تبصرہ: نا ممکن کی طبیعیات "Physics of the Impossible" از میچو کاکو

محمد سعد

محفلین
ویسے مجھے کہنا تو نہیں چاہئے لیکن ہم پاکستانیوں کا سائنسی کتب کا انتخاب بھی فلسفیانہ سا ہے۔ جیسے "ناممکن کی طبیعات" "ارضی سیارے" وغیرہ۔ کاش ہم عملی سائنس کی طرف بھی کسی دن رجوع کریں جو ہماری دنیا تو کم از کم سنوار سکے :)
زہیر عبّاس محمد سعد نایاب ادب دوست
حضرت، اگر آپ پسند کریں تو ہم عملی سائنس اور اس کی خوبصورتی پر بھی گفتگو کر لیتے ہیں۔ لیکن سچ سچ بتانا۔ اگر عنوان "ذیل جوہری ذرات میں برقی مقناطیسی مظاہر پر مشاہدات" جیسا کچھ ہوتا، تو کیا آپ خود اسے پڑھنے کا تکلف کرتے؟ :rolleyes:
 
arifkarim

معطل

اگر سمجھ میں آجاتا تو ضرور پڑھنے کی کوشش کرتے :)
 
زہیر عبّاس

محفلین
ویسے مجھے کہنا تو نہیں چاہئے لیکن ہم پاکستانیوں کا سائنسی کتب کا انتخاب بھی فلسفیانہ سا ہے۔ جیسے "ناممکن کی طبیعات" "ارضی سیارے" وغیرہ۔ کاش ہم عملی سائنس کی طرف بھی کسی دن رجوع کریں جو ہماری دنیا تو کم از کم سنوار سکے :)
بھائی پہلے لوگوں میں عمومی سائنس سے دلچسپی پیدا تو ہے اس کے بعد عملی سائنس میں بھی دلچسپی پیدا ہوجائے گی۔
 
Top