"بے پر کی" لکھنے اور اڑانے کے رہنما اصول!

ماہی احمد

لائبریرین
بے پرکی لکھنے اور اڑانے کے رہنما اصول
پہلا سبق

جی تو دوستو، بھائیو اور بہنو، آپیو اور ایک دو انکلز اور باقی سب!
بے پر کی لکھنے اور اڑانے کے اصولوں کے ساتھ ماہی احمد آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔​
teacher_bell_text.gif
بات دراصل کچھ یوں ہے کہ یہاں آئے تو دیکھا عوام دھڑادھڑ بے پرکیاں لکھ رہی ہےاور کچھ تو اڑا بھی رہے ہیں
airplan4.gif
جن کی حقیقت کچھ یوں ہے کہ جیسے

جیسے

جیسے

کوئے نے مینڈک کے پنکھ لگا لئیے اور لومڑی بن گیا؟ اوں ہوں، کچھ اور، جیسے

جیسے

جیسے

جیسے شیر نے چوہے کی دُم لگا لی اور بندر بن گیا؟ اوں ہوں بھئی کچھ اور، ارے ہاں جیسے

جیسے

جیسے

۔۔۔

خیر چھوڑیں مثال کے بغیر بات سمجھنا سیکھیں، ضروری نہیں اگلے گھر، میرا مطلب ہے ہر دوسرا بندہ آپ کو مثال کے ذریعے ہی بات سمجھائے اپنی۔

خیر تو ہم بات کر رہے تھے کہ ہر دوسرا بندہ بے پر کی نویس بنا بیٹھا ہے مگر پھر اس کی اصلاح لینے ماہی کے پاس آ جاتے ہیں۔ اب ماہی اتنے سارے لوگوں کو اصلاح نہیں دے سکتی نا۔ بڑی مشکل ہو جاتی ہے۔ خیر ابھی کل ہی تو نین بھیا اپنی اس بے پرکی کو لائے تھے ہمارے پاس کے ماہی ذرا اس کو دیکھ دیں۔ ہم نے کہہ دیا کچھ پر دار بے پرکی لگتی ہے ذرا ترمیم کیجئیے تو اس قابل ہوئی یہ بے پرکی کہ پیش کی جا سکے۔ سعود بھیا کو لیجئیے عرصہ بعد بے پرکی منظر عام پر آنے کے پیچھے اصل وجہ کیا ہے، نہیں معلوم نا۔ ارے کیا کہا؟ مصروفیت۔ اجی چھوڑیئے کہاں کی مصروفیت بے پرکی اپنے لئیے وقت خود ہی نکلوا لیتی ہے۔ بات دراصل یہ ہے کہ کئی بار ہمارے پاس اپنی تحریریں لائے کہ ماہی بٹیا ذرا اصلاح فرماؤ، اب وہ ہوتی ہی ایسی بڑے بڑے ہاتھی کے پروں جتنے بڑے پروں والی بے پرکیاں ہوتیں تھیں کہ ہم ہر بار کہہ دیتے تھے، سعود بھیا دوبارہ لکھئیے اور یوں بہت عرصے کے بعد اور گھس گھس کر یہ ہیرا آپ کے سامنے آیا۔ سمجھا سمجھا کر تھک گئے ہم انہیں کہ لوگو بے پرکی لکھنے کے بھی بنیادی اصول ہوتے ہیں انہیں پلو سے باندھ لو پر نہیں، سعود بھیا اور نینی بھیا کے پاس تو بڑا اعلیٰ بہانہ ہے نا کہ بٹیا پلو سے کیسے باندھیں اب بھلا۔۔۔۔ لو اب حرج ہی کیا ہے پلو سے باندھنے میں اور چلو اگر پلوسے نہیں باندھنی تو کھونٹے سے باندھ لو۔ لیکن کھونٹے سے تو ۔۔۔آہم۔۔۔ دونوں خود۔۔۔ آہم۔۔۔ نہیں بھئی ہمارا وہ مطلب نہیں تھا۔ خیر آپ جو بھی سمجھیں ہمیں تو ذرا گلا کھنکھار رہے تھے اس لئیے آہم کہہ دیا ورنہ ہم کہہ رہے تھے کہ کھونٹے سے تو دونوں خود ہی باندھیں گے اسے کیونکہ ذمہ داری والا کام ہے خود کریں تو بہتر ہے۔ اماں ابا کے حوالے کر دیں گے تو کل کو ماتھے پر ہاتھ رکھے روئیں گے کہ انہوں نے باندھا تھا کھونٹے سے۔ ارے بھئی بے پرکی کو، آپ کیا سمجھے۔۔۔؟؟؟ توبہ اپنی مرضی سے جو بھی سمجھتے رہتے ہیں بھلا ماہی ایسا کہہ سکتی ہے اپنے بھائیوں سے متعلق؟؟؟

