بے کلی کا عذاب کیسا ہے - برائے اصلاح

مزمل حسین

محفلین
بے کلی کا عذاب کیسا ہے
زندگی کا عذاب کیسا ہے

عشق کرتے ہی یہ ہوا معلوم
خود کشی کا عذاب کیسا ہے

اُس کی آنکھوں کے کرب سے جانا
ان کہی کا عذاب کیسا ہے

میں جو بولوں تو پھر کُھلے مجھ پر
خامشی کا عذاب کیسا ہے

اشک آنکھوں میں کیوں نہیں آتے
بے حسی کا عذاب کیسا ہے

کھینچ کر وہ سبو لبوں سے کہیں
تشنگی کا عذاب کیسا ہے؟

اب دکھاؤ اتار کر گہنے
سادگی کا عذاب کیسا ہے

شب گذارِ فراق سے پوچھو
بے بسی کا عذاب کیسا ہے

عہدِ رفتہ کا رنج ہے مجھ کو
رفتنی کا عذاب کیسا ہے

بحرِ دل میں ہے اک تلاطم سا
چاندنی کا عذاب کیسا ہے

دعوئ عشق کر نہیں سکتے
کم سنی کا عذاب کیسا ہے

دل کو حالانکہ خوب تجربہ تھا
عاشقی کا عذاب کیسا ہے

نورِ موعود کے مُناظِر کو
زندگی کا عذاب کیسا ہے

سہہ کے دیکھیں گے ہم بھی مُزَّمِّلؔ
آگہی کا عذاب کیسا ہے
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
خوب ہے غزل، بس دو ایک اشعار میں درست ابلاغ نہیں ہو رہا۔

دعوئ عشق کر نہیں سکتے
کم سنی کا عذاب کیسا ہے

نورِ موعود کے مُناظِر کو
زندگی کا عذاب کیسا ہے
 

ابن رضا

لائبریرین
آخری تدوین:

مزمل حسین

محفلین
خوب ہے غزل، بس دو ایک اشعار میں درست ابلاغ نہیں ہو رہا۔

دعوئ عشق کر نہیں سکتے
کم سنی کا عذاب کیسا ہے

نورِ موعود کے مُناظِر کو
زندگی کا عذاب کیسا ہے
سر الف عین صاحب تھوڑی سی توضیح فرما دیں درست ابلاغ کیوں کر ممکن یے۔
مجھے ابھی اتنی سمجھ نہیں۔
کون مانے گا عشق کا دعوی / کوئی مانے نہ عشق کا دعوی
کم سنی کا عذاب کیسا ہے
کون سا درست ہے؟

منعَمِ دید پر مرے مالک!
زندگی کا عذاب کیسا ہے
یہ تبدیلی کار گر ہے کیا؟
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
کم سنی اور عشق کے عذاب کا تعلق واضح نہیں، کم از کم میری سمجھ میں نہیں آ سکا۔
نور موعود؟ کس نور کا کس نے وعدہ کر رکھا ہے؟
 
آخری تدوین:

مزمل حسین

محفلین
کم سنی اور عشق کے عذاب کا تعلق واح ہیں، کم از کم مجری سمجھ میں نہیں آ سکا۔

سر، ''واح'' سے کیا مراد ہے؟
یہ ایسے ہے کہ ایک کودک جب عشق میں مبتلا ہوا تو اس کے اظہارِ عشق کو ہنسی میں اڑا دیا گیا کہ تُو تو بچہ ہے، تجھے کیا معلوم عشق کیا ہے۔
اب بچے کا عشق دوہرا عذاب ہے کہ کوئی ماننے کو بھی تیار نہیں۔

نور موعود؟ کس نور کا کس نے وعدہ کر رکھا ہے؟
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاضِرَةٌ۔ إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌ۔ (سورہ القیامہ، آیہ 22 تا 23)
 

الف عین

لائبریرین
تدوین کر دی ہے، میرا کی بورڈ حروف کھا جانے کا ماہر ہے۔
کم سن عموماً محبوب کو کہا جاتا ہے، عاشق کو نہیں۔ اب ہر ایک کو تو یہ مطلب نہیں سمجھایا جا سکتا نا!!

نور موعود تو چلو مان لیا، لیکن دوسرے مصرعے سے تعلق پھر بھی سمجھ میں نہیں آیا۔
 

مزمل حسین

محفلین
سر دوسرے مصرع کا مطلب کہ اگر انعام ہی فرمانا ہے تو اپنے منعَم پر پہلے (لمبی زندگی کی صورت میں اس لمحے سے دوری کا) عذاب کس لئے۔
 
Top