تاج نستعلیق فونٹ کی تیاری کے سلسلے میں عطیات کی درخواست

افضل حسین

محفلین
آپ کو ایک آدہ دن میں بینر مہیا کر دیے جایئں گے ، آپ اس بینر کے ساتھ جب http://taj.alqlm.org/ کا لنک دیں گے تو یہ خود بخود آپکو ٹائمر پر لے جائے گا۔ :smug:
اعوان یہ تو ہائپر لنک ہوگا نا ؟ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ٹائمر کو ہر کوئی اپنے بلاگ یا سائٹ میں ایمبیڈ کرسکے۔
 
اعوان یہ تو ہائپر لنک ہوگا نا ؟ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ٹائمر کو ہر کوئی اپنے بلاگ یا سائٹ میں ایمبیڈ کرسکے۔
میرے دوست، مقصد کاونٹ ڈاون دکھانا نہیں بلکہ عوام الناس کو یہ بتانا ہے کہ فونٹ دستیاب کس نگری سے ہو گا :thumbsup:، یہ ٹائمر تو کسی بھی وقت ڈاونلوڈ پیج میں کنورٹ ہو جائے گا :daydreaming:
 

شاکرالقادری

لائبریرین
9.jpg
 

محمد سعد

محفلین
آپ نے کبھی عشقیہ ناول پڑھے ہوں (پڑھے تو خیر میں نے بھی نہیں) تو آپ کو پتا ہو کہ پونے دو ماہ کا انتظار کتنا دشوار ہوتا ہے! :mad:
بیس ستمبر کو ہی جاری کر دیں، ہم وکیپیڈیا میں علامہ اقبال کی تاریخِ پیدائش بدل دیں گے۔ ;)
 
یہ 9 نومبر علامہ اقبال کی تاریخَ پیدائش ہےیا تاج نستعلیق کے اجراء کی اگر تاج نستعلیق کی اجراء کی ہے تویہ شائقین نستعلیق کے ساتھ ایک بھونڈا مذاق ہےان کےجذبات کےساتھ کھلواڑ ہے پہلے ایک ماہ کا بینر لگادیااب پونے دو ماہ کا آخر کیوں محفلین کے جذبات سےاسطرح کھیلا جا رہا ہے قادری صاحب جب آپکو اسکو ریلیز کرنا ہوگا کردیجئے یہ تاریخیں وغیرہ متعین مت کیجئےکم از کم تاریخ کے ختم ہونے کا غم تو دل و دماغ کومتائثر نہیں کریگا آ پکی جیز ہے آپ کی تخلیق اس پر آپکا پورا حق ہےاس حق کا آپ جیسے چاہیں ویسے استعمال کریں آپ سے کون باز پُرس کرہا ہےاگر آپ نے 9 نومبر کی تاریخ مقرر کیرلی ہے تو اب آپ سے تاج کےبارےمیں نہیں پوچھیں گے کہ کب ریلیز ہوگا جب ہوگا ہو جائے گا
 

شاکرالقادری

لائبریرین
آپ کا مشورہ سر آنکھوں پر میرے بھائی۔۔۔۔
ہم جب چاہیں گے ریلیز کریں گے جب تک ریلیز نہیں ہوا یہ ہمارا ہے جب ریلیز ہوگیا تو پھر آپ کو اختیار ہوگا کہ اس بھونڈے مذاق اور کھلواڑ کو اٹھا پھینکیں اور اسے استعمال ہی نہ کریں ہم تو جب تک ضروری تیاریاں مکمل نہیں ہو جا تیں اس کو ریلیز نہیں کر سکتے
 

محمد سعد

محفلین
آپ کا مشورہ سر آنکھوں پر میرے بھائی۔۔۔ ۔
ہم جب چاہیں گے ریلیز کریں گے جب تک ریلیز نہیں ہوا یہ ہمارا ہے جب ریلیز ہوگیا تو پھر آپ کو اختیار ہوگا کہ اس بھونڈے مذاق اور کھلواڑ کو اٹھا پھینکیں اور اسے استعمال ہی نہ کریں ہم تو جب تک ضروری تیاریاں مکمل نہیں ہو جا تیں اس کو ریلیز نہیں کر سکتے
سر جی، وہ بھونڈا مذاق تاریخ پہ تاریخ، تاریخ پہ تاریخ، تاریخ پہ تاریخ کو کہہ رہے ہیں۔ چنانچہ فانٹ کو اٹھا پھینکنے کی کوئی معقول وجہ نہیں بنتی۔ ;)
 
جی ہاں بات تاریخ کی ہے ورنہ آ پ کی محنت اورہمت کے ہم تہ دل سے شکر گزار ہیں آپ نستعلیق کی دنپا میں جو کام انجام دینے جا رہےہیں وہ خود ایک تاریخ ہے
 