خیر تو بات ہم کر رہے تھے بے پرکی لکھنے کے اصولوں کی یعنی قوائد و ضوابط کی، یہ تو آپ کو ابھی تک اچھی طرح سمجھ آ گیا ہو گیا کہ ماہی کیوں آخر ہمیں ان اصولوں کے متعلق بتانے آ پہنچی ہے۔ تو جناب ماہی ناچیز ایک جانی مانی بے پرکی نویس اس معاملے میں پی ایچ ڈی ہولڈر ہے، کئی بڑے بڑے بے پرکی نویس ہم سے اصلاح لینے آتے ہیں۔ کیا؟ ہماری بے پرکیاں کہاں ہیں؟ ارے! آپ نے نہیں پڑھیں؟ کمال ہو گیا۔ ایسی ایسی شاہکار بے پرکیاں منظر عام پر آئیں پر آپ کو کینڈی کرش ساگا اور بریانیوں سے فرصت ہو تو کہیں اور دیکھیں۔ ارے ارے معذرت مت کریں ہم نے برا نہیں مانا۔ کیا؟ کوئی بے پر کی پیش کریں؟ ارے اب آپ ہمیں غصہ دلا رہے ہیں۔ خود ڈھونڈئیے جا کر۔ دنیا کی سب سے مایہ ناز بے پرکی نویس کے سامنے آ کر یہ کہتے ہوئے کہ کوئی ثبوت پیش کیجئیے آپ کو وہ نہیں آتی؟ نہیں آتی تو جا کرکسی نئی نویلی دلہن سے تھوڑی ادھار لے لیں۔ ہاں ویسے آپ نے ٹھیک ہی کہا۔ آجکل کہاں نئی نویلی دلہن ک پاس شرم حیا ہوتی ہے۔ چلیں تو کسی پرانے زمانے کی دلہن سے لے لیں۔ ارے اب یہ بھی ہم بتائیں کہ پرانے زمانے کی دلہن کون؟ ارے بھی کوئی بھی عمر رسیدہ خاتون کوئی نانی دادی، ان سے ادھار مانگئیے نا۔ توبہ، اب یہ بھی ہم ہی بتائیں کے کیسے؟ اچھا بتاتے ہیں، کم از کم اس وقت تو بالکل مت مانگئیے گا جب ان کا پاندان کہیں کھو گیا ہو یا سروتا نہ مل رہا ہو، یا۔۔۔ سمجھ گئے ہوں گے آپ۔ سمجھدار ہیں یہ تو ہم جانتے ہیں خوامخواہ بنتے ہیں بس آپ لوگ بھی۔ خیر تو کیا بات کر رہے تھے ہم؟ ہاں، تو کاسہ اس وقت اٹھائیے گا جب ان کا "شہید" کہیں آس پاس ہو اور نئی نویلی (آجکل والی) دلہن وہیں آس پاس کہیں بیٹھی، گلے میں دوپٹہ ڈالے نہایت بے تکلفی سے بیٹھے اپنے نئے نویلے دولہا کے ہاتھ پر مہندی والا ہاتھ مار کر زور زور سے کسی بات پر ہنس رہی ہو۔ اس وقت دادی یا نانی جو بھی وہ خاتون ہیں ان کے پاس وافر مقدار میں حیا پلس غصہ پلس وغیرہ وغیرہ ہو گا ساتھ ہی ساتھ وہ اپنے "شہید" کو بھی کن اکھیوں سے دیکھیں گی جو اس گفتگو سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہوں گے یا مزے سے بیٹھے اخبار کا مطالعہ کر رہے ہوں گے۔ ہاں ویسے ٹھیک کہتے ہیں آپ اب بھئی میاں بیوی ہیں تو کیا بات بھی نہ کریں؟ لیکن دیکھیں بڑوں بزرگوں کا احترام بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔ بھلا کبھی چائے پتی کے بغیر بھی چائے بنی ہے؟؟؟

خیر تو ہم بات کر رہے تھے بے پر کی لکھنے کے اصولوں کی۔۔۔۔۔۔۔
cloche.gif
ہائیں!!! کیا؟ ٹائم اوور ہو گیا ؟؟؟؟
چلو اگلے لیکچر میں آپ کو اصولوں کے متعلق تفصیل سے بتائیں گے۔ یہ تو ویسے بھی تعارفی لیکچر تھا!!!!
ہاں جی کرو سوال؟
۔
۔
۔
بہت اچھا سوال تھا۔۔۔۔ یہ آپ سب کی اسائنمٹ ہے، اگلے لیکچر میں اس کا جواب سب کے پاس ہونا چاہئیے۔
اپنی اپنی بے پرکی کی مشق آپ سب یہاں کر سکتے ہیں۔

