تبصرے۔ کلیاتِ بہادر شاہ ظفر

بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم

جناب محترم فاتح بھائی کی طرف سے کلیاتِ بہادر شاہ ظفر کی ان۔پیج فائلز موصول ہوئیں جسے میں نے یونیکوڈ میں ڈھالنے کا کام شروع کیا ہے۔ ملاحظہ ہو:

کلیاتِ بہادر شاہ ظفر

اگرچہ یہ کام کچھ سست رفتاری سے ہوگا کیونکہ جن صاحب نے یہ ان۔پیج میں کمپوز کیا ہے وہ بہت ہی اناڑی تھے شاید۔ بہرحال! آپ اس پر اپنے تبصرے، تجاویز اور اغلاط کی نشاندہی یہاں کرسکتے ہیں۔
بہت شکریہ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ عمار، بہت ہی نیک اور زبردست کام ہوگا یہ اور آپکی فتح بھی کہ فاتح بھائی تو شاید اس کام کو چھوڑ چکے تھے۔ ;)

جاری رکھیئے۔
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ عمار۔ میں نے ھی اس فائل کو سونگھ کر چھوڑ دیا تھا۔ اب اس بوجھ کو یہ "نو جواں اٹھا لایا‘۔
میں نے مہوش کی ہی ترکیب میں یہ اضافہ کیا تھا کہ بجائے ان پیج کی ہی ایک فائل مکمل بنانے کے (وہ بھی کاپی پیسٹ سے ہی بنتی نا!) سیدھے نوٹ ہیڈ میں کاپی پسٹ کرتے جاتے تو ان پیج سے دوبار اکسپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ لیکن اب تو شاید تم نے ان پیج کی واحد فریم/ ٹیکسٹ باکس کی فائل بنا ہی لی ہے۔ بہر حال، محنت تو کرنی ہی پڑی ہے اس کے لئے۔ کمپوزر صاحب کا یہ اناڑی پن نہیں تھا، وہ ہر فریم کو الگ الگ تزئین کرنا چاہتے تھے شاید۔ ضرورت سے زیادہ ایکسپرٹ تھے شاید!!
 
میں نے مہوش کی ہی ترکیب میں یہ اضافہ کیا تھا کہ بجائے ان پیج کی ہی ایک فائل مکمل بنانے کے (وہ بھی کاپی پیسٹ سے ہی بنتی نا!) سیدھے نوٹ ہیڈ میں کاپی پسٹ کرتے جاتے تو ان پیج سے دوبار اکسپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ لیکن اب تو شاید تم نے ان پیج کی واحد فریم/ ٹیکسٹ باکس کی فائل بنا ہی لی ہے۔ بہر حال، محنت تو کرنی ہی پڑی ہے اس کے لئے۔

نوٹ پیڈ میں پیسٹ کرکے اسے سیو کس طرح کرنا ہے؟ آپ نے ایک لفظ استعمال کیا تھا، آسکی۔۔۔ یہ طریقہ مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا۔۔۔ اگر وضاحت کردیں تو اسی طرح بنادوں۔ ابھی تو کام شروع ہی کیا ہے میں نے۔

کمپوزر صاحب کا یہ اناڑی پن نہیں تھا، وہ ہر فریم کو الگ الگ تزئین کرنا چاہتے تھے شاید۔ ضرورت سے زیادہ ایکسپرٹ تھے شاید!!
:haha:
 

فرخ منظور

لائبریرین
راہبر صاحب ! آپ نے کام تو بہت اچھا شروع کیا ہے، کلیاتِ‌ بہادر شاہ ظفر کا لیکن کام کی رفتار کچھ زیادہ ہی سست ہے - کیا ہی اچھا ہو آپ جلد سے جلد اس کلیات کو مکمّل کر لیں‌ آج کل تو انپیج سے یونی کوڈ میں کنورٹ کرنے کے لیے بہت سے سوفت وئر موجود ہیں -
بہرحال بہت شکریہ ! بہت لطف آیا شاہ صاحب کو پڑھ کر -
 

الف عین

لائبریرین
خرم۔ در اصل اس فائل میں ایک ایک غزل یا قطعہ تک الگ الگ فریم میں رکھا گیا ہے۔ اور کسی بھی کنورٹر میں تبدیل کرنے کے لئے ایک فائل بنانی پڑتی ہے یا کاپی پیسٹ کرنا پڑتا ہے۔ اور ان پیج میں تمام سلیکٹ کرنے پر بھی محض موجودہ فریم ہی سلیکٹ ہوتا ہے اور وہی کاپی ہوتاس ہے یا اسی کی ٹیکسٹ فائل بنتی ہے۔ اس وجہ سے عمات کو اتنی دیر ہو رہی ہے۔
 
بہت شکریہ خرم بھائی اور استاذ محترم!
خرم بھائی! ایک مسئلہ تو یہی ہے جیسا کہ اعجاز صاحب نے بیان کیا کہ ان۔پیج کی فائلز بہت ہی غلط طریقے سے بنائی گئی ہیں۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ جب بندے نے بیک وقت کئی پروجیکٹس میں ٹانگ اڑا دی ہو تو یہی حال ہوا کرتا ہے۔ :lll: میں اتنی جگہ پھنسا ہوا ہوں کہ ایک کام چھوڑ کر دوسرا کام کرتا ہوں اور دوسرا چھوڑ کر تیسرا۔ بہرحال! اب میں نے دوبارہ اس کام کو ہاتھ لگایا ہے تو دیکھیں، کب تک یہیں جما رہتا ہوں۔ ;) دعا فرمائیں۔
 
اوہ۔۔۔ معذرت خواہ ہوں۔ اعجاز صاحب کے پیغام سے لگا کہ آپ کو مخاطب کیا ہے خرم کہہ کر، اس لیے میں نے بھی وہی لکھ دیا۔ :confused:
 

فرخ منظور

لائبریرین
اصل میں اعجاز صاحب بھی فرخ اور خرم کو گڈ مڈ کر گئے اکثر لوگ خرّم اور فرّخ کو گڈمڈ کر جاتے ہیں‌ - لیکن خیر کوئی بات نہیں‌ - ایسا ہو جاتا ہے - :)
بہرحال میرا نام فرّخ ہے -
 
Top