تحریک انصاف کا 25 دسمبر کراچی جلسہ

arifkarim

معطل
سنا ہے فردوس عاشق اعوان نے وزارت سے استعفٰی دے دیا ہے۔ زیادہ دن نہیں گزریں گے کہ یہ بھی "انصاف" ریلے میں شامل ہوجائے گی۔
پس نوشت ، یہ تحریک انصاف کے مداحوں کے نزدیک لوٹے کی تعریف کیا ہے ؟
لوٹے اگر نیک نیتی سے شامل ہوں تو کوئی تعریف نہیں :)
 
اس اجالے میں فیصلے ہوں گے۔۔۔۔۔۔​
یہ تو بالکل درست کہا ابرار نے ۔۔۔۔​
بہت ہی منظم جلسہ تھا اور بہت ہی دلچسپ شرکت کا تجربہ بھی
 

کاشفی

محفلین
اس اجالے میں فیصلے ہوں گے۔۔۔ ۔۔۔


یہ تو بالکل درست کہا ابرار نے ۔۔۔ ۔

بہت ہی منظم جلسہ تھا اور بہت ہی دلچسپ شرکت کا تجربہ بھی


کراچی والے ہمیشہ نظم و ضبط ہی رکھتے ہیں الحمداللہ۔ دوسری جگہوں سے آئے ہوئے غیر منظم اور نام نہاد مخدوموں اور لوٹو کو حیرت ہوئی ہوگی۔ جب ہی مونگ مصور قصوری نے تعصب اور لسانیت کو ہوا دی تھی تاکہ جلسہ غیر منظم ہو جائے لیکن داد دیتا ہوں کراچی والوں کو جنہوں نے سازشی عناصر کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا۔۔الحمداللہ۔
 
کراچی والے ہمیشہ نظم و ضبط ہی رکھتے ہیں الحمداللہ۔ دوسری جگہوں سے آئے ہوئے غیر منظم اور نام نہاد مخدوموں اور لوٹو کو حیرت ہوئی ہوگی۔ جب ہی مونگ مصور قصوری نے تعصب اور لسانیت کو ہوا دی تھی تاکہ جلسہ غیر منظم ہو جائے لیکن داد دیتا ہوں کراچی والوں کو جنہوں نے سازشی عناصر کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا۔۔الحمداللہ۔
درست کے اہلیان کراچی نے ایک بار پھر ثابت کیا کے ہم کتنے بامنظم ہیں ۔۔ اور واقعی تبدیلی کے خوائشمند ہیں ۔۔ یہ بات ثابت کی ہے شامل ہو کے ۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس کا صاف مطلب ہے کہ کراچی میں نظم و نسق کے دشمن موجودہ سیاسی لیڈران ہی ہیں جو آئے دن کہیں نہ کہیں قتل و غارت گری کرواتے رہتے ہیں اور سونے پر سہاگہ میڈیا ہم جیسے لوگوں کو جو کراچی سے یا ملک سے باہر رہتے ہیں، کراچی کی اتنی خوفناک تصویر دکھاتا رہتا ہے کہ خبردار کراچی نہ آنا نہیں تو بے موت مارے جاؤ گے۔
 

کاشفی

محفلین
درست کے اہلیان کراچی نے ایک بار پھر ثابت کیا کے ہم کتنے بامنظم ہیں ۔۔ اور واقعی تبدیلی کے خوائشمند ہیں ۔۔ یہ بات ثابت کی ہے شامل ہو کے ۔۔۔ ۔۔

اہلیانِ کراچی قائد کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہیں۔ یعنی ایمان، اتحاد اور تنظیم۔ اہلیانِ کراچی الحمداللہ متحد ہیں اور پوری طرح سے واقف ہیں کہ کون کراچی اور پورے پاکستان کے بارے میں یکساں سوچ رکھتا ہے۔۔۔ کون کراچی کو OWN کرتا ہے۔ اور کون ان سے مخلص ہے۔۔ اورکس جماعت کے بندے کراچی سے کتنے مخلص ہیں یہ سب اہلیانِ کراچی کو معلوم ہے۔۔۔ اہلیانِ کراچی یہ بھی جانتے ہیں کہ کس جماعت میں کتنے وڈیرے اور جاگیردار ہیں اور کس جماعت میں کتنے لوٹے شامل ہو رہے ہیں۔ اہلیانِ کراچی یہ بھی جانتے ہیں جو لوٹے اپنے حلقے اور شہر والوں کو بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کرسکتے اور ہر الیکشن سے پہلے اپنی وفاداریاں تبدیل کرتے ہیں وہ کسی بھی صورت ہم اہلیانِ کراچی سے مخلص نہیں ہوسکتے۔۔ اہلیان کراچی انشاء اللہ آنے والے مستقبل کے ہر الیکشن میں اُنہی لوگوں کو منتخب کریں گے جو یہاں کراچی کے مستقل شہری ہیں۔ انشاء اللہ اہلیانِ کراچی اس مرتبہ بھی وڈیروں ، جاگیرداروں اور لوٹوں کے بجائےمتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں کو ہی کامیاب کرائیں گے۔
 

Dilkash

محفلین
لگتا ہے کہ نواز شریف صاحب مسلسل غلطی پر غلطی کر رہا ہے۔۔اج پشاور میں ایک دفعہ پھر صابر شاہ پیر کو خیبر پٖختون خوا کا صدر مقرر کیا گیا ہے جس کی فوری رد عمل سر انجام خان اور سبحان خان کی استعفی کی صورت میں ہوا۔اب وہ لوگ یا تو اے این پی میں جائیں گے کیونکہ سر انجام خان او اسفند یار ولی اپس میں ماموں زاد خالہ زاد ہیں۔

خیبر پختونخوا میں اس وقت اچھی امیدوار شازیہ اورنگ زیب تھی ،جس کو نواز شریف صاحب نے اگنور کر دیا ہے وہ بھی شائید نارض ہوجائیگی،
 
Top