اللہ حافظ
 
آخری تدوین:
نظر خُمی خُمی، نظر گُمی گُمی، نظر سُمی سُمی
دھمک شک فزوں، فضا فسرونی، حیا لبم لبم
عشر خموشگی، خمو عشر فشاں، نمو زوم زوم
قلی و قل ونی، وقل، فنوقنی قنا قلم قلم
نظر خُمی خُمی، نظر گُمی گُمی، نظر سُمی سُمی
:yawn::yawn::yawn:
 
کلاس شروع ہونے سے ختم ہونے تک ہمارا بھی یہی حال ہوتا تھا یو نیورسٹی میں۔۔۔۔ جب سر چلے جاتے تھے پھر ہم بھی جاگ جاتے تھے۔
آپ بھی جاگ جائے، ٹیچر چلی گئی ہیں:p
کسی نے کیا خوب کہا ہے
ماں اپنی گود میں ایک بچہ سلاتی ہے
قربان جائے ٹیچر کے جو پوری کلاس سلا دیتی ہے
 
یاد آیا کہ ہمارے الجبرا کے ایک ٹیچر تھے اظہار الاسلام
وہ الجبرا حقیقتاََ جبراََ پڑھایا کرتے تھے اور جیب میں نوکدار چاک رکھا کرتے تھے جوں ہی کسی طالب علم کو اونگھ آئی چاک زور سے اس کے سر پر کچھ اس طرح بجتا کہ چودہ طبق روشن ہو جاتے
 

ماہی احمد

لائبریرین
یاد آیا کہ ہمارے الجبرا کے ایک ٹیچر تھے اظہار الاسلام
وہ الجبرا حقیقتاََ جبراََ پڑھایا کرتے تھے اور جیب میں نوکدار چاک رکھا کرتے تھے جوں ہی کسی طالب علم کو اونگھ آئی چاک زور سے اس کے سر پر کچھ اس طرح بجتا کہ چودہ طبق روشن ہو جاتے
توبہ توبہ۔۔۔ اللہ کا شکر ہے آج تک ایسے کسی تشدد کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔۔۔۔ کیونکہ ہم ٹیچر کے بالکل سامنے پہلی لائن کی پہلی سیٹ پر بیٹھ کر، آنکھیں کھول کر سوتے تھے:rollingonthefloor:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاہاہاااا۔۔۔ خوب بےپر کی اڑائی ہے ماہی۔۔۔ اوہ میرا مطلب تھا کہ خوب رہنما اصول بتائے ہیں جو پر کے باوجود بے پر کے۔۔۔ اوہ بھئی ہمارا بھی کی بورڈ پھسل رہا ہے حالانکہ اس پر تو کسی نے مکھن بھی نہیں لگایا۔۔۔
شاباش۔۔۔ بہترین۔۔۔ اور اب آئندہ اصلاح کے لیے جو بھیجوں تو یوں راز فاش کرنے کی ضرورت نہین ہے۔۔۔ :p
 

ماہی احمد

لائبریرین
ہاہاہاااا۔۔۔ خوب بےپر کی اڑائی ہے ماہی۔۔۔ اوہ میرا مطلب تھا کہ خوب رہنما اصول بتائے ہیں جو پر کے باوجود بے پر کے۔۔۔ اوہ بھئی ہمارا بھی کی بورڈ پھسل رہا ہے حالانکہ اس پر تو کسی نے مکھن بھی نہیں لگایا۔۔۔
شاباش۔۔۔ بہترین۔۔۔ اور اب آئندہ اصلاح کے لیے جو بھیجوں تو یوں راز فاش کرنے کی ضرورت نہین ہے۔۔۔ :p
ارے تو کیا ہوا۔۔۔۔ باقی ساری دنیا کون سی دودھ کی دُھلی بیٹھی ہے؟؟؟ :LOL:
آپ ایک اچھی سی بے پرکی شامل محفل کریں۔۔۔ تو آئندہ آپ کا کوئی راز نہیں فاش کیا جائے گا:p
 

ماہی احمد

لائبریرین
بے پر کی کے حوالے سے ہمارے پاس جو حوالہ ہے اس حوالے کا کیا حوالہ دیں بس آپ یہ حوالہ دیکھ لیں۔
YEAH.gif
دوسروں کی بے پرکیاں شریک کرنا چیٹنگ ہے۔ اپنی ذاتی بے پرکی لائیں۔ اور یہ تو خاصی پردار بے پر کی ہے۔ یہ آدمی خواب دیکھ رہا ہے۔۔۔۔
 
دوسروں کی بے پرکیاں شریک کرنا چیٹنگ ہے۔ اپنی ذاتی بے پرکی لائیں۔ اور یہ تو خاصی پردار بے پر کی ہے۔ یہ آدمی خواب دیکھ رہا ہے۔۔۔۔
تصویر پرائی ہے
اوپر جو لکھا ہے
وہ بے پر کی
ہم نے اڑائی ہے
اب بھینس تک تو اڑادی ہم نے اس سے زیادہ بے پرکی کیا اڑائیں۔
 
Top