تحریری اجازت نامے کا فارمیٹ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

مجھے خوشی ہے کہ دو کتابوں کو برقیا کر یہاں پیش کرنے کی اجازت حاصل ہوگئی ہے ۔ اور اب مرحلہ ہے تحریری اجازت حاصل کرنے کا ۔ مجھے یہاں رہنمائی چاہیے کہ تحریری اجازت نامے کے فارمیٹ کو کیا شکل دی جائے تاکہ ہم ان کتب کو باقاعدہ طور پر اردولائبریری پراجیکٹ کا حصہ بنا سکیں ۔

شکریہ
 
زیک

مسافر
اس کی دو صورتیں ہیں۔

ایک تو یہ کہ مصنف اپنی کتاب کو کاپی‌رائٹ سے آزاد کرتا ہے اور پبلک ڈومین میں دے دیتا ہے۔

دوسری یہ کہ مصنف اردوویب کو کتاب برقیانے اور ویب پر دنیا کو مہیا کرنے کا حق دیتا ہے۔ اس صورت میں کاپی‌رائٹ مصنف ہی کے پاس رہتا ہے۔

پہلی صورت کے لئے کچھ اس طرح کا خط چلے گا مگر ظاہر ہے اردوویب کے نام۔ دوسری صورت میں یہ خط۔

ان کا ترجمہ کر کے پوسٹ کریں۔ کیا خیال ہے؟
 
الف عین

لائبریرین
یہ تو بہت مشکل امر ہے کہ ساری دنیا کے لوگ یعنی ادیب حضرات آپ کو خط لکھیں۔ کس پتے پر لکھیں؟ اور کیا اس کی نمائندگی کوئی نہیں کر سکتا۔ میں تو اکثر یہ لکھتا ہوں کہ اس کی اجازت دیں چاہے ای میل کے ذریعے، اور اگر صاحبِ کتاب مقامی ہو تو تحریری۔ لیکن مثال کے طور پر شرف الدین ساحل تو وہی کہنے لگے کہ ان کی کتابیں تو سبھی بغیر کاپی رائٹ اور پبلک ڈومین (ان الفاظ میں نہیں) کی ہیں اور ان کی شبانی اجازت ہی کافی ہے۔ بہر حال میں یہ سمجھتا ہوں کہ کوئی رکن بھی اگر یہ کہہ دے کہ اس نے اجازت۔ تحریری یا تقریری حاصل کر لی ہے تو اسے قبول کیا جائے۔ آخر ارکان خود بھی تو اردو ویب کی ہی نمائندگی کرتے ہیں!!
 
زیک

مسافر
اعجاز صاحب: خط لائبریری ٹیم کا کوئی رکن بھی وصول کر سکتا ہے (اگر ان کو ذمہ‌داری سے سنبھال کر رکھے اور اردوویب پر فعال رہے) اس میں کوئی مسئلہ نہیں۔ صرف خط اردوویب کے نام ہو اور اجازت تحریری ہو۔ یہ اس لئے تاکہ کل کو کوئی مسئلہ نہ ہو۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

مجھے فوری طور پر تحریری اجازت نامے کے فارمیٹ کی ضرورت ہے کیونکہ جن کتب کا میں نے ذکر کیا ہے بہتر ہوگا کہ تحریری اجازت حاصل کرنے کے مرحلے سے بھی گذر لیا جائے اگر ایک ہفتہ مزید یہ مرحلہ طے نہ ہو سکا تو پھر متعلقہ افراد سے میری ملاقات اگلے چند مہینوں تک ممکن نہیں ہو سکے گی ۔

آپ نے جن خطوط کا حوالہ دیا ہے ان کی مدد تو لی جا سکتی ہے لیکن اس میں کیا کمی بیشی یا تبدیلی کی جانی چاہئے ؟ یہ بات میں اس پس منظر میں کہہ رہی ہوں کہ ہم لائبریری پراجیکٹ کے بالکل ابتدائی مرحلے میں ہیں ۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ فارمیٹ صرف اردو میں رکھنا ہے یا اردو کے علاوہ بھی کسی زبان میں رکھنا ہے؟ تیسری اہم بات یہ کہ فارمیٹ یا متن کی تیاری کی ذمہ داری کون سر انجام دے کیونکہ میں خود اس کی اہلیت نہیں رکھتی ۔ اور آخری اہم بات یہ کہ ان دو کتب کے بعد کچھ مزید کتب کی بھی جلد ہی اجازت حاصل ہونے کی امید ہے اور عین ممکن ہے کہ فوری اجازت مل جانے کی صورت میں ان کتب کی تحریری اجازت بھی ایک ساتھ حاصل کر لی جائے ۔

