تبصرہ: نا ممکن کی طبیعیات "Physics of the Impossible" از میچو کاکو

زہیر عبّاس

محفلین
ضرور۔۔۔ بہت دلچسپ ہے، اور مجھے جو سب سے اچھی بات لگی وہ یہ کہ سائنسی اصطلاحات کو اردو کے ساتھ آپ نے انگریزی میں بھی لکھا، اس سے مجھ جیسے لوگوں کو تو بہت آسانی ہوگی۔
بہت شکریہ ۔۔۔ آپ لوگوں کی حوصلہ افزائی مزید سائنسی کتب کا ترجمہ کرنے میں مدد دیتی ہے۔
 
رانا

محفلین
کاکو کی "ناممکن کی طبیعیات" کا ترجمہ مکمل پوسٹ کردیا گیا ہے۔ جو احباب اس کو کتاب کی صورت میں پڑھنا چاہئیں وہ بزم اردو لائبریری میں یہاں سے پڑھ سکتے ہیں۔

حصّہ اوّل
حصّہ دوم

شکریہ۔
زبردست زہیر بھائی۔ میں تو کب سے انتظار کررہا تھا کہ مکمل ہو تو ایک ہی بار پڑھوں۔ جب آپ نے شروع کی تھی تو انتہائی دلچسپی سے روز نئی قسط کا انتظار کرتا تھا لیکن قسط وار پڑھنے میں مجھے مضمون کا تسلسل ذہن میں برقرار رکھنا مشکل ہوتا تھا۔ اس لئے پھر سوچا کہ مکمل ہوجائے تو ایک ہی بار پڑھوں گا۔ ماہی احمد بہنا نے بالکل ٹھیک مشورہ دیا ہے کہ اس کی پی ڈی ایف بھی بنوالیں تاکہ تسلی سے کتاب کی ہی صورت آف لائین بھی پڑھ سکیں۔ جزاک اللہ۔
 
زہیر عبّاس

محفلین
شکریہ رانا بھائی۔ سوچا تھا اس کو اور بہتر کرکے پھر مکمل کتاب کی شکل دوں گا۔ جیسا کہ کتاب میں استعمال ہونے والی تمام اصطلاحات کی ایک فرہنگ بنا کر کتاب کے آخر حصّے میں شامل کرنا۔ اور ان تمام سائنسی اصطلاحات کا مختصر سا تعارف بھی شامل کرنا چاہتا تھا جو کتاب میں استعمال تو ہوئی ہیں لیکن ان کو یہاں پر بیان نہیں کیا ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے لوگوں نے شکایات کی تھی کہ اس میں استعمال ہونے والے الفاظ کافی دقیق ہیں (اگرچہ میرا اردوکا ذخیرہ الفاظ تو بہت ہی محدود ہے پھر بھی اکثر لوگوں نے کہا کہ اتنے مشکل الفاظ کیوں استعمال کئے ہیں) اس کے لئے سوچا تھا کہ مشکل الفاظ کے معنی بھی ایک ضمیمے کے طور پر شامل کروں۔ پھر میں نے یہاں پر تصاویر کو نہیں شامل کیا تھا کیونکہ جس وقت میں نے یہاں پر اس کو شایع کرنا شروع کیا تھا مجھے نہیں معلوم تھا کہ تصویروں کو کیسے مراسلے میں داخل کیا جاتا ہے۔ میرے خیال میں تصاویر شامل کرنے سے بات ذرا زیادہ جلدی سمجھ میں آسکتی ہے اور لوگ پڑھنے میں تھوڑی زیادہ دلچسپی بھی لیتے ہیں۔

