تبصرہ: نا ممکن کی طبیعیات "Physics of the Impossible" از میچو کاکو

محمد سعد

محفلین
میری ناقص رائے میں ان کتب کو انگریزی میں ہی پڑھنا بہتر ہے۔
صحیح ، لیکن اردو میں بھی تو سائنس ہونی چاہیے۔
میں بڑا عرصہ اس طرح کے مواد کے ترجمے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ جس موضوع پر اچھی گرفت ہو، اس میں ترجمے سے زیادہ آسان اور کارگر یہ ہوتا ہے کہ اپنے علم اور خیالات کو اپنے الفاظ میں لکھا جائے۔ ہاں، پہلے سے موجود مواد سے رہنمائی ضرور لی جائے کہ اس طرح متن کو بہتر صورت دی جا سکے گی۔
(اب یہ نہ پوچھنا کہ اس نتیجے پر پہنچنے کے بعد میں نے کتنا مواد لکھا ہے۔ :p )
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جہاں جہاں بھی اصطلاح یا کسی خاص لفظ کے ضمن میں ایک سے زیادہ کچھ امکانات موجود ہو وہاں اصل انگریزی کو پیرنتھیسز (قوسین) میں ضرور لکھ دیں ۔ا س سے افادیت برقرار رہے گی۔
جاری ضرور رکھیں۔اچھا انتخاب ہے۔
 
زہیر عبّاس

شکریہ جناب! آپ کے مشورے پر عمل کرنے کی پوری کوشش کروں گا
 
نکتہ ور

محفلین
کتاب ایک ہی دھاگے میں جاری رکھی جائے، تبصروں کے لیے نیا دھاگا کھول لیا جائے اور موجودہ تبصرے بھی وہاں منتقل کر دیے جائیں۔
ابن سعید
 
آخری تدوین:

آوازِ دوست

محفلین
محترم زبیر عباس صاحب آپ کے کا م کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ اُردو ترجمے کی وہ مشقت جو مترجم اکیلا برداشت کرتا ہے ہزاروں، لاکھوں لوگوں کو غیرزبان میں لکھی گئی شاندار کتب کے بلا رکاوٹ اور رواں مطالعہ کی راحت بخشتا ہے۔ میرے خیال میں تو یہ علمی صدقہ جاریہ کی بہترین شکل ہے۔ خوش رہیں آباد رہیں اور آسانی کا سامان کرتے رہیں۔
 
بہت شکریہ جناب ۔۔۔۔ یقین جانیے آپ کی حوصلہ افزائی نے میرا سیروں خون بڑھا دیا۔ آپ اور دوسرے پڑھنے والوں سے گزارش ہے کہ ساتھ ساتھ اغلاط کی نشاندہی بھی کرتے جائیں۔ کیونکہ میرے خیال میں اس ترجمے کو ادارت کی اشد ضرورت تھی۔ بہرحال لوگوں کے مشوروں کو مد نظر رکھتے ہوئے مستقبل کی پوسٹ میں ان کا خیال رکھنے کی پوری کوشش کروں گا۔
 
آوازِ دوست

محفلین
جی میں جس قابل ہوا ضرور حصہ لوں گا باقی اِس فورم پر کافی اہلِ علم ہیں جو آپ کو اپنے مفید مشورے دیتے رہیں گے۔ یہ سلسلہ جاری رکھیے گا۔
 
arifkarim

معطل
آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ کاش یہ جاپانی 'ناممکن کی سیاسیات' پر بھی ایسی شہرہ آفاق کتاب لکھ دے تو ہم جیسے کئی لوگوں کا بھلا ہو جائے گا :)
 
Top