ترجمے پر تنقید

زیک

مسافر
آخر یہ سلسلہ شروع ہو ہی رہا ہے۔ دیر کی معافی چاہتا ہوں۔ میرا اس تھریڈ میں مقصد یہ ہے کہ ورڈپریس 1.5 کے ترجمے کا پہلا ڈرافٹ (جو یہاں موجود ہے) کو ذرا غور سے دیکھا جائے اور اس پر سیرحاصل بحث کی جائے تاکہ ہم ایک بہتر ترجمہ تیار کر سکیں۔

میں کوشش کروں گا کہ ایک وقت میں کوئی 5 سے 10 اصطلاحات کو ڈسکس کروں۔ جن اصطلاحات کا ترجمہ میری رائے میں پہلے ہی ٹھیک ہے ان کا یہاں ذکر نہیں کروں گا۔
 

زیک

مسافر
Check your e-mail first, of course
یقیقنا پہلے اپنی ای میل کو چیک کریں


یقیناً میں املاء کی غلطی ہے۔ مگر اس کے علاوہ بامحاورہ اردو میں وہ اس جملے میں of course کے ترجمے کے لئے صحیح نہیں لگتا۔ میرا مشورہ: اسے حذف کر دیں۔

Click here to login!
داخلہ کیلئے یہاں کلک کریں


داخلہ Enter کا ترجمہ ہے نہ کہ login کا۔ login کا میں نے کوئی تسلی‌بخش ترجمہ نہیں دیکھا۔ ہم محفل میں لاگ‌ان استعمال کر رہے ہیں۔ آپ کیا تجویز کریں گے؟
 

دوست

محفلین
of cource جی ہاں‌! کے معنوں‌میں‌بھی آسکتا ہے۔ تاہم مجھے یقیًنا موضوع کے مطابق لگا تھا۔ آپ اس میں‌مناسب تبدیلی کردیں۔
لاگ ان کے لیے پھر لاگ ان ہی رہنے دیں۔داخلہ بھی ایک لفظ ہوسکتاہے تاہم پھر وہی لفظی ترجمے والی بات آجائے گی۔
مگر ہم ہر چیز کا لفظی ترجمہ کیوں‌کرنا چاہتےہیں۔بات تو ایک سینس پیداکرنے کی ہے۔مطلب ہی بیان کرنا ہے ۔اردو کا کوئی بھی لفظ ہوسکتا ہے۔ جب یہ عام ہوجائے گا تو کئی مسئلہ نہیں‌رہے گا۔
تاہم آپ کی مرضی ہے۔
اور دو دو کرکے تو اس کام کو سال بھی کم ہوگا۔919 اصطلاحات ہیں یہ۔
کم ازکم بیس تو ہوں‌ایک بار میں۔
 

زیک

مسافر
دوست میں صرف ان اصطلاحات کا ذکر کروں گا جن سے مجھے اختلاف ہے۔ اب کوشش کروں گا کہ ایک دن میں دس تو ہوں۔ فی‌الحال میں مکمل پو فائل کو دیکھ رہا ہوں اور اس میں جو ترجمے مجھے پسند نہیں آ رہے ان پر نشان لگا رہا ہوں۔ اس کام میں ایک دو دن لگیں گے مگر اس طرح میں یہاں زیادہ رفتار سے لکھ سکوں گا۔

ایک مسئلہ جو مجھے نظر آیا ہے وہ username کا ہے۔ کہیں اس کو اسم رکن لکھا ہے اور کہیں استعمال‌کنندہ۔ میرے خیال سے اسم رکن یا اسم صارف بہتر ہے۔ آپ کو کیا پسند ہے؟
 

آصف

محفلین
اگر اس کو صرف صارف رکھا جائے تو کیسا ہے؟ اسم صارف بھی عمدہ ہے۔

دوسرا "لاگ ان" عام تو شاید ہو جائے وقت کے ساتھ ساتھ لیکن ہمیشہ صرف اردو دان طبقے کیلئے یہ ایک ہوّا رہے گا کہ پتہ نہیں اس کا کیا مطلب ہے!

