تجھے اٹکھیلیاں سوجھی ہیں ہم بے زار بیٹھے ہیں

انتہا

محفلین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خدا کرے ایسا ہی ہو۔
چوٹ در چوٹ کے واقعے پڑھ کر اور مستزاد یہ کہ سید عمران بھائی کو بلا کر مزید چوٹیں لگوانے کے ارادے سے لگ تو نہیں رہا۔
وہ تو جھاڑ پھونک کرنا جانتے ہیں نا تو اس لئے سوچا کہ فائدہ لینے میں کوئی حرج تو نہیں۔
دوسرے یہ کہ انھیں گھاس کاٹنے پہ راضی کر رہے ہیں گاجر کے حلوے کے بدلے۔ بس ایک یہی کام ہے جو ہم خود نہیں کر سکتے
 
منتر تو آپ کو بتا دیا، آزما کر دیکھیں مایوسی نہیں ہو گی۔
اور اتنا مہنگا حلوہ تو شاید ہی کھائیں مفتی صاحب!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
منتر تو آپ کو بتا دیا، آزما کر دیکھیں مایوسی نہیں ہو گی۔
اور اتنا مہنگا حلوہ تو شاید ہی کھائیں مفتی صاحب!
منتر تو آزما ہی لیں گے۔
لیکن حلوہ کیا سونے کے بھاؤ ہو گیا ہے ۔ سوجی چینی تو گھر میں موجود ہے ہی بس گاجریں ابھی نہیں اگی ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بخار بھی ہو گیا؟ کسی ڈاکٹر کو دکھائیں۔ ہسپتال داخل ہو جائیں
جی 102 تھا کل، آج قدرے بہتر۔ فلو ہو گیا۔ افطاری پہ گئے تھے ہفتے کو، وہیں سے سوغات ملی۔
خدشہ تھا کہ پھر سے کرونا نہ ہو ، لیکن شکر کہ نیگٹو رپورٹ آئی۔ ابھی ڈاکٹر سے بھی بات ہو گئی۔امید ہے کہ ایک آدھ دن میں بہتری ائے گی ان شاء اللہ
 
انتہا

محفلین
منتر تو آزما ہی لیں گے۔
لیکن حلوہ کیا سونے کے بھاؤ ہو گیا ہے ۔ سوجی چینی تو گھر میں موجود ہے ہی بس گاجریں ابھی نہیں اگی ہیں۔
یہ دوقسم کے حلوے ہیں یا ایک ہی حلوے کی ریسیپی ہے؟
ہمیں تو آج پتا چلا کہ گاجر کے حلوے میں سوجی بھی ڈلتی ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ دوقسم کے حلوے ہیں یا ایک ہی حلوے کی ریسیپی ہے؟
ہمیں تو آج پتا چلا کہ گاجر کے حلوے میں سوجی بھی ڈلتی ہے
سوجی ایمرجنسی کے لئے ہے۔
جلدی آنے کی صورت میں اور گاجریں دستیاب نہ ہونے کی صورت میں سوجی کام آئے گی نا۔
ہنگامی صورتِ حال کے لئے سب تیاری کر رکھی ہے
 
انتہا

محفلین
سوجی ایمرجنسی کے لئے ہے۔
جلدی آنے کی صورت میں اور گاجریں دستیاب نہ ہونے کی صورت میں سوجی کام آئے گی نا۔
ہنگامی صورتِ حال کے لئے سب تیاری کر رکھی ہے
تو عمران بھائی اتنی ہنگامہ آرائی کرتے پہنچیں گے آپ کی طرف۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہر افطار پارٹی پر آپ کے ساتھ کچھ ہو رہا لیکن آب بھی باز نہیں آ رہیں۔ رک جائیں اور پارٹیوں سے کچھ عرصہ پرہیز کریں
ارے واہ۔۔۔۔ یہ تو ہم نے سوچا ہی نہیں تھا کہ واقعی ہر بار ایسا ہی ہو رہا ہے۔
لیکن باز آنے میں دیر ہو گئی۔ اس سنڈے کو پھر سے افطاری ہماری طرف۔ اور ہم ہر طرح کی احتیاطی تدبیر اپنائیں گے اس بار۔
کارپٹ تو دوبارہ آنے سے رہا کہ نئی چوٹ کھائیں گے۔
فروٹ کسی سے کہہ کر منگوا لیں گے۔
اور کھانا بنانے کے لئے کچن میں پاؤں تو رکھنا ہی نہیں ہر گز۔

لیکن اگر پھر بھی کچھ ہوا تو عید کے بعد کوئی پارٹی نہیں رکھیں گے جب تک ہم اس سارے چکر سے نکل نہیں جاتے۔
عید کا اس لئے کہ رمضان کے شروع میں ہی کہہ چکے ہیں۔
 
Top