تاج نستعلیق فونٹ کی تیاری کے سلسلے میں عطیات کی درخواست

dilll1990

محفلین
معذرت میں آپ حضرات سے رابطہ نہیں کر پایا۔ میں کل انشاء اللہ الف نظامی سے رابطہ کر لوں گا
تکلیف کے لیے ایک بار پھر معذرت۔۔۔۔۔۔۔۔
 
aladdin

محفلین
بہت بہت شکریہ شاکر صاحب!!! یہ الفاظ کافی نہیں ہیں آپکی محنت اور خدمات کے سامنے لیکن پھر بھی احتراما کہہ دیتاہوں۔ اللہ تعالیٰ آپکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
فونٹ کو ریلیز کرنے سے پہلے مناسب ہوگا کہ اس کا آفیشل پیج بنا لیا جائے اقصد کے لیے زورو شور سے کام ہو رہا ہے اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ تمام لوگ اس فونٹ کو وہیں سے ڈاؤن لوڈ کریں گے اور ڈاونلوڈ کا ریکارڈ مرتب ہوتا رہے گا ۔۔ اسی طرح اس فونٹ کے استعمال کے لیے لائسنس کی تیاری بھی ایک اہم مرحلہ ہے اور اردو محفل پر اس سلسلہ میں بھی کام ہو رہا ہے ۔۔ جونہی یہ مراحل مکمل ہونگے فونٹ کی ریلیز ہو جائے گی اور فونٹ آپ کے ہاتھوں میں ہوگا;)
 
محمد سعد

لائسنس وہی والا کاپی پیسٹ کر دیں جو کہ نفیس سلسلے کے فانٹس یا ریڈ ہیٹ کے لبریشن فانٹس میں استعمال ہو رہا ہے۔ (y)
ہمارے پاس کون سے بڑے بڑے وکیل بابے بیٹھے ہیں کہ ان آزمودہ لائسنسوں سے بہتر لائسنس بنا ڈالیں گے۔ :lol:
 
شاکرالقادری

لائبریرین
چلین سعد بھائی ! آپ ہی اس سلسلہ میں کوئی ہمت کر لیں میں تو انگریزی اتنی ہی جانتا ہوں جتنا اہل عرب پشتو جانتے ہونگے ۔۔ جی میل پر کا آپ کے پیغامات ملے تھے وہیں مزید بات کر لیتے ہیں اور ممکن ہے اس معاملہ میں سہرا آپ ہی کے سربندھ جائے :)
 
dilll1990

محفلین
فونٹ کے لیے کیا آپ علیحدہ سے ویب سائٹ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں یا اسی سائٹ میں کچھ اضافہ کریں گے؟؟؟
اگر علیحدہ بنانے کا اردہ ہے تو کیا پلان ہے؟ مجھے ضرور اگاہ فرماٰئیں تاکہ مجھ سے جو خدمت ہو سکے وہ کروں۔۔۔
 
آپ کی آفر کا شکریہ بھائی۔ ویب سایٹ تیار ہے ، بس اب لائسنس اور کاپی رائٹ پر کُنڈی اڑی ہوئی ہے ، اور فونٹ بھی الفا ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے، انشاءاللہ بہت جلد خوشخبری سُنا دی جائے گی۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
دوستو! یہ واضح کر دوں کہ یہ وقت اور تاریخ حتمی نہیں ہے ۔۔۔۔۔ جب تک لائسنس مکمل نہیں ہو جاتا ہم کوئی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کر رہے
 
شاکرالقادری

لائبریرین
نستعلیق کے شائقین کی دلوں کی دھڑکن کو بڑھانے کے لئے غالباً کاؤنٹ ڈاؤن ٹائمر لگا یا گیاہے۔
جی ہاں برادر مکرم ۔۔۔۔ آپ سے بھی اور دیگر احباب سے بھی گزارش ہے کہ اپنے اپنے بلاگز اور فورمز پر کاؤنٹ ڈاؤن ٹائمر لگائیں تاکہ خاطر خواہ تشہیر ہو سکے
 
Top