دوسری طرف لاگ اِن اور لاگ آؤٹ کیلئے "دخول" اور"خروج" دو ایسی اصطلاحات ہیں جو فوراً اردو بولنے والوں کو ذہن نشین ہو جائینگی اور ان میں اپنائیت بھی ہے۔
 

زیک

مسافر
آصف زبردست۔ دخول پسند آیا۔ داخلہ صحیح نہیں تھا مگر دخول لاگ‌ان کے کئے ٹھیک کام کرے گا کیونکہ یہ اتنا عام بھی نہیں ہے اور enter کے معنی کے طور پر بھی عام استعمال میں نہیں ہوتا۔
 

زیک

مسافر
کچھ اور الفاظ جن کی اردو چاہیئے:

popup
header
footer
reset
sidebar
options
abort
default
 
اور باقی رہا ہیڑرز اور فوٹر کے ترجمے کی بات تو وہ مائیکروسافٹ نے پہلے سے ہی کر دیا ہے ۔نیچے انگریزی اور اردو تراجم دیکھیے ۔
108847837_f9c2d8eee7_o.jpg

108847840_ae03efb6bf_o.jpg
 

زیک

مسافر
یہ اصطلاحات کچھ مشکل ہیں اور ان کے موجودہ ترجمے مجھے بالکل پسند نہیں۔ ملاحظہ کریں اور مدد کریں۔

POP3: premature NOOP OK, NOT an RFC 1939 Compliant server
پ۔ ا۔ پ تین: قبل از وقت ن۔ ا۔ ا۔ پ ٹھیک، آر ایف سی 1939 سے مطابقت نہ رکھنے والا سرور.

POP3 noop:
پ۔ ا۔ پ نووپ:

POP3 user:
پ-ا-پ تین(pop3)صارف

POP3 pass:
پ-ا-پ تین(pop3) راستہ:

NOOP failed. Server not RFC 1939 compliant
نُوپ(Noop)کی ناکامی سرورآر‌ایف‌سی1939فرمانبردار(Compliant)

POP3 apop:
پی‌اوپی‌تھری اپوپ(apop):

No server banner
سرور کا کوئی نشان نہیں

abort
روکیں

apop authentication failed
پ-ا-پ تین (pop3)سے تصدیق نہیں ہو سکی

POP3 login:
پ-ا-پ تین (pop3) دخول:

POP3 top:
پ-ا-پ تین(pop3) پہلا:

POP3 pop_list:
پ-ا-پ تین(pop3) پی او پی فہرست:

POP3 get:
پ-ا-پ تین(pop3) حاصل کریں:

POP3 last:
پ-ا-پ تین(pop3) آخری:

POP3 reset:
پ-ا-پ تین(pop3) مسروقہ:

POP3 send_cmd:
پ-ا-پ تین(pop3) سی ایم ڈی بھیجیں:

Empty command string
کوئی حکم نہیں دیا گیا

POP3 quit:
پ-ا-پ تین(pop3)خاموش:

POP3 uidl:
POP3 اسم رکن:

POP3 delete:
پ-ا-پ تین(POP3) ختم کریں:

No msg number submitted
کوئی پیغام نمبر نہیں بھیجا گیا

Command failed
کمانڈ ناکام ہوگئی

کوڈ:
Whois  : http://ws.arin.net/cgi-bin/whois.pl?queryinput=%s
کون،کہاں؟ : http://ws.arin.net/cgi-bin/whois.pl?queryinput=%s
 

نعمان

محفلین
انگوٹھے کا ناخن؟؟؟؟؟؟؟؟

تھمب نیل کے لئیے اگر ہم چھوٹی تصویر کرلیں تو کیسا ہے یا تھمب نیل ہی استعمال کرلیں؟؟ لیکن انگوٹھے کا ناخن؟؟؟ یہ تو بہت عجیب لگ رہا ہے۔
 

دوست

محفلین
Command کا مطلب کلین ٹچ ڈکشنری میں‌ ارشاد اور حکم کے معنوں‌میں‌ دیا ہوا ہے۔ حکم میں‌ پہلےاستعمال کرچکا ہوں اگر جچا نہیں‌تو ارشاد استعمال کرلیں۔
کمانڈ لسٹ کے لیے ارشادیہ فہرست لگتا تو عجیب ہے پر عجیب کو کیا کرنا ہر چیز وقت کے ساتھ مانوس ہوجاتی ہے۔
لاگ ان اور لاگ آؤٹ کا ترجمہ بہترین ہے دخول اور خروج۔
اسم رکن ٹھیک رہے گا اسم صارف کواس سے بدل دیں۔
کافی ساری پی اور پی والی اصطلاحات ہیں یہ حالصتًا تکنیکی نوعیت کی ہیں‌میں‌باوجود کوشش کے ان کا اردو نہیں‌تلاش سکا تھا جس کی وجہ سے انگریزی ہی لکھنا پڑی۔ آپ کی نظر میں‌ مناسب اردو ہو تو بتائیے۔
 

