تجھے اٹکھیلیاں سوجھی ہیں ہم بے زار بیٹھے ہیں

فہیم

لائبریرین
اس آخری خواہش کا نہیں بولا۔۔۔ اللہ پاک آپ کو لمبی اور صحت و عافیت والی زندگی عطا فرمائیں۔آمین
یہ تو حلیم بنوانے کے لئے اپنی زبان پیش کرنے سے پہلے والی خواہش کا اظہار کرنا تھا آپ نے۔
ایویں جذباتی ہونے دی لوڑ نئیں۔ ہم بھلا کسی کو کہہ سکتے ہیں ایسا کچھ۔
ارے بھئی اتنا سنجیدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔
یہ وہ والا سونا ہے۔
جس میں صبح اٹھ کر پھر کام دھندے پر جانا پڑتا ہے :)

شب بخیر۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اب تو ہمیں ایک مہینا سکون کی چھٹیوں کا ملا ہے۔
اور یہ جو بنایا گیا ہے بَلی کا بکرا ہے یا بِلّی کا بکرا؟
بلی میں ب کے نیچے زیر ہے۔
اچھا تو سکون کی چھٹیاں ملی ہیں آپ کو ۔ وہ بھی ایک مہینے کی۔ اب ہم اس سکون کو ڈٹ کے بے سکون کرتے ہیں۔
 

اربش علی

محفلین
بلی میں ب کے نیچے زیر ہے۔
اچھا تو سکون کی چھٹیاں ملی ہیں آپ کو ۔ وہ بھی ایک مہینے کی۔ اب ہم اس سکون کو ڈٹ کے بے سکون کرتے ہیں۔
بھلا بلی بھی عید پر بکرا قربان کرے گی؟
سکون کو بے سکون کرنا بہت بھلا کام ہو گا آپ کی جانب سے۔ ورنہ عین ممکن ہے اس سکون میں ہمارا بچا کھچا دماغ بھی بہہ جائے۔
 
Top