بے ربط تحریریں از ناز پری

ناز پری

محفلین
  • کیا اندر ہی اندر کُڑھنے سے بہتر نہیں کہ آپ اپنی کڑواہٹ کو احاطہء تحریر میں لے آئیں۔۔۔۔۔۔۔
  • جب ہم جھُوٹے ہیں تو دوسروں کو وضاحتیں دینے کی کوشش کیوں کرتے ہیں۔ جب کہ کوئی ہم سے وضاحت طلب کرنے پر مُصر بھی نہیں۔۔۔۔۔۔
  • آپ جتنے بھی مشکل حالات میں ہوں دوسروں پر تکیہ نہ کریں اور نا ہی ان سے زیادہ توقعات وابستہ رکھیں۔ مگر کیا کیجئے جب دوسرے آپ کے مشکل ترین حالات میں بھی آپ سے زیادہ سے زیادہ توقع کا سوچے۔۔۔
  • میں نے کھوکھلے لوگوں کو بہت زیادہ ہنستے اور بے تکی باتیں کرتے سنا ہے۔ اتنی ہی زیادہ باتیں کہ ان کے پاس سوائے باتوں کے اور کچھ ہے ہی نہیں۔۔۔۔ کچھ بھی نہیں۔۔۔
  • جب عزت اور ذلت خدا کے ہاتھ میں ہے تو ہم دوسروں کو کیوں اپنے سے کم تر، ذلیل اور حقیر گردانتے ہیں۔۔۔۔۔
  • شاید میں بہت منفی سوچنے لگی ہوں مگر حقائق کو جوں کا توں بیان کر نا بھی ضروری ہے۔ قلب و ذہن کے بعد قلم سے بھی انصاف لازم ہے۔۔۔۔۔
  • شکایت ہے کہ میں بہت مغرور ہوں، لوگوں سے زیادہ بات نہیں کرتی، (ان کے مطابق اور یہ ان میں کون کون آتا ہے یہ بتانے کی ہمت نہیں مجھ میں)یا پھر اپنی علمی برتری جتانے کی خاطر ہر خاص و عام سے گفتگو کرنا پسند نہیں کرتی
  • جب کہ
  • میں روز مرہ کھوکھلی اور جھوٹی باتوں کے برعکس سوچتی ہوں۔ مجھے بہت سی باتیں نہیں ،کچھ اچھا کام کرنا ہے۔۔۔
  • ہم مکار فطرت رکھتے ہیں۔ کیا ہم خود اس حقیقت سے آشنا ہیں ظاہر ہے آشنا تو ہوں گے ہماری فطرت ہمارا آئینہ ہے اور آئینہ تو ہم روز دیکھتےہیں۔
  • آپ کا قلم جتنا زہر اگلے گا، آپ کا اندر اتنا ہی صاف و شفاف ہو جائے گا ۔ بالکل آئینہ کی طرح۔ کیوں کہ تلخیاں آئینے پر گرد کی مانند ہیں اور جب آپ نے ان تلخیوں کو صفحہِ ءقرطاس پر مسلط کر دیا تو گویا اپنا بوجھ صفحہ پر ڈال ، خود آزاد ہو گئے
  • کچھ سوالات
  • شاطر انسان کس حد تک چالاک ہو سکتا ہے ۔ یعنی اس کی چلاکی کی انتہا کیا ہوگی؟؟؟
  • ضبط کی حدود کیا ہیں؟؟؟؟؟
  • از ناز پری
 

نایاب

لائبریرین
بے ربط مگر جیسے
افسانہ دل بے قرار و حساس کا
شاطر انسان کس حد تک چالاک ہو سکتا ہے ۔ یعنی اس کی چلاکی کی انتہا کیا ہوگی؟؟
بے وقوفی ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

