تجھے اٹکھیلیاں سوجھی ہیں ہم بے زار بیٹھے ہیں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اوہ! اس کے بعد کیا ہوا؟
اس کے بعد تو ایک سے بڑھ کر ایک حادثہ۔
آخری والا پچھلے ہفتے میں دائیں یاتھ کی درمیانی انگلی اینٹوں کے درمیاں کچلنے سے ہوا۔
اس سے ایک ڈیڑھ مہینہ پہلے شہدبکی مکھیوں سے الجھ پڑے۔ تکلیف اگرچہ بہت اٹھائء مگر ہار نہ مانی۔
اس سے کچھ ٹائم پہلے ۔۔۔ :unsure:
ابھی ذہن ساتھ نہیں دے رہا لیکن محفل میں اپڈیٹ کرتے رہے ساتھ ساتھ اپنی حالت زار۔ انھی سب کی دعاؤں کی بدولت موجود ہیں واپس یہاں۔ البتہ ایک افسوس ہے کہ زیک کی ۔۔قصے ہڈیاں توڑنے کے ۔۔ کا حصہ نہیں بن پائے۔ الحمد للہ تمام ہڈیاں سلامت ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عرفان بھائی ، پریشان نہ ہوں۔ گرتے پڑتے رہنا تو گل بہن کی ہابی ہے۔ 🙂
ہاں تو کیا۔۔۔۔۔
ہے کٹھن راہ تو گر کر سنبھلنا ہو گا
اپنی منزل کی طرف دوڑ کے چلنا ہو گا

جس دن تھک ہار کر بیٹھے روفی بھیا، اس دن ہماری اس ہابی پہ اعتراض کیجئیے گا۔
بقول شاعر
زندگی مانگ رہی ہے جو امنگوں کی دلیل
تم کو دریا کی طرح پھر سے ابلنا ہو گا

بولے تو۔۔۔ گر گر کے سنبھلنا ہو گا۔ورنہ تو کچلے جائیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جو جس کام میں لگا رہتا ہے وہی ذہن پر سوار رہتا ہے!!!
اس پہ روفی بھیا کی پر مزاح ریٹنگ بتا رہی ہے کہ انھیں آپ کی اس بات پر اتفاق ہے۔ ہم غصہ کا مظاہرہ کرنے کے لیے جا رہے۔ ہمارا پر امن احتجاج نوٹ کیا جائے۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اس پہ روفی بھیا کی پر مزاح ریٹنگ بتا رہی ہے کہ انھیں آپ کی اس بات پر اتفاق ہے۔ ہم غصہ کا مظاہرہ کرنے کے لیے جا رہے۔ ہمارا پر امن احتجاج نوٹ کیا جائے۔
اور جو گل یاسمین صاحبہ نے پر مزاح کی ریٹنگ دی ہے اس کا کیا بنے گا؟؟؟؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اور جو گل یاسمین صاحبہ نے پر مزاح کی ریٹنگ دی ہے اس کا کیا بنے گا؟؟؟؟
وہ تو ہم نے ثابت کیا کہ ہم سہہ سکتے ہیں خود پر چوٹ دوسروں کو خوش کرنے کی خاطر۔
اب چلے یہ گنگناتے ہوئے
ہم چلے اس جہاں سے
دل اٹھ گیا یہاں سے
😂😂😂
 
Top