پھر امید تھی کہ لوگ کچھ اصلاح بھی کردیں گے تو وہ اصلاح شدہ متن ہی کتاب میں شامل کردوں گا۔ کیونکہ یہ ایک طویل اور تھوڑی ٹیکنیکل قسم کی کتاب تھی، اور میرا یہ کتاب ترجمہ کرنے کا پہلا تجربہ تھا لہٰذا میرے خیال میں اس کو ادارت کی اشد ضرورت تھی۔ بہرحال ادارت تو نہیں ہوئی اور ایسے ہی یہاں پوسٹ کرنی شروع کردی۔ اب جب دوبارہ پڑھتا ہوں تو لگتا ہے کہ کافی زیادہ تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر زبان و بیان کے حوالے سے۔ یہ سب میں ٹھیک کرنے کے بعد چاہتا تھا کہ کتاب کو پی ڈی ایف کی صورت دوں۔

بہرحال میں تو صرف یہ کہ سکتا ہوں کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے۔

اب کوشش کرتا ہوں کہ جیسے ہی فرصت ملتی ہے ہر باب کو تصویروں کے ساتھ مکمل کرکے ہر باب کی الگ پی ڈی ایف بناؤں اور یہاں پوسٹ کرتا رہوں۔ کیونکہ ایک ساتھ پی ڈی ایف بنانے سے اس کی فائل کا حجم کافی زیادہ ہوجائے گا۔
 
تصویروں کے بغیر بات سمجھنا تو واقعی مشکل ہوتا ہے خاص طور اس وقت جب کتاب میں بطور حوالہ کسی تصویر کا ذکر ہو اور تصویر سامنے نہ ہو۔ دوسرا ایک ساتھ پی ڈی ایف بنانے میں حجم زیادہ بھی ہوجائے تو میرا خیال ہے کوئی حرج نہیں کہ کتاب کا مزہ تو تبھی آئے گا۔ لیکن یہ ٹھیک ہے کہ کام آسان کرنے کے لئے پہلے ہر باب کو الگ الگ فوکس کیا جائے اور ہر باب کی یہاں پی ڈی ایف شئیر کی جاتی رہے۔ بعد میں جب ساری پی ڈی ایف فائلز یہاں شئیر ہوجائیں گی پھر چند منٹ کا کام ہوگا انہیں ایک ہی مکمل کتاب کی صورت پی ڈی ایف بنانا۔
 
زہیر عبّاس

محفلین
فی الوقت تو نا ممکن کی طبیعیات ٹیکسٹ کی صورت میں اس ربط سے پی ڈی ایف میں اتاری جاسکتی ہے۔ بعد میں جب کبھی موقع ملا اور فرصت ہوئی تو اس کا باتصویر ورژن بھی بنا کر اپلوڈ کرنے کی کوشش کروں گا۔
 
فاتح

لائبریرین

پی ڈی ایف کی بجائے ورڈ کا فارمیٹ زیادہ موزوں ہے تا کہ جو اس سے پی ڈی ایف بنانا چاہے وہ پی ڈی ایف بنا لے اور جو یونی کوڈ ٹیکسٹ سے استفادہ کرنا چاہے وہ بھی کر لے۔
 
جی اس کا ربط مراسلہ نمبر ٤٢ میں دیا ہوا ہے۔
جی بالکل مل سکتی ہے۔ ربط یہ ہے
 
arifkarim

معطل
اب کوشش کرتا ہوں کہ جیسے ہی فرصت ملتی ہے ہر باب کو تصویروں کے ساتھ مکمل کرکے ہر باب کی الگ پی ڈی ایف بناؤں اور یہاں پوسٹ کرتا رہوں۔ کیونکہ ایک ساتھ پی ڈی ایف بنانے سے اس کی فائل کا حجم کافی زیادہ ہوجائے گا۔
آپ پی ڈی ایف کی بجائے ورڈ میں یہ مواد کریکشن کے بعد باتصاویر اپلوڈ کر تے جائیں۔ یوں بعد میں مکمل کتاب کیلئے انڈیکس وغیرہ بنانے میں کافی آسانی ہوگی۔ میری گزارش ہوگی کہ مواد کو ایک ہی فائل میں رکھا جائے تاکہ اسکی فارمیٹنگ کاتسلسل برقرار رہے۔

