الف عین
ظہیراحمدظہیر
صابرہ امین
محمد خلیل الرحمٰن
@محمّداحسن سمیع؛راحل؛
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فاعِلن فاعِلن فاعِلن فاعِلن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بے وفائی نے تیری ستایا بہت
بھول جاؤں تجھے دل میں آیا بہت
--------------
کام آیا نہ میرا کمایا ہوا
-------یا
مال میرا مرے کام آیا نہیں
سب اجڑتا گیا تھا کمایا بہت
--------
میرا محبوب مجھ سے ہے روٹھا ہوا
مانتا ہی نہیں ہے منایا بہت
--------
پیار کرنا نہ تم ، اس میں نقصان ہے
میرے اپنوں نے مجھ کو ڈرایا بہت
-----------
مجھ سے ملنے کو آئے نہیں آج بھی
میرے دل کو ہے تم نے جلایا بہت
--------
ہے ضروری بہت آج آنا ترا
میں نے گھر کو ہے اپنے سجایا بہت
-----------
دال گلتی نہیں کیا کروں دوستو
پیار اس کو ہے میں نے جتایا بہت
---------
راز میری محبّت کا کُھلتا گیا
میں نے دنیا سے اس کو چھپایا بہت
-------
مجھ سے بچھڑا ہے کیوں مجھ کو محبوب تھا
ہر قدم پر مجھے یاد آیا بہت
------------
آج اجڑی ہیں میری سبھی محفلیں
-------یا
دوست سارے ہی مجھ سے جدا ہو گئے
رنگِ محفل تھا میں نے جمایا بہت
-----------
اس پہ مغرور ہونا نہ ارشد کبھی
تجھ کو دنیا نے سر ہر بٹھایا بہت
--------------یا
ہے زمانے نے سر پر بٹھایا بہت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
بے وفائی نے تیری ستایا بہت
بھول جاؤں تجھے دل میں آیا بہت
-------------- ٹھیک

کام آیا نہ میرا کمایا ہوا
-------یا
مال میرا مرے کام آیا نہیں
سب اجڑتا گیا تھا کمایا بہت
-------- مال اجڑنا درست محاورہ نہیں

میرا محبوب مجھ سے ہے روٹھا ہوا
مانتا ہی نہیں ہے منایا بہت
-------- میرا محبوب ہے مجھ سے. ..
یا میرا محبوب مجھ سے ہے...
کون سا مصرع رواں اور بہتر لگتا ہے؟
تعلق پیدا کرنے کے لئے دوسرا مصرع یوں ہونا چاہئے
مانتا ہی نہیں، گو منایا بہت

پیار کرنا نہ تم ، اس میں نقصان ہے
میرے اپنوں نے مجھ کو ڈرایا بہت
----------- درست

مجھ سے ملنے کو آئے نہیں آج بھی
میرے دل کو ہے تم نے جلایا بہت
-------- ٹھیک

ہے ضروری بہت آج آنا ترا
میں نے گھر کو ہے اپنے سجایا بہت
----------- درست

دال گلتی نہیں کیا کروں دوستو
پیار اس کو ہے میں نے جتایا بہت
--------- مزاحیہ شعر مت کہا کرو بھائی!
دو لخت بھی ہے

راز میری محبّت کا کُھلتا گیا
میں نے دنیا سے اس کو چھپایا بہت
------- ٹھیک

مجھ سے بچھڑا ہے کیوں مجھ کو محبوب تھا
ہر قدم پر مجھے یاد آیا بہت
------------ کون/کیا محبوب تھا؟ شعر واضح نہیں

آج اجڑی ہیں میری سبھی محفلیں
-------یا
دوست سارے ہی مجھ سے جدا ہو گئے
رنگِ محفل تھا میں نے جمایا بہت
----------- پہلا متبادل تو درست نہیں، دوسرا بھی فٹ نہیں ہوتا، شعر پھر کہیں

اس پہ مغرور ہونا نہ ارشد کبھی
تجھ کو دنیا نے سر ہر بٹھایا بہت
--------------یا
ہے زمانے نے سر پر بٹھایا بہت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہاں بھی تعلق کی مضبوطی کے لئے
گو تمہیں/تجھے سب نے سر پر بٹھایا بہت
دوسرے متبادل میں مفعول ہی غائب ہے، اس لئے تجھے/تمہیں ضروری ہے، اور 'گو' جیسا لفظ بھی ضروری ہے
 
الف عین
(اصلاح )
------------
مال میرا مرے کام آیا نہیں
-------یا
کام آیا نہ میرے مرا مال ہی
زندگی میں مگر تھا کمایا بہت
--------
رازداں تھا جو میرا کہاں کھو گیا
--------
جو سمجھتا تھا مجھ کو جدا ہو گیا
ہر قدم پر مجھے یاد آیا بہت
-----------
یاد آتی ہے محفل تری آج بھی
رنگِ محفل تھا تُو نے جمایا بہت
-----------
اس پہ مغرور ہونا نہ ارشد کبھی
گو تجھے سب نے سر پر بٹھایا بہت
-------یا
ناز تیرا سبھی نے اٹھایا بہت
----------
 

الف عین

لائبریرین
مال میرا مرے کام آیا نہیں
-------یا
کام آیا نہ میرے مرا مال ہی
زندگی میں مگر تھا کمایا بہت
-------- قبول کیا جا سکتا ہے، پہلے متبادل کے ساتھ

رازداں تھا جو میرا کہاں کھو گیا
--------
جو سمجھتا تھا مجھ کو جدا ہو گیا
ہر قدم پر مجھے یاد آیا بہت
----------- دوسرے مصرعے کا فاعل غائب ہے، پہلا تو محض ایک بیان ہے، ہاں، اس میں کہیں 'وہ' ہوتا تو فاعل مانا جا سکتا تھا
یوں کہیں
وہ ہر اک موڑ پر یاد.....
دوسرا متبادل بہتر ہے

یاد آتی ہے محفل تری آج بھی
رنگِ محفل تھا تُو نے جمایا بہت
----------- لفظ محفل دہرانے کی ضرورت نہیں
یاد آتی ہیں وہ رونقیں آج بھی

اس پہ مغرور ہونا نہ ارشد کبھی
گو تجھے سب نے سر پر بٹھایا بہت
-------یا
ناز تیرا سبھی نے اٹھایا بہت
---------- پہلا متبادل بہتر ہے، اور شعر درست
 
Top