آپ سب سے فوری رہنمائی کی درخواست ہے۔

شکریہ
 
زیک

مسافر
سیدہ شگفتہ نے کہا:
مجھے فوری طور پر تحریری اجازت نامے کے فارمیٹ کی ضرورت ہے

اگر فوری ضرورت ہے تو انہی خطوط کو استعمال کر لیں صرف مائیکل ہارٹ کی بجائے اردوویب کے نام ہو۔

آپ نے جن خطوط کا حوالہ دیا ہے ان کی مدد تو لی جا سکتی ہے لیکن اس میں کیا کمی بیشی یا تبدیلی کی جانی چاہئے ؟ یہ بات میں اس پس منظر میں کہہ رہی ہوں کہ ہم لائبریری پراجیکٹ کے بالکل ابتدائی مرحلے میں ہیں ۔

میرے خیال سے تو وہ کافی ہیں کہ پراجیکٹ گٹنبرگ والے اس کام میں کافی تجربہ‌کار ہیں۔

دوسری اہم بات یہ ہے کہ فارمیٹ صرف اردو میں رکھنا ہے یا اردو کے علاوہ بھی کسی زبان میں رکھنا ہے؟ تیسری اہم بات یہ کہ فارمیٹ یا متن کی تیاری کی ذمہ داری کون سر انجام دے کیونکہ میں خود اس کی اہلیت نہیں رکھتی ۔

بہتر تو ہو گا کہ اردو میں ہو مگر میں نے ان خطوط کو دیکھا ہے اور میں نے ان کا ترجمہ کیا تو شاید تمام الفاظ انگریزی ہی رہیں۔ کوئی اور اس کا ترجمہ کر سکتا ہے؟

اگر ضرورت فوری ہے اور ترجمہ نہیں ہوتا تو انگریزی ہی میں اجازت لے لیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مجھے خود بھی اپنا کیا ہوا ترجمہ پسند نہیں آتا ۔ اگر ایک ہفتے سے بڑھا کر دس دن تک بھی ہم اپنا فارمیٹ بنا سکیں تو میرے خیال میں زیادہ بہتر ہے اور اسی کو ترجیح دی جائے ، ورنہ پھر اسی فارمیٹ کو نقل کر لیں گے ۔

شاکر یا شمیل کہاں ہیں ۔
دوست بھائی ، آپ تو جنّاتی صفات رکھتے ہیں ترجمہ کرنے میں ۔ قیصرانی صاحب، آپ سے بھی امید ہے ترجمے کے معاملے میں ۔ اور کون سے نام ہیں جو مجھے نہیں معلوم ؟
 
قیصرانی

لائبریرین
پہلے خط کا ایک نمونہ برائے ترجمہ۔
بندے کے نام
عہدہ
مکمل پتہ
محترم جناب _________
_______نامی کتاب کے جملہ حقوق میرے پاس محفوظ ہیں۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے دلی مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ آج_________سے میں نے یہ حقوق عوامی بہبود اور بھلائی کے لئے انہیں منتقل کر دئے ہیں اور اس سلسلے میں میں اردو ویب کو دعوت دیتا ہوں‌کہ اس کو جلد سے جلد برقیا کر عوام تک بغیر کسی معاوضے کے پہنچائیں۔
والسلام یا آپ کا خیر اندیش
_______________
بے بی ہاتھی
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
مجھے خود بھی اپنا کیا ہوا ترجمہ پسند نہیں آتا ۔ اگر ایک ہفتے سے بڑھا کر دس دن تک بھی ہم اپنا فارمیٹ بنا سکیں تو میرے خیال میں زیادہ بہتر ہے اور اسی کو ترجیح دی جائے ، ورنہ پھر اسی فارمیٹ کو نقل کر لیں گے ۔

شاکر یا شمیل کہاں ہیں ۔
دوست بھائی ، آپ تو جنّاتی صفات رکھتے ہیں ترجمہ کرنے میں ۔ قیصرانی صاحب، آپ سے بھی امید ہے ترجمے کے معاملے میں ۔ اور کون سے نام ہیں جو مجھے نہیں معلوم ؟

گو میں اتنی خوشامد کرتا پھرتا ہوں مگر پھر بھی میرا نام بھول گئی :)

