ترئی کے چھلکوں کی چٹنی۔

عندلیب

محفلین
آپ ترئی کے چھلکوں کا کیا کرتے ہیں ۔۔۔؟
اکثر لوگ انہیں پھینک دیا کرتے ہیں لیکن ایک مرتبہ ہماری ایک پڑوسن نے بتایا کہ ترئی کے چھلکوں کو بھی استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔
ترکیب حاصل کرنے کے بعد جب میں نے اپنے گھر والوں کو یہ چٹنی بنا کر کھلائی تو، کوئی پہچان ہی نہیں پایا کہ یہ چٹنی ترئی کے چھلکوں سے بنائی گئی ہے۔ کھانے کے بعد جب انہیں معلوم ہوا کہ یہ ترئی کے چھلکوں سے بنائی گئی ہے تو سب نے حیرت سے یہی کہا کہ :
ترئی کے چھلکوں سے بھی فائدہ اٹھایا جاتا ہے؟
میں نے کہا کہ : یہ تو میری بنگالی پڑوسن کی مہربانی ہے ۔

بہرحال ، آج آب سب کے ساتھ اس چٹنی کے بنانے کا آسان طریقہ شیئر کر رہی ہوں۔

اجزاء :
ترئی کے چھلکے
لہسن : جوئے 7 سے 8 عدد
ہری مرچ : حسب ذائقہ
ہرا دھنیہ : تھوڑا سا
نمک : حسب ذائقہ
سفید زیرہ : تھوڑا سا
سوکھی لال مرچ : دوعدد آدھی آدھی کر لیں
املی پکی ہوئی : تھوری سی دھو کر تھوڑی دیر کے لئے پانی میں بھگو دیں
تیل بگھار کے لئے

ترکیب :
ترئی کے چھلکوں کو اچھی طرح دھونے کے بعد پین فرائی کر لیں۔
لہسن کو بھی ساتھ میں فرائی کریں پھر فرائی کئے ہوئے چھلکے ، لہسن ، نمک ، املی ، ہرا دھنیہ ، ہری مرچ ، مکسر میں ڈال کر باریک کر لیں اب اس مکسچر کو کسی برتن میں نکال کر سفید زیرے اور سوکھی ہوئی لال مرچ سے بگھار دیں ۔

لیجئے ترئی کے چھلکوں کی مزیدار چٹنی تیار ہے ۔
 
ترئی ایک سبزی ہے۔ اللہ جانے آپ کے یہاں اسے کیا کہتے ہوں۔ خیر میں تصویریں لگا دیتا ہوں۔

دوسری سبزیوں کے ساتھ۔
P103turai+dal+vegs.png


اپنی بیل میں۔
gisuri.jpg
 

فہیم

لائبریرین
لیکن ان اجزاء میں سے صرف ترئی کے چھلکے علیحدہ کردیے جائیں
تب بھی وہ چٹنی ہی بن جائے گی۔
کیوں تمام اجزاء چٹنی والے ہیں۔
اور اگر شامل کرنا ہی ہیں تو ترئی کیا۔
لوکی کے چھلکے شامل کرلیں تو لوکی کے چھلکوں کی چٹنی بن جائے گی۔
 

عندلیب

محفلین
لیکن ان اجزاء میں سے صرف ترئی کے چھلکے علیحدہ کردیے جائیں
تب بھی وہ چٹنی ہی بن جائے گی۔
کیوں تمام اجزاء چٹنی والے ہیں۔
اور اگر شامل کرنا ہی ہیں تو ترئی کیا۔
لوکی کے چھلکے شامل کرلیں تو لوکی کے چھلکوں کی چٹنی بن جائے گی۔
آپ کی بات درست ہے فہیم بھائی ،تمام اجزاء چٹنی والے ہیں پر ہم ترئی کہ بجائے لوکی کے چھلکوں کا استعمال کریں تو ممکن ہے ذائقہ میں فرق آجائے ۔خیر مجھے تو اس کا کوئی تجربہ نہیں ہے ۔
دراصل اس چٹنی کا ذائقہ " کچی املی" کی چٹنی کی طرح ہوتا ہے ۔
 
Top