ترکی: تقسیم اسکوائر پر مظاہرے، پولیس کا واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال

کاشفی

محفلین
world-turkey-protestattaqseemsquire_7-6-2013_108273_l.jpg
استنبول … ترکی کے تقسیم اسکوائر پر پولیس نے مظاہرین کو واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کرکے منتشر کردیا۔ مظاہرین اور پولیس میں اس وقت شدید جھڑپیں ہوئیں جب ہزاروں مظاہرین استنبول پارک کی جانب ایک بار پھر بڑھنے لگے، اس سے پہلے 15 جون کو استنبول پارک کو پولیس نے اس وقت قبضے میں لے کر عوام کیلئے بند کردیا تھا جب یہ پارک کئی دنوں سے حکومت مخالف مظاہروں کا مرکز بنا ہوا تھا۔ استنبول کے گورنر کے پارک کو دوبارہ کھولنے کے اعلان کے بعد مظاہرین نے جمع ہونا شروع کیا جس پر گورنر نے مظاہرین کو خبردارکرتے ہوئے مظاہرے غیر قانونی قرار دیئے۔
 
Top