ویسا انگلش والا اجازت نامہ کہاں ہے ، وہ مل جائے تو جو ہو سکا وہ کردیں گے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
دوسرے خط کا نمونہ
بندے کے نام
عہدہ
مکمل پتہ
محترم جناب _________
_______نامی کتاب کے جملہ حقوق کا میں واحد مالک ہوں۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے دلی مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ آج_________سے میں نے یہ حقوق اروویب کو پوری دنیا کے لئے بلا کسی شرط کے منتقل کر دئے ہیں اور اردو ویب کو ہر طرح سے اجازت ہے کہ وہ اس کو ہر طرح‌کی برقیائی گئی حالت مثلاً انٹر نیٹ، سی‌ڈی پر یا کسی بھی دوسرے برقی حوالے سے عوام تک پہنچا سکتے ہیں۔ یہ بھی واضح کر دوں کہ اس سلسلے میں کسی قسم کا معاوضہ یا رائلٹی وصول نہیں کیا جا رہا۔
والسلام یا آپ کا خیر اندیش
________________
بے بی ہاتھی
 
قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
سیدہ شگفتہ نے کہا:
مجھے خود بھی اپنا کیا ہوا ترجمہ پسند نہیں آتا ۔ اگر ایک ہفتے سے بڑھا کر دس دن تک بھی ہم اپنا فارمیٹ بنا سکیں تو میرے خیال میں زیادہ بہتر ہے اور اسی کو ترجیح دی جائے ، ورنہ پھر اسی فارمیٹ کو نقل کر لیں گے ۔

شاکر یا شمیل کہاں ہیں ۔
دوست بھائی ، آپ تو جنّاتی صفات رکھتے ہیں ترجمہ کرنے میں ۔ قیصرانی صاحب، آپ سے بھی امید ہے ترجمے کے معاملے میں ۔ اور کون سے نام ہیں جو مجھے نہیں معلوم ؟

گو میں اتنی خوشامد کرتا پھرتا ہوں مگر پھر بھی میرا نام بھول گئی :)

ویسا انگلش والا اجازت نامہ کہاں ہے ، وہ مل جائے تو جو ہو سکا وہ کردیں گے۔
محب بھائی، یہ والا پیغام دیکھیں جو کہ زکریا بھائی نے اوپر لکھا ہے
کی دو صورتیں ہیں۔

“ایک تو یہ کہ مصنف اپنی کتاب کو کاپی‌رائٹ سے آزاد کرتا ہے اور پبلک ڈومین میں دے دیتا ہے۔

دوسری یہ کہ مصنف اردوویب کو کتاب برقیانے اور ویب پر دنیا کو مہیا کرنے کا حق دیتا ہے۔ اس صورت میں کاپی‌رائٹ مصنف ہی کے پاس رہتا ہے۔

پہلی صورت کے لئے کچھ اس طرح کا خط چلے گا مگر ظاہر ہے اردوویب کے نام۔ دوسری صورت میں یہ خط۔

ان کا ترجمہ کر کے پوسٹ کریں۔ کیا خیال ہے؟“
اس میں لنک دئے گئے ہیں۔
بے بی ہاتھی
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
قیصرانی صاحب

آپ کا شکریہ

محب علوی نے کہا:
گو میں اتنی خوشامد کرتا پھرتا ہوں مگر پھر بھی میرا نام بھول گئی :)

ویسا انگلش والا اجازت نامہ کہاں ہے ، وہ مل جائے تو جو ہو سکا وہ کردیں گے۔

محب علوی ، سچ بولنے کے لئے شکریہ :)

ابھی تو وقت ہے کچھ ۔ آپ کی صلاحیتوں سے بھی مستفید ہونا اچھی بات ہے آپ دیکھیں ذرا کہ قیصرانی صاحب نے جو نمونے پیش کئے ہیں ان میں کیا تخریب کاری (تبدیلی) کی جا سکتی ہے ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جی میں‌نے اسی لئے کچھ نہ کچھ ترجمہ کر دیا کہ ارتقائی عمل کا آغاز ہو جائے۔ پہلی اینٹ لگنے کی دیر ہوتی ہے۔ اب سب دوست مل کر ان کی تدوین کر سکتے ہیں۔
بے بی ہاتھی
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
قیصرانی صاحب

آپ کا شکریہ

محب علوی نے کہا:
گو میں اتنی خوشامد کرتا پھرتا ہوں مگر پھر بھی میرا نام بھول گئی :)

ویسا انگلش والا اجازت نامہ کہاں ہے ، وہ مل جائے تو جو ہو سکا وہ کردیں گے۔

محب علوی ، سچ بولنے کے لئے شکریہ :)

ابھی تو وقت ہے کچھ ۔ آپ کی صلاحیتوں سے بھی مستفید ہونا اچھی بات ہے آپ دیکھیں ذرا کہ قیصرانی صاحب نے جو نمونے پیش کئے ہیں ان میں کیا تخریب کاری (تبدیلی) کی جا سکتی ہے ۔

