب کے بطور علمی اور تحقیقی پلیٹ فارم ہونے پر آپ کے اعتماد کا اظہار ہے۔ آپ دوستوں کی اس محبت اور اعتماد سے ہمیں بھی اردو ویب کو ارتقاء دینے کے لیے مہمیز ملتی ہے۔ کئی دوستوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اس لیے اس مرتبہ میں سب مہربان دوستوں کا فردٌا فردٌا شکریہ ادا کر دوں گا۔ مختصراً اتنا عرض کردیتا ہوں کہ اس مرتبہ ڈونیشن کا ہدف پورا کرنے کے لیے ہمیں گیارہ ڈونیشنز موصول ہوئی ہیں۔ جزاکم اللہ احسن الجزاء۔
والسلام
 

محمد وارث

لائبریرین
میری طرف سے بھی اس کارِ خیر میں حصہ لینے والے تمام احباب کا بہت شکریہ، شمشاد بھائی کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر دیں۔
 

یونس عارف

محفلین
اللہ تعالیٰ آپ ان سب کو جزائے خیر دیں جو اردو کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں ۔ خاص طور پر شمشاد بھائی کو
 
سبھی محفلین کو مبارکباد اور عطیات سے نوازنے والے احباب کے لئے اظہار تشکر۔ شمشاد بھائی آپ کی کوشش گراں قدر تھی۔
 

طالوت

محفلین
خوشی کی خبر ہے ۔ افسوس کہ میں اپنی ازلی سستی اور ایک دو مسائل کے باعث اس سعادت سے محروم رہا ۔ تعاون کرنے والے تمام احباب کا بے حد شکریہ ۔
وسلام
 

طالوت

محفلین

خوشی

محفلین
اللہ آپ کی عمر دراز کرے، ویسے کام کیا کرتے ھیں ایسا،چلیں وعدہ رہا اگلے سال آپ کے حصے کے دے دوں گی
 

طالوت

محفلین
سلسلہ روزگار تو بڑا شریفانہ ہے میں تو ان کاموں کی بات کر رہا ہوں جن کے لئے کہتے ہیں “بندیاں چے رہناں ہووے تے بندیاں آلے کم کری دے نے“ ۔ معاملہ اگلے سال دینے کا نہیں بلکہ اگلے سال کا پیشگی دینے کا ہے ۔ وعدے کا بوجھ خود پر نہ ڈالیں ۔
وسلام
 
Top