تحریکِ انصاف حکومت: منشور اور وعدے

اس سے یاد آیا آج بازار صاحب کی رکشے میں سفر کی تصویر دیکھی تھی۔ رکشے کی ہیئت اور جسامت ہو بہو جہاز کی سی تھی۔ یہاں شیئر نہیں کی کہ پھر 'بے جا تنقید' کا فتوی نہ لگ جائے۔
وہ عبرت کے لیے سفر کر رہے تھے، کہ کتنا عیاشی کرتے تھے پچھلے حکمران۔
 
جاسمن

لائبریرین
اس پر خرچہ 'خرچہ' نہیں ہو گا نا۔ یہ تو حکومت کی بنیادی ضرورت زندگی ہے۔
کیا کہیں فرحت!
نواز شریف صاحب نے قرض اتارو ملک سنوارو مہم شروع کی اور ہم جذباتی لوگ شروع ہوگئے خزانے بھرنا۔ ملک اور قرض دار ہوگیا۔ اب پھر قوم ہی قُربانی دے۔ ڈیم بھی ہم نے بنانا ہے۔ کھانے والے کھا گئے اور آگئے ہیں کھانے کے لئے۔ ہم کبھی پنکھے بند کررہے ہیں کبھی لائیٹیں۔ کبھی پودے لگا رہے ہیں کبھی سوشل ورک کر رہے ہیں، کبھی بیگانی اشیاء چھوڑ کے اپنے وطن کی اشیاء ڈھونڈ رہے ہیں۔ ہم سے توصبح کے وقت کھمبے پہ جلتے بلب برداشت نہیں ہوتے اور تگ و دو کر کے انہیں بند کرنے کے جتن کرتے ہیں۔ اور۔۔۔۔جب اوپر والے اللے تللے کرتے ہیں تو سچ مُچ دل جل کے رہ جاتا ہے۔ کیا فائدہ ہماری اتنی بچتیں کرنے کا۔
پہلے بھی ہر سکیم ،طلباء کے لئے ہو یا کسی اور کے لئے۔۔۔بڑے بڑے پینافلیکس جگہ جگہ لگ جاتے تھے اور دیکھ دیکھ کے جلتے تھے کہ کس قدر رقم خرچ کی جارہی ہے۔ جن لوگوں کی تصاویر اِن پہ ہوتی تھیں،کہاں گئے اب؟
رہے نام اللہ کا۔
اب والے بھی مختلف نہیں لگ رہے۔ کاش کہ میرا اندازہ غلط ہو کاش!
 
جاسم محمد

محفلین
اس سے یاد آیا آج بازار صاحب کی رکشے میں سفر کی تصویر دیکھی تھی۔ رکشے کی ہیئت اور جسامت ہو بہو جہاز کی سی تھی۔ یہاں شیئر نہیں کی کہ پھر 'بے جا تنقید' کا فتوی نہ لگ جائے۔
یہ بالکل صحیح تنقید ہے۔ جب وزیر اعظم عمران خان نے قومی خرچے پر عیاشیوں سے منع کر رکھا ہے تو یہ سب کیا ہو رہا ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
کیا کہیں فرحت!
نواز شریف صاحب نے قرض اتارو ملک سنوارو مہم شروع کی اور ہم جذباتی لوگ شروع ہوگئے خزانے بھرنا۔ ملک اور قرض دار ہوگیا۔ اب پھر قوم ہی قُربانی دے۔ ڈیم بھی ہم نے بنانا ہے۔ کھانے والے کھا گئے اور آگئے ہیں کھانے کے لئے۔ ہم کبھی پنکھے بند کررہے ہیں کبھی لائیٹیں۔ کبھی پودے لگا رہے ہیں کبھی سوشل ورک کر رہے ہیں، کبھی بیگانی اشیاء چھوڑ کے اپنے وطن کی اشیاء ڈھونڈ رہے ہیں۔ ہم سے توصبح کے وقت کھمبے پہ جلتے بلب برداشت نہیں ہوتے اور تگ و دو کر کے انہیں بند کرنے کے جتن کرتے ہیں۔ اور۔۔۔۔جب اوپر والے اللے تللے کرتے ہیں تو سچ مُچ دل جل کے رہ جاتا ہے۔ کیا فائدہ ہماری اتنی بچتیں کرنے کا۔
پہلے بھی ہر سکیم ،طلباء کے لئے ہو یا کسی اور کے لئے۔۔۔بڑے بڑے پینافلیکس جگہ جگہ لگ جاتے تھے اور دیکھ دیکھ کے جلتے تھے کہ کس قدر رقم خرچ کی جارہی ہے۔ جن لوگوں کی تصاویر اِن پہ ہوتی تھیں،کہاں گئے اب؟
رہے نام اللہ کا۔
اب والے بھی مختلف نہیں لگ رہے۔ کاش کہ میرا اندازہ غلط ہو کاش!
میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا!
 