محمد سعد

محفلین
جی ہاں بات تاریخ کی ہے ورنہ آ پ کی محنت اورہمت کے ہم تہ دل سے شکر گزار ہیں آپ نستعلیق کی دنپا میں جو کام انجام دینے جا رہےہیں وہ خود ایک تاریخ ہے
پھر تو کسی تاریخی قسم کی تاریخ کا حق بنتا ہے! ;)
آج میری شاکر القادری صاحب سے بات ہوئی تو اندازہ ہوا کہ ابھی تو چند مراحل اور بھی باقی ہیں۔ کچھ نہ کچھ انتطار تو کرنا ہی پڑے گا۔ چنانچہ فی الحال دل پر پتھر رکھ کر صبر فرمائیں۔ :)
ویسے بھی مستقبل میں جھانکتے ہوئے واقعات دور دور نظر آتے ہیں، جبکہ ماضی میں دیکھتے ہوئے قریب قریب۔ ان شاء اللہ، جب نو نومبر کو فانٹ جاری ہوگا، تب آپ کو بھی ایسا محسوس ہوگا کہ ابھی کل ہی کی بات تھی جب میں اس کے اجراء میں جلدی کا مطالبہ کر رہا تھا۔ :rolleyes:
 

شاکرالقادری

لائبریرین
در اصل بات یہ تھی کہ تاج نستعلیق کا آفیشل پیج بناتے وقت عبدالروف اعوان کو تجویز پیس کی گئی تھی کہ ایک کاونٹ ڈاؤن ٹائمر بنایا جائے جو ریلیز والے دن تک الٹی گھڑی چلائے۔ ۔ ۔چنانچہ رووف بھائی نے یہ ٹائمر بنا لیا اور پھر تجرباتی طور پر ایک تاریخ مقرر کر دی اور اس دھاگے میں آفیشل پیج کا لنک بھی دے دیا ۔۔۔۔ مجھے جب اس بات کا احساس ہوا کہ وہاں تو ٹائمر چل رہا ہے میں نے فوری طور پر وہاں جواب دیا:
دوستو! یہ واضح کر دوں کہ یہ وقت اور تاریخ حتمی نہیں ہے ۔۔۔ ۔۔ جب تک لائسنس مکمل نہیں ہو جاتا ہم کوئی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کر رہے

اس وضاحت کے بعد دو تین دن پہلے جب @محمدسعد بھائی آپ نے لائسنس کا کام مکمل کیا تو میں نے باقاعدہ ۹ نومبر کا اعلان کر دیا
=======
مجھے عرفان الٰہی فاروقی بھائی کے اشتیاق کا علم ہے ۔۔۔۔ یہ اس سے پہلے القلم پر بھی اس کا اظہار کر چکے ہیں ۔۔۔۔ میں ان کے اس انداز گفتگو کو بھی ان کے شوق فراواں پر محمول کرتا ہوں ۔۔۔۔ لیکن دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت ۔۔۔۔ کبھی تو انداز گفتگو ۔۔۔ بھی طبیعتوں پر اثر انداز ہو ہی جاتا ہے ۔۔۔
 
اگر میری کسی بات سے قادری صاحب کی دل شکنی ہوئی ہے تو میں معاذرت خواں ہوں
دراصل بات یہ تھی کہ میں نے حدیثَ پاک کی ایک کتاب عربی اردو میں کمپوز کی ہے تو میری دلی خواہش تھی کہ میں اسکتاب کا اردو خط تاج نستعلیق کو بناؤں چونکے یہ کتاب فی سبیل اللہ عوام الناس کی خدمت میں پیش کی جا ئے گی کوئی مالی منفعت بھی مقصود نہیں ہے اسلئے دل کے ہاتھوں مجبوراَ کچھ اس قسم کےالفاظ تحریر ہوگئے ہوں گے ایک بار پھر معاذرت خواں ہوں
 

dilll1990

محفلین
تمام محفلین صبر اور شکر کے ساتھ انتظار فرمائیں۔ فونٹ کی تیاری میں انتظامیہ کی دل آزاری سے گریز کریں۔
تاج نستعلیق ایک بہت بڑا پروجکٹ ہے جس میں کسی قسم کی جلد بازی یا سستی بہت نقصان دہ ہے۔ اللہ کے فضل و کرم سے اس پروجکٹ پر کام کرنے کے لیے شاکر القادری صاحب بہت سوچ سمجھ کر قدم اٹھا رہے ہیں۔ اور مجھے یقین ہے کہ جتنی بھی دیر ہو رہی ہے کسی مصلحت کے تحت ہی ہے۔ یقینا اس طویل انتظار کے بعد ہم سب کو ایک عظیم پھل ملنے والا ہے کیونکہ دیر آید درست آید
 

قیصرانی

لائبریرین
mehfil.jpg

اردو محفل کا ایک منظر تاج نستعلیق کے ساتھ


ا
اچھی کاوش ہے لیکن مجھ جیسے جاہل اور کندہ نا تراش بندے کے لئے اس فانٹ میں بہت کم کشش محسوس ہو رہی ہے۔ میرا مقصد آپ کی محنت کے خلاف یا حوصلہ شکنی نہیں لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس سائز پر یہ فانٹ شاید ہی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر سکے۔ تاہم یہ میری ادنٰی سی اور ذاتی رائے ہے
 
Top