تاج نستعلیق فونٹ کی تیاری کے سلسلے میں عطیات کی درخواست

شاکرالقادری

لائبریرین
اچھی کاوش ہے لیکن مجھ جیسے جاہل اور کندہ نا تراش بندے کے لئے اس فانٹ میں بہت کم کشش محسوس ہو رہی ہے۔ میرا مقصد آپ کی محنت کے خلاف یا حوصلہ شکنی نہیں لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس سائز پر یہ فانٹ شاید ہی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر سکے۔ تاہم یہ میری ادنٰی سی اور ذاتی رائے ہے
پہلی بات تو یہ کہ ایک عرصہ دراز کے بعد قیصرانی کو دیکھ کر مجھے بہت مسرت ہو رہی ہے :)

دوسری بات یہ ہے کہ کشش محسوس ہونا اور بات ہے لیکن میرے جیسے ناچیز کے لیے تو فخرو مسرت کی بات یہ ہے کہ ہم نوری نستعلیق کے مقابلہ میں ( جو ایک کمرشل فانٹ ہے اور اس کے لگیچرز کا آزادہ استعمال غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے یہ فونٹ دو تین دہائیوں سے بزنس کر رہا ہے) اردو دان طبقہ کے لیے برصغیر پاک و ہند کا پہلا اوپن سورس فونٹ اور لگیچر پیش کر رہے ہیں جسے اردو سے تعلق رکھنے والا ہر فرد آزادانہ طور پر ذاتی استعمال میں لا سکتا ہے اور اب ہمیں نوری نستعلیق کے غیر قانونی استعمال کی حاجت نہیں رہی
مجھے آپ کی یہ بات بالکل سمجھ نہیں آئی
میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس سائز پر یہ فانٹ شاید ہی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر سکے
اس اقتباس میں سائز سے کیا مراد ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
پہلی بات تو یہ کہ ایک عرصہ دراز کے بعد قیصرانی کو دیکھ کر مجھے بہت مسرت ہو رہی ہے :)

دوسری بات یہ ہے کہ کشش محسوس ہونا اور بات ہے لیکن میرے جیسے ناچیز کے لیے تو فخرو مسرت کی بات یہ ہے کہ ہم نوری نستعلیق کے مقابلہ میں ( جو ایک کمرشل فانٹ ہے اور اس کے لگیچرز کا آزادہ استعمال غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے یہ فونٹ دو تین دہائیوں سے بزنس کر رہا ہے) اردو دان طبقہ کے لیے برصغیر پاک و ہند کا پہلا اوپن سورس فونٹ اور لگیچر پیش کر رہے ہیں جسے اردو سے تعلق رکھنے والا ہر فرد آزادانہ طور پر ذاتی استعمال میں لا سکتا ہے اور اب ہمیں نوری نستعلیق کے غیر قانونی استعمال کی حاجت نہیں رہی
مجھے آپ کی یہ بات بالکل سمجھ نہیں آئی

اس اقتباس میں سائز سے کیا مراد ہے؟
بزرگانہ شفققت کے اظہار کے لئے بے حد ممنون ہوں۔ تصویر میں جو سائز دکھائی دے رہا تھا، اس کی بات کر رہا تھا۔ جب اس پر کلک کریں تو تصویر فل سائز ہو جاتی ہے تو فانٹ کچھ بہتر ہو جاتا ہے۔ تاہم مجھے بالکل بھی Aesthetic Sense نہیں، اس لئے یہ تبصرہ محض میری لاعلمی کا شاہکار ہے :)

ملکیتی فانٹ اور اوپن سورس فانٹ کا فرق تو واقعی اپنی جگہ ہے اور وہی اصل کامیابی ہے تاج نستعلیق کی :)
 
شاکرالقادری

لائبریرین
السلام علیکم!
تمام احباب سے گزارش ہے کہ تاج نستعلیق کا ابتدائی نسخہ یوم اقبال کی مناسبت سے ۹ نومبر ۲۰۱۲ کو ریلیز کیا جا رہا ہے اس بات کی اطلاع زیادہ سے زیادہ لوگں تک پہنچانے کے لیے اپنے اپنے بلاگز اور فورمز پر اس کو شائع کریں مشتری کے لیے مطلوبہ سائز کے بینز کے کوڈ حاصل کرنے کے لیے ذیل میں دیا گیا لنک استعمال کریں اور اسے زیادہ سے زیادہ دوستوں کے ساتھ شیئر کریں
http://banners.taj.alqlm.org/
 
شاکرالقادری

لائبریرین
tajIntro2.jpg
 
جناب! میں نے بینر اپنے دستخط میں شامل کر نے کی کوشش کی ہے مگر بینر نظر نہیں آ رہا۔میں نے بینر کا کوڈ دستخط میں پیسٹ کیا تھا۔کچھ رہنمائی کیجئے۔
 
محفل میں ایچ ٹی ایم ایل کوڈ نہیں چلتا۔ نیز یہ کہ دستخط میں تصاویر کو غیر فعال رکھا گیا ہے! :)
 
تو پھر میں کیا کروں؟:unsure:
محفل میں دستخط میں بینر لگا کر کیا حاصل ہوگا؟ یہاں سبھی اس معاملے سے آگاہ ہیں اور جو نہیں ہیں ان کو اس سے مطلب بھی نہیں۔ آپ محفل سے باہر کی دنیا میں بینر لگانے کی فکر کریں۔ ویسے بھی آج کل میں محفل میں اس کا بینر صدر صفحے پر آویزاں کر دیا جائے گا۔ :)
 
دراصل میں نے یہیں سے آغاز کرنے کا سوچا تھا۔رہنمائی کر نے کا شکریہ۔
 
neosaleem

محفلین
بھائی جان واقعی 2 گھنٹے 25 منٹس ہیں ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت انتظار کے بعد کیا واقعی وقت آگیا ہے؟
 
Top