تسکینِ دلِ بیگم نہ ہوئی ہم برتن دھوکر آ بھی گئے

محمد خلیل الرحمٰن نے 'مزاحیہ شاعری' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 12, 2018

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    6,492
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    غزل
    محمد خلیل الرحمُن
    (اسرار الحق مجاز سے معذرت کے ساتھ)

    تسکینِ دلِ بیگم نہ ہوئی ہم برتن دھوکر آ بھی گئے
    اس سعیء مسلسل میں برتن کچھ توڑے اور چھپا بھی گئے

    باورچی خانے کی ڈیوٹی ہم سے نہ ہوئی پوری یارو!
    بیگم نے کڑک کر جب پوچھا، گھبرا بھی گئے، شرما بھی گئے

    اے جان تمہارے سر کی قسم! ، اماں سے کہیں گے کچھ بھی نہ ہم
    اک راز یہ اچھی شادی کا اس دنیا میں ہم پا بھی گئے

    رودادِ غموں کی یاروں سے ہم کیا کہتے، کیوں کر کہتے
    اک حرف نہ نکلا ہونٹوں سے پر راز وہ سارے پا بھی گئے

    احباب جو ملنے آئے تھے ان پر تو نہ جانے کیا گزری
    ڈانٹا جب بیگم نے سب کو، وہ بھاگے ہم گھبرا بھی گئے

    مائیکے جانے کے لیے ٹیکسی جب بیگم کو لے کر نکلی
    اِک دوڑ لگائی ہم نے اور یاروں کے گھر پر آبھی گئے​
     
    • پر مزاح پر مزاح × 8
    • زبردست زبردست × 5
  2. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    2,328
    کیا خوب لکھا ہے ماشاءاللہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    11,375
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    زبردست سر ,
    بہت خوب پرمزاح ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  4. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    9,551
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    زبردست
    بہت مزے کی ہے۔
    بہت سی داد۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    21,308
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت عمدہ

    اتنے میں فون کی گھنٹی بجی، دیکھا تو فون تھا گھر سے ہی
    کچھ لینے واپس آ گئی تھیں، یوں ان کی چال میں آ بھی گئے
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
  6. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    31,662
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    تمہارے ہی الفاظ میں مزیدار مزیدار
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    6,492
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    جزاک اللہ فاخر رضا بھائی، خوش رہیے۔
     
  8. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    6,492
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    آداب عرض ہے جناب!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    6,492
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    تسلیمات بٹیا! خوش رہیے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    6,492
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    آہاہاہا،آہاہاہا، آہاہاہا، آہاہاہا​
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  11. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    6,492
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    خوب صورت ترین تبصرہ۔ خوش رہیے استادِ محترم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    4,729
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    مجھے تو آپ کی بیگم صاحبہ سے ملنا پڑے گا۔۔ :confused:
    ان سے پوچھنا پڑے گا۔۔آخر آپ ایسا کیا سلوک کرتی ہیں انکل جی کے ساتھ۔۔ :sneaky::p
    بیچارے ہر وقت اسی قسم کی پیروڈی کرتے پائے جاتے ہیں۔۔:rollingonthefloor:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  13. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    4,729
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    حیرت ہے ۔۔ویسے سوچنے کی بات ہے ۔۔کیا واقعی " بیگم" اتنی "خوفناک مخلوق " ہے؟:question:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  14. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    4,729
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    سوری سوری۔۔ انکل جی ۔۔۔:D
    انکل جی نے کہنا ۔۔کتنے بدتمیز بچے ہیں آج کل کے۔۔ بڑوں کے ساتھ ایسا مذاق کرتے ہیں۔۔:noxxx::rollingonthefloor:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  15. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    4,729
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    اوہو۔۔ تعریف تو رہ ہی گئی تھی۔۔ :sneaky:
    میں تو آپ کی "فکر" میں مزید دبلی ہوئی جارہی تھی۔۔:p
    قبل اس کے میں نظر آنا بھی بند ہوجاتی عوام الناس کو۔۔ مجھے یاد آیا۔۔ میں نے تو تعریف کرنا تھی۔۔:rollingonthefloor:
    خیر ۔۔بہت بہت مزیدار اور دلچسپ پیروڈی کرتے ہیں آپ انکل جی۔۔ :):):)
    اچھا لکھتے ہیں۔۔ یونہی لکھتے رہیں سدا۔۔ اور مسکراہٹیں بکھیرتے رہیں۔۔ آمین۔۔
    :):):)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1

اس صفحے کی تشہیر