اچھا اب اسے سچ سمجھ لیا اور جو میں اتنی دیر سے کر رہا ہوں وہ جھوٹ ہے :lol:

میں بھی کر رہا ہوں کوشش جیسی ہو سکے مجھ سے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

ایک اور سوال ، کہ اگر ایک ہی وقت میں مصنف کی ایک سے زائد کتب کی تحریری اجازت لینی ہے تو کیا ایک ہی ڈرافٹ کافی ہے (اس صورت میں تمام کتب کے ناموں کو فہرست کردیا جائے) یا پھر ہر کتاب کے لئے الگ الگ ڈرافٹ بنایا جائے ؟

شکریہ

محب علوی

آپ کی کوشش کہاں تک پہنچی :)
 
زیک

مسافر
اگر تمام کتابوں کا واحد کاپی‌رائٹ ہولڈر مصنف ہی ہے اور وہ ایک ہی طرح کے حقوق ہمیں دینا چاہتا ہے تو ایک خط کافی ہے جس میں تمام کتابوں کا ذکر ہو۔ اگر کوئی چیز مختلف ہے تو علیحدہ خطوط کی ضرورت ہو گی۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مثال:

ا: مصنف کی نثری تخلیق
ب: مصنف کی شعری تخلیق
ج: مصنف کے بارے میں دوسروں کے خیالات (نثر یا نظم میں)

یہ تینوں ایک ہی مصنف سے متعلق ہیں کیا انھیں مختلف کہیں گے / نہیں کہیں گے؟ واضح رہے کہ حقوق کی نوعیت ایک ہے مختلف نہیں۔
 
زیک

مسافر
مصنف کے بارے میں دوسروں کے خیالات کا کاپی‌رائٹ مصنف نہیں بلکہ ان خیالات کے لکھنے والوں کا ہے۔ سو ان سے رجوع کریں۔

ایک مصنف کی کئی کتابوں کی صورتحال کئی طرح ہو سکتی ہے مثلاً:

1۔ مصنف دو کتابوں کا اکیلا کاپی‌رائٹ ہولڈر ہے۔ اس صورت مین ایک خط کافی ہے۔
2۔ مصنف ایک کتاب کا اکیلا کاپی‌رائٹ رکھتا ہے مگر دوسری کا کاپی‌رائٹ مصنف اور ناشر (یا دوسرا مصنف) شیئر کرتے ہیں۔ اس صورت میں دوسری کتاب کی اجازت کا خط ناشر (یا دوسرے مصنف) اور مصنف دونوں سے لینا ہو گا۔
3۔ مصنف ایک کتاب کے حقوق رکھتا ہے اور ناشر دوسری کتاب کا۔ دونوں سے علیحدہ علیحدہ خط ہوں۔
4۔ مصنف ایک کتاب پبلک ڈومین میں دینا چاہتا ہے ( جس کا مطلب ہے کہ جو چاہے اسے چھاپے وغیرہ) اور دوسری کتاب کو صرف آن‌لائن distribute کرنے کے حقوق اردوویب کو دینا چاہتا ہے (یہ دو کیس ہیں جن کے لئے پراجیکٹ گٹنبرگ کے دو خط میں نے لنک کئے تھے)۔ اس صورت میں بھی دو علیحدہ خطوط کی ضرورت ہے۔
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم

ایک اور سوال ، کہ اگر ایک ہی وقت میں مصنف کی ایک سے زائد کتب کی تحریری اجازت لینی ہے تو کیا ایک ہی ڈرافٹ کافی ہے (اس صورت میں تمام کتب کے ناموں کو فہرست کردیا جائے) یا پھر ہر کتاب کے لئے الگ الگ ڈرافٹ بنایا جائے ؟

شکریہ

محب علوی

آپ کی کوشش کہاں تک پہنچی :)

میری کوشش معدے کی تکسیر تک پہنچی ہے :)

محترمی و مکرمی جناب ۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نامی کتاب کے جملہ حقوق میرے نام محفوظ ہیں۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے از حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں اپنی کتاب ۔۔۔۔۔۔۔۔ کے ہمہ گیر، عالمگیر اور غیر مشروط حقوق اردو ویب کو تفویظ کر رہا ہوں۔ اردو ویب ان حقوق کو استعمال کرتے ہوئے اس کتاب کو ویب سائٹ ، سی ڈی یا کسی بھی دوسرے الیکٹرانک طریقے سے شائع کرسکتی ہے۔ ان حقوق کے عوض کسی قسم کا معاوضہ واجب الادا نہیں ہوگا۔

شکریہ
 
Top