تحریک انصاف کا 25 دسمبر کراچی جلسہ

اس وقت کراچی میں تحریک انصاف کا جلسہ ہو رہا ہے اورمیں ٹی وی پر شاہ محمود کی تقریر سن رہا ہوں۔

میرے ساتھ میرا ایک دوست جو رات کو دیر سے سویا تھا ، جلسہ دیکھنے کے لیے اٹھ گیا ہے گو ہے پکا "پپلیا" مگر عمران خان کے لیے نرم جذبات موجود ہیں۔

ایک اور جاننے والے کہہ رہے تھے کہ کام پر آج آرام سے ہی جاؤں گا ، عمران کا جلسہ دیکھ کر ہی جانا چاہیے۔
 

arifkarim

معطل
عمران خان نے تو سارے کراچی والوں کے چھکے چھڑے دئے ہیں۔ اور ایک جملہ کہ "اگر اسکینڈینیون ممالک مسلمان ہو جائیں تو باقی تمام مسلمانوں سے بہتر مسلمان ہو جائیں گے" نے میری اس علاقہ کی محبت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ مجھے کسی مسلمان یا اسلامی ممالک میں واپس جانے کی کیا ضرورت ہے، جب دنیا کی سب سے کامیاب فلاحی ریاستیں اسکینڈینیون علاقوں میں ہیں، اور مسلمان نہ ہونے کے باوجود ایک مسلمان فلاحی ریاست کے تمام ضابطوں پر عمل کرتے ہیں:
http://en.wikipedia.org/wiki/Nordic_model
 

mfdarvesh

محفلین
تقریر تو بہت اچھی تھی اور پلان بھی اچھا پیش کیا ہے
پر اللہ جانے آگے کیا ہوتا ہے، بندے لانے کا وعدہ تو پورا کر دیا ہے

نواز شریف جلد میچ کھیلو، کیا پتہ ٹیم ہی نہ ملے :)
 

شمشاد

لائبریرین
اس سے بڑا جلسہ اس سے پہلے کبھی کراچی کی تاریخ میں نہیں ہوا۔
جماعت اسلامی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اتنا بڑا جلسہ پہلے کر چکے ہیں۔

عمران کا اگلا جلسہ 23 مارچ کو کوئٹہ میں ہو گا۔
 

arifkarim

معطل
اس سے بڑا جلسہ اس سے پہلے کبھی کراچی کی تاریخ میں نہیں ہوا۔
جماعت اسلامی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اتنا بڑا جلسہ پہلے کر چکے ہیں۔

عمران کا اگلا جلسہ 23 مارچ کو کوئٹہ میں ہو گا۔
بڑا جلسہ کرنے سے تبدیلی نہیں آتی ہے۔ ایک مکمل نظام تبدیلی عوام کے سامنے رکھیں۔ اور پھر دیکھیں عوام کیسے ووٹ دیتی ہے۔ اگر انصاف دلانا ہے تو پہلے منصفانہ نظام لیکر آئیں۔ خالی تقریروں اور جلسوں سے کام نہیں چلے گا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
کراچی مزارِ قائد : ابرار الحق کی تقریر
ابتدائی کلمات: نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم​
اہم نکات:​
مبارک بادکہ وہ انقلاب جو بچپن سے ہماری آنکھوں میں ٹمٹما رہا تھا ، مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ اس کے آنے کا وقت آ گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں قائم ہونے والی حکومت​
انصاف کی حکومت ،​
اصل پاکستانیوں کی حکومت ،​
عوام کی حکومت ،​
اور نوجوان کی حکومت ہوگی۔​
انہوں نے ایک نظم سنائی:
سر جلائیں گے روشنی ہوگی​
اس اجالے میں فیصلے ہوں گے​
روشنائی بھی خون کی ہوگی​
اور وہ فاقہ کش قلم جس میں​
جتنی چیخوں کی داستانیں ہے​
ان کو لکھنے کی آرزو ہوگی۔​
نہ ہی لمحہ قرار کا ہوگا​
نہ ہی رستہ فرار کا ہوگا​
وہ عدالت غریب کی ہوگی​
جان اٹکی وزیر کی ہوگی​
جس نے بیچی ہے قلم کی طاقت​
جس نے اپنا ضمیر بیچا ہے​
جو دکانیں سجائے بیٹھے ہیں​
سچ سے دامن چھڑائے بیٹھے ہیں​
جس نے بیچا عذاب بیچا ہے​
مفلسوں کو سراب بیچا ہے​
دین کو بے حساب بیچا ہے​
کچھ نے روٹی کا خواب بیچا ہے​
کیا کہیں ہم کہ قوم کو اس نے​
کس طرح بار بار بیچا ہے​
فیض و اقبال کا پڑوسی ہوں​
اک تڑپ میرے خون میں بھی ہے​
آنکھ میں سلسلہ ہے خوابوں کا​
اک مہک میرے چار سو بھی ہے​
جھونپڑی کے نصیب بدلیں گے​
پھر کہیں انقلاب آئے گا۔​
------​
لٹے ہوئے پسے ہوں کا وقت انتقام ہے
اب معاشیِ قاتلو کا وقتِ اختتام ہے
عام آدمی کے ہاتھ اقتدار آئے گا
بے قصور شہریوں کا خون رنگ لائے گا
دیس کی رتوں میں رقصِ زہر بے شمار ہے
اٹھو بھی دوستو کہ تم کو کس کا انتظار ہے
انقلاب انقلاب انقلاب انقلاب انقلاب!​
-----​
 

الف نظامی

لائبریرین
لگتا تو ایسا ہی ہے کہ یہ کامیاب ترین جلسہ تھا۔
جلسے کے بارے میں جسٹس وجیہہ الدین کی تقریر کا اقتباس:

السلام علیکم
آج ہم قائد اعظم کے زیر سایہ کھڑے ہیں اور تاریخ بھی پچیس دسمبر ہے۔ یہ وہ تاریخ ہے جب قائد اعظم پیدا ہوئے تھے اور ان کی قسمت میں تھا کہ وہ اس ملک کی داغ و بیل ڈالیں ، پاکستان کریئیٹ کریں اور انہوں نے کیا۔
آج کا یہ جلسہ 25 دسمبر 2011 مجھے 23 مارچ 1940 کی یاد دلا رہا ہے یہ وہ تاریخ ہے جب قراردادِ پاکستان لاہور میں پاس ہوئی اور جس کے نتیجے میں پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔
وہ لوگ جو 23 مارچ کو لاہور کے اجتماع میں موجود تھے وہ اپنے دوستوں میں ، اپنی اولادوں میں پوتوں میں نواسوں ، نواسیوں میں تذکرہ کرتے ہوں گے کہ میں تئیس مارچ کو قراردادِ پاکستان کے وقت لاہور میں تھا اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ :
ایک وہ وقت بھی آئے گا کہ آپ اپنی اولادوں کو یاد دلائیں گے کہ میں 25 دسمبر 2011 کو قائد اعظم کے مزار کے سامنے ایک عظیم الشان جلسہ میں موجود تھا۔ یہ وہ جلسہ تھا جس نے نئے پاکستان کی بنیاد ڈالی۔
 

عثمان

محفلین
سنا ہے فردوس عاشق اعوان نے وزارت سے استعفٰی دے دیا ہے۔ زیادہ دن نہیں گزریں گے کہ یہ بھی "انصاف" ریلے میں شامل ہوجائے گی۔
پس نوشت ، یہ تحریک انصاف کے مداحوں کے نزدیک لوٹے کی تعریف کیا ہے ؟
 
Top