تبصرے ۔ ن م راشد انتخاب و تعارف

محمد وارث

لائبریرین
محترم جناب فرخ صاحب (سخنور) نے اردو لائبریری کے زمرہ اردو شاعری میں ن م راشد کی شاعری پر "ن م راشد ۔ انتخاب و تعارف" کے نام سے کام شروع کر دیا ہے۔

ن م راشد کا کلام ویب پر بہت کم دستیاب ہے، امید ہے کہ فرخ صاحب کا یہ کام اس کمی کو خاطر خواہ پورا کر دے گا اور یہ بھی امید ہے کہ جلد ہی ن م راشد کی شاعری کے انتخاب پر مشتمل ایک ای بُک وجود میں آ جائے گی۔

شکریہ فرخ صاحب۔
 
الف عین

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ اس ای بک کا کچھ عمدہ نام تجویز کیا جائے۔
واماندہ کیسا رہے گا، راشد کی ہی ایک نظم سے۔ مختصر سا ہی ہے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ وارث صاحب اور اعجاز صاحب! اور اعجاز صاحب فیض سے معذرت کے ساتھ کہ "تم کوئی اچھا سا رکھ لو میری اس ای بک کا نام" شکریہ!
 
محمد وارث

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ اس ای بک کا کچھ عمدہ نام تجویز کیا جائے۔
داماندہ کیسا رہے گا، راشد کی ہی ایک نظم سے۔ مختصر سا ہی ہے۔

اچھا نام ہے اعجاز صاحب اور فرخ صاحب کو بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ویسے میرے ذہن میں "کوزہ گر" بھی آیا تھا۔
 
ماوراء

محفلین
سخنور نے تو "ماوراء" ہی لکھا ہوا ہے۔ "ء" میں کیوں لگاتی ہوں۔۔۔ ہممم۔۔۔شاید ہمزہ کے بغیر ادھورا سا لگتا تھا نام۔ :p
 
فاتح

ویسے یہ آپ اپنے نام کے ساتھ 'ء' کیوں لگاتی ہیں۔ جہاں تک میرا خیال ہے صحیح لفظ "ماورا" ہے۔ کتاب کا نام بھی یہی یعنی "ماورا" ہے۔
وارث صاحب کی بات درست ہے۔ اور میں نے شاید کسی دھاگے میں ہمزہ اور الف کے استعمال پر کچھ لکھا بھی تھا۔
"ماورا" دراصل دو عربی الفاظ "ما" اور "ورا" کا مجموعہ ہے اور اگر عربی لفظ کا اختتام الف پر ہو رہا ہو تو اس کے بعد ہمزہ نہیں لگایا جاتا کہ ہمزہ دراصل الف کا قائم مقام مانا جاتا ہے۔ لیکن اگر دو الفاظ کے مجموعہ سے کوئی اضافت عمل میں آ رہی ہو تب یقیناً لگایا جاتا ہے مثلاً وراء الورا۔ اسی طرح "اسم" کی درست جمع "اسما" (بغیر ہمزہ کے) ہے لیکن جب اضافت بنائی جائے گی تو ہمزہ کا اضافہ کر دیا جائے گا مثلاً "اسماء الحسنیٰ"

لیکن ایک اور کلیہ بھی یاد رکھنے لائق ہے کہ کسی بھی لفظ کے آخر میں (خواہ اس کا مادہ عربی ہے یا نہیں) الف کے بعد ہمزہ گرایا جا سکتا ہے۔

گو انگریزوں کا قول ہے کہ کسی شخص کے نام کے ہجے وہی کرنے چاہییں جو وہ خود کرتا ہے لیکن ان کے ہاں تمام نام با معنی نہیں ہوتے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
واہ فاتح صاحب آپ نے میری کم علمی کو کم کیا- شکریہ درستگی کا لیے - اور وارث صاحب آپ کا تجویز کردہ نام زیادہ اچھا ہے بہرحال، جو مزاج ِ یاراں میں آئے- مجھے کوئی اعتراض نہیں-
 
فاتح

لائبریرین
فرخ صاحب! آپ نے ن م راشد کے کلام کو برقیانے کا جو بیڑا اٹھا رکھا ہے وہ ہمزہ اور الف کے استعمال سے کہیں احسن ہے۔
آپ کام کیے جا رہے ہیں اور میں ان فضول چکروں میں الجھا ہوا ہوں۔ اللہ آپ کو اردو کی اس خدمت کا صلہ عطا فرمائے۔ آمین!
 