فی الوقت تو نا ممکن کی طبیعیات ٹیکسٹ کی صورت میں اس ربط سے پی ڈی ایف میں اتاری جاسکتی ہے۔ بعد میں جب کبھی موقع ملا اور فرصت ہوئی تو اس کا باتصویر ورژن بھی بنا کر اپلوڈ کرنے کی کوشش کروں گا۔
اپنا وقت دیگر کتب کے متراجم میں ضائع کرنے کی بجائے اس انمول ترجمے کو کتابی صورت میں معیاری طور پر شائع کرنے کی کوشش کریں۔ یوں بہت سوں کو جنات کی بجائے سائنس پڑھنے کی طرف رغبت پیدا ہوگی محمد سعد
 
زہیر عبّاس

محفلین
آپ پی ڈی ایف کی بجائے ورڈ میں یہ مواد کریکشن کے بعد باتصاویر اپلوڈ کر تے جائیں۔ یوں بعد میں مکمل کتاب کیلئے انڈیکس وغیرہ بنانے میں کافی آسانی ہوگی۔ میری گزارش ہوگی کہ مواد کو ایک ہی فائل میں رکھا جائے تاکہ اسکی فارمیٹنگ کاتسلسل برقرار رہے۔
عارف بھائی وورڈ کی یہی فائل سنبھالنا مشکل ہوتا ہے تصاویر شامل ہونے کے بعد تو معلوم نہیں کتنا سست ہوجائے گی ۔ بہرحال آپ کا مشورہ سر آنکھوں پر ۔ آپ کے مشورے پر پوری طرح عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔
پنا وقت دیگر کتب کے متراجم میں ضائع کرنے کی بجائے اس انمول ترجمے کو کتابی صورت میں معیاری طور پر شائع کرنے کی کوشش کریں۔
بھائی کیونکہ میں ایک اکاؤنٹنٹ ہوں اور سائنس کا انتہائی واجبی سا علم ہے لہٰذا میرے خیال میں اس کتاب کو ادارت کی شدید ضرورت ہے۔ میں نے اپنی تئیں تو کافی کوشش کی تھی ۔ اب بھی جب دوبارہ جتنی مرتبہ پڑھتا ہوں اتنی ہی زیادہ غلطیاں نظر آتی ہیں۔ کسی صاحب سے ادارت کی بات کرنے کا کہا تھا۔ تاہم انہوں نے جو ادارت کرنے کا معاوضہ بیان کیا تو شوق سمندر کے جھاگ کی طرح بیٹھ گیا۔ بہرصورت اگر مستقبل میں کبھی کتاب کی زبان و بیان اس قابل ہوا کہ اس کو شایع کیا جاسکے تو ضرور کوشش کروں گا۔
 
arifkarim

معطل
عارف بھائی وورڈ کی یہی فائل سنبھالنا مشکل ہوتا ہے تصاویر شامل ہونے کے بعد تو معلوم نہیں کتنا سست ہوجائے گی ۔ بہرحال آپ کا مشورہ سر آنکھوں پر ۔ آپ کے مشورے پر پوری طرح عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔
متن کس فانٹ میں ہے نیز ورڈ کا کونسا ورژن زیر استعمال ہے؟ اگر ورڈ سست ہے تو LibreOffice اور OpenOffice بھی استعمال کیا جا سکتا ہے :)