جاسمن

لائبریرین
ہاہاہاہا جاسمن آپا یہ وزیر اعلٰی پنجاب ہیں- وہ بھی آپکے جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم کرنے کے لئے خصوصی بھرتی کی گیا-
ان ہی کی بیگم بارے بات کی ہے کہ سنا ہے گورنمنٹ کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ یہ جو ساتھ بیٹھی ہیں،کیا وہی ہیں؟
پہلے پانچ سال تو اپنی محرومیاں اور قوم کی امیدیں ختم کی جاتی ہیں اور اوپر والی تصویر پہلی محرومی اور پہلی امید ختم کرنے کا ثبوت ہے عبداللہ! افسوسناک! صد افسوسناک! اللہ اِن سب کو،ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے۔ ہمیں امانت کی حفاظت کی توفیق دے۔ ہماری نیت اپنے لئے خالص کرے۔ بھری نیت رکھے۔آمین!
 
جاسم محمد

محفلین
پہلے پانچ سال تو اپنی محرومیاں اور قوم کی امیدیں ختم کی جاتی ہیں اور اوپر والی تصویر پہلی محرومی اور پہلی امید ختم کرنے کا ثبوت ہے
کچھ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ حکومت کا ہنی مون پیریڈ ہے۔ بزدار صاحب اسے "اصلی" ہنی مون نہ سمجھ بیٹھے ہوں؟ :heehee:
 
جاسم محمد

محفلین
تحریک انصاف کے حامی اس کے سب سے بڑے ناقد ہیں۔ ہمیں مخالفین کی ضرورت ہی نہیں۔ لیکن وہ پھر بھی ہمارا رول بخوشی ادا کر سکتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن کے ڈویژنل پولیس آفیسر (ڈی پی او) رضوان گوندل کے تبادلے کے حوالے سے خبریں چل رہی ہیں کہ پاکپتن پولیس نے ایک ناکے پر خاتون اول کے سابق شوہر خاور مانیکا کی گاڑی روکنے کی کوشش کی تو اس نے گاڑی روکنے سے انکار کردیا، جس پر پولیس نے تعاقب کرکے گاڑی روک لی۔ پھر خاور مانیکا نے خاتون اول کو کال ملائی، خاتون اول نے چیف منسٹر پنجاب عثمان بزدار کو کال ملائی اور پھر حکام بالا نے رضوان گوندل سے کہا کہ وہ خاورمانیکا کے ڈیرے پر جاکر اس سے معافی مانگے۔ رضوان گوندل نے انکار کردیا جس پر اس کا تبادلہ کردیا گیا۔
مبینہ طور پر یہ واقعہ 23 اگست کی رات ایک بجے پیش آیا۔
یہ خبر چند ایک چینلز پر بھی آچکی اور گزشتہ چند گھنٹوں سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
وزارت اطلاعات، تحریک انصاف کے ترجمان اور پی ٹی آئی کے آفیشل سوشل میڈیا سیل کے نالائقی کا عالم ملاحظہ فرمائیں کہ ابھی تک ان کی جانب سے اس خبر کی نہ تو تردید سامنے آئی اور نہ ہی وضاحت۔
چونکہ پارٹی کی طرف سے تردید نہیں آئی، اس لئے میں یہ فرض کرنے میں حق بجانب ہوں گا کہ یہ خبر سچی ہے، اور اگر یہ خبر سچی ہے تو بس اتنا ہی کہنا چاہوں گا کہ
خاور مانیکا، بشری عمران، عثمان بزدار، آئی جی پنجاب، سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری پنجاب،
تم سب پر لعنت ہو ۔ ۔ ۔

عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد پر تم لوگ پانی پھیرنے کے چکر میں ہو ۔ ۔ ۔ عمران خان کی اس جدوجہد کو ہم ناکام نہیں ہونے دیں گے، چاہے اس کے راستے میں بشری آئے یا عثمان بزدار۔
عثمان بزدار اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں فیل ہوگیا۔ اسے ایک چانس اور دیا جائے اور اگر یہ دوبارہ فیل ہو تو پھر اسے بھی تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بننا ہوگا ۔ ۔ ۔
اور اس کوڑے دان تک اسے ہم ہی لے کر جائیں گے، انشا اللہ!!! بقلم خود باباکوڈا
 
یہ جو ساتھ بیٹھی ہیں،کیا وہی ہیں؟

لو آپا اب رج کے دیکھ لیں اپنی استانی صاحبہ کو-

IMG_20180827_202459.jpg
 
Top