ترے نزدیک آکر سوچتا ہوں (رسا چغتائی)

نیرنگ خیال

لائبریرین
ترے نزدیک آکر سوچتا ہوں
میں زندہ تھا کہ اب زندہ ہوا ہوں

جن آنکھوں سے مجھے تم دیکھتے ہو
میں ان آنکھوں سے دنیا دیکھتا ہوں

خدا جانے مری گھٹڑی میں کیا ہے
نہ جانے کیوں اٹھائے پھر رہا ہوں

یہ کوئی اور ہے اے عکس دریا
میں اپنے عکس کو پہچانتا ہوں

نہ آدم ہے نہ آدم زاد کوئی
کن آوازوں سے سر ٹکرا رہا ہوں

مجھے اس بھیڑ میں لگتا ہے ایسا
کہ میں خود سے بچھڑ کے رہ گیا ہوں

جسے سمجھا نہیں شاید کسی نے
میں اپنے عہد کا وہ سانحہ ہوں

نہ جانے کیوں یہ سانسیں چل رہی ہیں
میں اپنی زندگی تو جی چکا ہوں

جہاں موج حوادث چاہے لے جائے
خدا ہوں میں نہ کوئی ناخدا ہوں

جنوں کیسا کہاں کا عشق صاحب
میں اپنے آپ ہی میں مبتلا ہوں

نہیں کچھ دوش اس میں آسماں کا
میں خود ہی اپنی نظروں سے گرا ہوں

طرارے بھر رہا ہے وقت یا رب
کہ میں ہی چلتے چلتے رک گیا ہوں

وہ پہروں آئینہ کیوں دیکھتا ہے
مگر یہ بات میں کیوں سوچتا ہوں

اگر یہ محفل بنت عنب ہے
تو میں ایسا کہاں پارسا ہوں

غم اندیشہ ہائے زندگی کیا
تپش سے آگہی کی جل رہا ہوں

ابھی یہ بھی کہاں جانا کہ مرزؔا
میں کیا ہوں کون ہوں کیا کر رہا ہوں
آخر کار ہم نے ٹائپ کر ہی لی۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
رسا چغتائی کا اب تک جتنا کلام پڑھا اچھا ہی لگا۔

ٹائپ کرنے کی مشقت جو آپ نے اُٹھائی اُس سے آپ کی پسندیدگی کا اندازہ ہوتا ہے۔ :)
یہ بات درست ہے کہ رسا صاحب کا جتنا بھی کلام پڑھا ہے پرکیف ہے۔

مثال کے طور پر ہمارا کیفیت نامے پر لگا شعر۔۔۔۔ اور یہ دو اشعار

جہاں تم ہو وہاں سایہ ہے مرا
جہاں میں ہوں وہاں سایہ نہیں ہے

مجھے وہ شخص زندہ کر گیا ہے
جسے خود اپنا اندازہ نہیں ہے
 

تلمیذ

لائبریرین
بہت اعلیٰ غزل ہے، نین جی۔

نہ جانے کیوں یہ سانسیں چل رہی ہیں
میں اپنی زندگی تو جی چکا ہوں
 

زبیر مرزا

محفلین
پیارے باباجی کی نذر
غم اندیشہ ہائے زندگی کیا
تپش سے آگہی کی جل رہا ہوں
ظفری کے لیے
جنوں کیسا کہاں کا عشق صاحب
میں اپنے آپ ہی میں مبتلا ہوں
خود اپنے لیے
اگر یہ محفل بنت عنب ہے
تو میں ایسا کہاں پارسا ہوں

اور بہت سی داد پوسٹ کرنے والے صاحبِ ذوق کے لیے
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت اعلیٰ غزل ہے، نین جی۔

نہ جانے کیوں یہ سانسیں چل رہی ہیں
میں اپنی زندگی تو جی چکا ہوں
سر انتخاب کو پسند کرنے پر شکرگزار ہوں۔

خود اپنے لیے
اگر یہ محفل بنت عنب ہے
تو میں ایسا کہاں پارسا ہوں

اور بہت سی داد پوسٹ کرنے والے صاحبِ ذوق کے لیے
جناب۔ یہ بات ہمیں معلوم تھی۔ لیکن پھر بھی اعتراف کرنے کا شکریہ۔۔۔ :p

انتخاب کو پسند کرنے پر شکرگزار ہوں۔ :)

رسا چغتائی بہت عمدہ لکھتے ہیں ، خوبصورت کلام شراکت کا شکریہ
جی صائمہ صاحبہ۔ یقینا۔ چونکہ ہم ذرا کم مطالعہ لوگ ہیں۔ اس لئے اتنے وثوق سے نہیں کہہ سکتے تھے۔ انتخاب کو پسند کرنے پر شکریہ :)

کیا کہنے آپ کے انتخاب کے :)
بہت خوب شراکت
سلامت رہیں
سر اس پذیرائی پر تشکر :)
 
Top