تجرباتی کھچڑی

سید عاطف علی

لائبریرین
اگر آپ اس لڑی میں نہ ہوتے تو میں آپ کو بتاتا کہ ہمارے ہاں اُلٹ معاملہ ہے۔ پاکستان میں کریم کا وزن دودھ کی بہ نسبت زیادہ ہی ہوتا ہے۔
بھائی کریم کی کثافت یا ڈینسٹی دودھ سے کم ہوتی ہے ۔۔۔ اگر دونوں ایک ہی حجم کے برتن میں ہوں تو لامحالہ دودھ والے برتن کا وزن کا زیادہ ہوگا۔

علی وقار آپ یہ خود دیکھ سکتے ہیں کہ دودھ کی بالائی ہمیشہ دودھ کی سطح پر تیرتی ہے اسی لیے کہ وہ (سپیسفک گریوٹی) میں دودھ
سے ہلکی ہوتی ہے ۔ اب آپ بتائیں کہ کیا پاکستانی کریم دودھ میں ڈوب جاتی ہے ؟
 
علی وقار

محفلین
علی وقار آپ یہ خود دیکھ سکتے ہیں کہ دودھ کی بالائی ہمیشہ دودھ کی سطح پر تیرتی ہے اسی لیے کہ وہ (سپیسفک گریوٹی) میں دودھ
سے ہلکی ہوتی ہے ۔ اب آپ بتائیں کہ کیا پاکستانی کریم دودھ میں ڈوب جاتی ہے ؟
آپ درست فرما رہے ہیں جیسا کہ احسن بھائی نے بھی آگاہ کیا تھا۔ پاکستانی کریم کے بارے میں جو کچھ کہا گیا، اسے مذاق کی ذیل میں تصور کیا جائے۔ :) یہ قدیر بھائی اور آئی ایس ایس بی کی کتاب کا کارنامہ ہے۔
 
یاسر شاہ

محفلین
لاجک بھی تو بتائیے
دیکھ لیں دوبارہ۔تکا مارا ہے۔ہر دائرے میں انگریزی حروف سے خاص تعداد میں پھلانگا گیا ہے۔بائیں طرف والے میں اوپر درمیان سے دو حروف چھوڑے ۔دائیں میں تین اور نیچے چار۔اسی طرح درمیان والے دائرے میں ایک دو تین بالترتیب۔
 
آخری تدوین:
Top