سارہ خان

محفلین
وارث صاحب کی بات درست ہے۔ اور میں نے شاید کسی دھاگے میں ہمزہ اور الف کے استعمال پر کچھ لکھا بھی تھا۔
"ماورا" دراصل دو عربی الفاظ "ما" اور "ورا" کا مجموعہ ہے اور اگر عربی لفظ کا اختتام الف پر ہو رہا ہو تو اس کے بعد ہمزہ نہیں لگایا جاتا کہ ہمزہ دراصل الف کا قائم مقام مانا جاتا ہے۔ لیکن اگر دو الفاظ کے مجموعہ سے کوئی اضافت عمل میں آ رہی ہو تب یقیناً لگایا جاتا ہے مثلاً وراء الورا۔ اسی طرح "اسم" کی درست جمع "اسما" (بغیر ہمزہ کے) ہے لیکن جب اضافت بنائی جائے گی تو ہمزہ کا اضافہ کر دیا جائے گا مثلاً "اسماء الحسنیٰ"

لیکن ایک اور کلیہ بھی یاد رکھنے لائق ہے کہ کسی بھی لفظ کے آخر میں (خواہ اس کا مادہ عربی ہے یا نہیں) الف کے بعد ہمزہ گرایا جا سکتا ہے۔

گو انگریزوں کا قول ہے کہ کسی شخص کے نام کے ہجے وہی کرنے چاہییں جو وہ خود کرتا ہے لیکن ان کے ہاں تمام نام با معنی نہیں ہوتے۔

یہ تو بہت معلوماتی پوسٹ ہے ۔۔ شکریہ فاتح بھائی ۔۔
 
فاتح، اسما کے آگے تو میں نے ہمزہ لگاتے ہی دیکھا ہے۔ اور بھی کئی نام ایسے ہیں، جس کے آخر میں "الف" آتا ہے اور اس کے بعد ہمزہ لگائی جاتی ہے۔ ماورا کے آگے ہمزہ واقعی نہیں آتی۔ یہ میں نے خود ہی لگائی ہوئی ہے۔ پتہ نہیں کیوں، اس کے بغیر نام ادھورا سا لگتا ہے۔ :rolleyes:
 
ماورا، میں نے بھی لوگوں کو ہمزہ لگاتے دیکھا اور پڑھا ہے لیکن بہرحال وہ "اسما" سمیت ایسے تمام عربی اسما کے غلط ہجے ہیں۔ اور تکنیکی وضاحت تو کر ہی دی ہے کہ ہمزہ دراصل الف کا قائم مقام ہوتا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
آج اپنی لائبریری کھنگالی تو سہ ماہی شعر و حکمت (مدیران۔ شہر یار، مغنی تبسم) کا جنوری 80 کا "ن م راشد نمبر مل گیا۔ اس میں راشد پر 11 مضامین کے علاوہ منتخب کلام بھی ہے:
ماورا سے 12 نظمیں۔ ایران میں اجنبی سے چار، لا انسان سے 5 نظمیں۔ اور ان کے بعد۔۔۔ اہم ترین۔

دیوانوں کے علاوہ رسائل میں چھپی ہوئ چار نظمیں
اور مکمل غیر مطبوعہ نظمیں؛؛ پانچ عدد۔

اور ایک اور شمارے میں راشد کی ایک طویل نظم ہے ’گماں کا ممکن جو تو ہے، میں ہوں‘

ان کو کچھ میں ٹائپ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ اور کچھ سکین کر دوں گا۔ شمشاد بھی آفر کر رہے ہں اپنی خدمات راشد کے سلسلے میں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
واہ اعجاز صاحب! یہ سب تو کمال ہو جائے گا - شکریہ! بس یہ دیکھ لیجیے گا کہ کوئی نظم مکرّر پوسٹ نہ ہو جائے -
 
الف عین

لائبریرین
فرخ، آپ جو ٹائپ کر رہے ہیں یا کر چکے ہیں، ان کی فہرست یہاں دے دیں تو میں دیکھ لوں کہ کوئ مکرر نہ ہو جائے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
اعجاز صاحب! جو ٹائپ ہو چکا، وہ پوسٹ بھی کر چکا ہوں اور کسی خاص فہرست کے تحت نہیں ٹائپ کر رہا - بس فال نکالنے کے طریقے سے کتاب کھولتا ہوں، جو سامنے آ جائے پوسٹ کر دیتا ہوں- اور جہاں تک اس نظم "بیکراں رات کے سنّاٹے میں" کا تعلق ہے تو فاتح صاحب اور وارث صاحب کے حکم کے مطابق ایک متنازع سی نظم بھی پوسٹ کر دی لیکن اس میں تو صرف شائبہ ہے زیادہ آزاد ہونے کا اس سے بھی زیادہ آزاد خیالی پائی جاتی ہے راشد کے کلام میں لیکن ابھی اس قسم کی نظمیں پوسٹ نہیں کر رہا-
 
الف عین

لائبریرین
کم از کم نظموں کے عنوانات ایک پوسٹ میں جمع کر دیں تو بہتر ہے۔ کیوں کہ ہر نظم الگ الگ؛ تانے بانے میں (میرا تھریڈ کا ترجمہ) پوسٹ ہو رہی ہے نا۔ تو کوئ چھوٹ نہ جائے۔
 
Top