زیک

مسافر
command کے لئے حکم بہتر ہے ارشاد کی نسبت۔

pop3 والی اصطلاحات کو مکمل اردو میں کرنا ضروری نہیں مگر ایسے کرنا ہے کہ مطلب پھر بھی واضح رہے۔ فارسی اور ہندی والوں نے کیا کیا ہے؟
 

آصف

محفلین
میں نے کچھ مزید ترجمہ کیا ہے۔ Editor کا کیا ترجمہ ہوگا؟ ویسے اخبار والے کو تو مدیر کہتے ہیں لیکن یہاں ہم سافٹوئیر کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔
اگر آپ ہندی میں سے دیکھ کر بتا سکتے ہوں تو!! فارسی والا تو ہمارے کام کا نہیں۔
 

زیک

مسافر
ہندی والے ایڈیٹر کو “سنپادک“ لکھتے ہیں۔ یہ اردو میں مستعمل نہیں ہے۔ اس سے تو مدیر یا ایڈیٹر ہی بہتر ہے۔

میں بھی اس وقت ترجمے میں مصروف ہوں۔ اب کچھ کر کے کمٹ کرنا چاہا تو آپ کے کمٹ کرنے سے conflict آ گیا۔ اسے resolve کر کے کمٹ کیا ہے۔ آپ اپنی ورکنگ کاپی بھی اپڈیٹ کر لیں۔
 

دوست

محفلین
ایڈیٹر کے لیے تدوین نگار ٹھیک رہے گا۔
ہندی اور فارسی والے جہاں‌ ترجمہ نہیں‌ملتا انگریزی ہی ٹھوک دیتے ہیں‌اور انگریزی ہی میں۔ یعنی آر ایس ایس کو RSSلکھتے ہیں‌ فارسی میں‌کل دیکھ چکا ہوں۔
میٹا کے لیے اطلاعات کی اصطلاح‌استعمال کی ہے فارسی والوں‌نے میرا خیال ہے یہ بہترین رہے گی۔
ڈسکشن کے لیے مباحثہ مجھے بہت پسند آئی۔
پنگ‌بیک اور ٹریک بیک کے لیے فارسی والوں‌نے ایک اصطلاح دنبالک کے نام سے استعمال کی ہے اگر اس کا ترجمہ مل جائے تو یہ پنگ پانگ سے جان چھوٹے۔
 
یہ بات صحیح ہے کہ ایڈیٹر کا اردو ترجمہ " مدیر " بھی ہے ۔ اردو لغت میں " مدیر " کے معنی ہیں " اخبار کا مہتمم " جو کہ یہاں لکھنا موزوں نہیں رہے گا ۔

لیکن اس ترجمہ کے علاوہ ایڈیٹر کا ایک اور ترجمہ بھی ہے اور وہ ہے " مدون " ۔اردو لغت میں " مدون " کے دو معنی لیے جاتے ہیں ۔ مدون کے یہ دونوں تراجم میں نے اردو کی مشہور لغت ، فروز ا لغات جامع میں دیکھے ہیں ۔

مدون کو جب ( مو۔داو۔وان ) پڑھا جاتا ہے تو وہاں اس کے معنی ہوتے ہیں " ترتیب دیا ہوا ۔ جمع کیا ہوا " اور مدون کو جب ( مو۔داو۔وین ) پڑھا جاتا ہے تو وہاں اس کے معنی ہوتے ہیں " ترتیب دینے والا ۔ جمع کرنے والا " ۔

میری رائے میں سافٹ ویر میں ہم ایڈیٹر کی جگہ پر " مدون ( مو۔داو۔وین ) " استعمال کر سکتے ہیں ۔میرے خیال میں اس کے علاوہ " ترتیب نگار " بھی لکھنا صحیح رہے گا ۔

ویسے شاکر صاحب کا ترجمہ بھی اچھا ہے ۔
 

زیک

مسافر
تدوین‌نگار بھی چلے گا مگر شمیل کے “مدون“ سے میں impress ہوا ہوں۔ مسئلہ صرف یہ ہے کہ کیا context سے یہ واضح ہو گا کہ مدوِن لکھا ہے یا مدوَن؟ یا ہمیں اعراب ڈالنے پڑیں گے؟
 
Top