تجھے اٹکھیلیاں سوجھی ہیں ہم بے زار بیٹھے ہیں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کہیں مینٹل ہسپتال میں آپ کو داخل نہ ہونا پڑے پھر بہت دکھ ہوگا
ہمارے دشمن بھی نہ داخل ہو مینٹل ہسپتال میں۔ جب نرسیں سر پہ سوار ہو کر دوائی کھلاتی ہیں تو گولیوں کا کاندھے کے اوپر سے پیچھے کو پھینکنے کا موقعہ بھی نہیں ملتا۔ کھانا بھی مریضوں والا کھانا پڑتا ہے
 
اے خان

محفلین
ہمارے دشمن بھی نہ داخل ہو مینٹل ہسپتال میں۔ جب نرسیں سر پہ سوار ہو کر دوائی کھلاتی ہیں تو گولیوں کا کاندھے کے اوپر سے پیچھے کو پھینکنے کا موقعہ بھی نہیں ملتا۔ کھانا بھی مریضوں والا کھانا پڑتا ہے
ہاں تو اسی وجہ سے تو کہہ رہا ہوں کہ مجھے بہت دکھ ہوگا
 
سید رافع

محفلین
اس کی سزا مل رہی ہے۔ خ

اللہ یونہی بات بے بات پر سزا نہیں دیتا۔ اللہ اس سے بہت بلند ہے۔ یوں تصور کیا کیجیے کہ اللہ آپ کو ہر لمحہ کامیاب و کامران دیکھنا چاہتا ہے جیسا کہ آپ کی والدہ۔ وہ ہر لمحے آپ کی نگرانی ایک شفیق اور رحمت والی ذات کی طرح کر رہا ہے کہ کسی طرح آپ کامیاب ہوں۔ اس کے پاس آپ کے لیے ان گنت خوشیاں خوبصوریاں اور کامیابیاں ہیں۔
 
سید رافع

محفلین
وہ سب ٹھیک۔۔۔ لیکن جب دل پگھلا موم کے جیسا ہو تو اپنی ہر بات کا حساب رکھنا پڑتا ہے۔

آپ شریعت کی پابند عورتوں میں بیٹیں تاکہ ٹھیک ٹھیک اپنی ذمہ داری کا علم ہو۔ ورنہ شاعروں میں بیٹھیں گی تو شبہات کی وجہ سے خود کو ہی قصوروار سمجھیں گی۔ شریعت سے دوری حماقت کی ابتداء۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ شریعت کی پابند عورتوں میں بیٹیں تاکہ ٹھیک ٹھیک اپنی ذمہ داری کا علم ہو۔ ورنہ شاعروں میں بیٹھیں گی تو شبہات کی وجہ سے خود کو ہی قصوروار سمجھیں گی۔ شریعت سے دوری حماقت کی ابتداء۔
الحمد للہ اپنی ذمہ داریوں کا اچھے سے احساس ہے۔
شاعری احساسات کو بیان کرنے کا ذریعہ ہے نا کہ شبہات پیدا کرنے کا۔
 
پہلے تو تحریر کا لطف آیا اور آخر میں جب افطاری کی تصاویر دیکھیں تو آپ کی کوکنگ بھی ماشاء اللہ ۔ کچھ تراکیب بھی شیئر کر دیجئے گا تاکہ ہم بھی مستفید ہوں ۔
 
Top