بھائی کیونکہ میں ایک اکاؤنٹنٹ ہوں اور سائنس کا انتہائی واجبی سا علم ہے لہٰذا میرے خیال میں اس کتاب کو ادارت کی شدید ضرورت ہے۔ میں نے اپنی تئیں تو کافی کوشش کی تھی ۔ اب بھی جب دوبارہ جتنی مرتبہ پڑھتا ہوں اتنی ہی زیادہ غلطیاں نظر آتی ہیں۔ کسی صاحب سے ادارت کی بات کرنے کا کہا تھا۔ تاہم انہوں نے جو ادارت کرنے کا معاوضہ بیان کیا تو شوق سمندر کے جھاگ کی طرح بیٹھ گیا۔ بہرصورت اگر مستقبل میں کبھی کتاب کی زبان و بیان اس قابل ہوا کہ اس کو شایع کیا جاسکے تو ضرور کوشش کروں گا۔
ادارت کیلئے محفل کے سائنسدان محمد سعد سے رجوع کریں۔ حضور اسلام آباد کی کسی یونی ورسٹی میں طبیعات کے طالب علم ہیں :)
 
زہیر عبّاس

محفلین
متن کس فانٹ میں ہے نیز ورڈ کا کونسا ورژن زیر استعمال ہے؟
متن تو جمیل نوری نستعلیق فانٹ میں ہی ہے. ورڈ کا ٢٠١٠ کا ورژن ہے۔
ادارت کیلئے محفل کے سائنسدان محمد سعد سے رجوع کریں۔ حضور اسلام آباد کی کسی یونی ورسٹی میں طبیعات کے طالب علم ہیں :)
میرا خیال ہے کہ وہ اپنی تعلیم میں کافی مصروف ہیں۔ لہٰذا ان کے لئے وقت نکالنا مشکل ہوگا۔
 
arifkarim

معطل
ہائے یہ وقت اور توانائی کے محدود وسائل۔ :beat-up:
hasenohrl1.jpg

طبیعاتی مجبوری ہے :)
 
رانا

محفلین
بہت زبردست زہیر بھائی۔ یہ آپ نے کام خوب کیا کہ پی ڈی ایف اپ لوڈ کردی۔ ڈاون لوڈ کرچکا ہوں۔ جزاک اللہ۔ فاتح بھائی کی بات بھی درست ہے کہ ورڈ فائل بھی اپ لوڈ کردی جائے تاکہ کسی کو متن سے استفادہ کرنا ہو تو وہ بھی کرسکے اور پی ڈی ایف بھی بنا سکے۔ آئندہ کتابوں کے لئے آپ پی ڈی ایف اور ورڈ دونوں فارمیٹ اپ لوڈ کردیا کریں تو زیادہ اچھا ہوگا۔ جزاک اللہ۔
اب ارضی سیاروں کی زندگی والی بھی جلد مکمل کرکے یکمشت ہمارے حوالے کریں کہ وہ بھی بہت دلچسپ موضوع ہے۔:)
دوستوں سے گذارش ہے کہ ارضی سیاروں پر جاکر تبصرہ کرنے کی بجائے اسی سیارے پر آجائیں تاکہ وہاں مضمون تسلسل سے چلتا رہے۔:)
 
ویسے مجھے کہنا تو نہیں چاہئے لیکن ہم پاکستانیوں کا سائنسی کتب کا انتخاب بھی فلسفیانہ سا ہے۔ جیسے "ناممکن کی طبیعات" "ارضی سیارے" وغیرہ۔ کاش ہم عملی سائنس کی طرف بھی کسی دن رجوع کریں جو ہماری دنیا تو کم از کم سنوار سکے :)
زہیر عبّاس محمد سعد نایاب ادب دوست
 
نمرہ

محفلین
ویسے مجھے کہنا تو نہیں چاہئے لیکن ہم پاکستانیوں کا سائنسی کتب کا انتخاب بھی فلسفیانہ سا ہے۔ جیسے "ناممکن کی طبیعات" "ارضی سیارے" وغیرہ۔ کاش ہم عملی سائنس کی طرف بھی کسی دن رجوع کریں جو ہماری دنیا تو کم از کم سنوار سکے :)
[/USER]
کیونکہ ساری خوبصورتی تو نظریاتی سائنسز میں ہوتی ہے :p عملی سائنس میں کیا اتنا دلچسپ ہے؟
 
Top