مہ جبین

محفلین
السلام علیکم اچھی ناز پری۔۔!
آپکی بے ربط تحریر اچھی لگی
آپ سے میرا پہلے کوئی تعارف تو نہیں ہے اسلئے کہ آپ کے بقول آپ کسی سے بات کرنا پسند نہیں کرتیں صرف کام کرنا پسند کرتی ہیں
میں بھی آپ کی طرح محفلین ہوں اور مجھے یہاں سب سے بات کرنا اچھا لگتا ہے بس ہم لوگوں میں ایک محفل کی نسبت سے ہی ایک انجانا سا تعلق قائم ہے ۔
کوشش کریں کہ محفل میں آکر اپنے ہم مزاج لوگوں سے تھوڑی باتیں کر لیا کریں تاکہ دل کا بوجھل پن ختم ہو اور دل آئینے کی طرح صاف شفاف ہو جائے۔۔۔ساری تلخیوں کو تحریر کی صورت میں نکال کرآئینے کی گرد کو روز کے روز جھاڑ لیا کریں اور خود بالکل ہلکی پھلکی ہوجایا کریں :)
پیاری بہنا ہم سب کے پاس عمر کی ایک مقررہ پونجی ہے جو ایک دن ختم ہوجانی ہے تو اس میں زیادہ سے زیادہ اچھی باتوں کو ذخیرہ کرلیں تو اچھا ہے۔
جب ہم اس دنیا میں آتے ہیں تو ہم روتے ہیں اور سب ہنستے ہیں لیکن جب اس دنیا سے واپسی ہو تو ایسے کہ ہم ہنس رہے ہوں اور سب رو رہے ہوں ۔
مجھے امید ہے کہ آپ میری باتوں کا برا نہیں مانیں گی ، یہ سمجھ لیں ایک بے ربط تحریر کا جواب بے ربط تحریر کی صورت میں دیا ہے۔:)
 

ناز پری

محفلین
السلام علیکم اچھی ناز پری۔۔!
آپکی بے ربط تحریر اچھی لگی
آپ سے میرا پہلے کوئی تعارف تو نہیں ہے اسلئے کہ آپ کے بقول آپ کسی سے بات کرنا پسند نہیں کرتیں صرف کام کرنا پسند کرتی ہیں
میں بھی آپ کی طرح محفلین ہوں اور مجھے یہاں سب سے بات کرنا اچھا لگتا ہے بس ہم لوگوں میں ایک محفل کی نسبت سے ہی ایک انجانا سا تعلق قائم ہے ۔
کوشش کریں کہ محفل میں آکر اپنے ہم مزاج لوگوں سے تھوڑی باتیں کر لیا کریں تاکہ دل کا بوجھل پن ختم ہو اور دل آئینے کی طرح صاف شفاف ہو جائے۔۔۔ ساری تلخیوں کو تحریر کی صورت میں نکال کرآئینے کی گرد کو روز کے روز جھاڑ لیا کریں اور خود بالکل ہلکی پھلکی ہوجایا کریں :)
پیاری بہنا ہم سب کے پاس عمر کی ایک مقررہ پونجی ہے جو ایک دن ختم ہوجانی ہے تو اس میں زیادہ سے زیادہ اچھی باتوں کو ذخیرہ کرلیں تو اچھا ہے۔
جب ہم اس دنیا میں آتے ہیں تو ہم روتے ہیں اور سب ہنستے ہیں لیکن جب اس دنیا سے واپسی ہو تو ایسے کہ ہم ہنس رہے ہوں اور سب رو رہے ہوں ۔
مجھے امید ہے کہ آپ میری باتوں کا برا نہیں مانیں گی ، یہ سمجھ لیں ایک بے ربط تحریر کا جواب بے ربط تحریر کی صورت میں دیا ہے۔:)
پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
جب آپ کا مجھ سے تعارف ہی نہیں ہے تو پھر آپ نے یہ کیسے کہہ دیا کہ میں کسی سے بات کرنا پسند نہیں کرتی:) اور ویسے بھی تحریر میں بہت صاف صاف لکھا ہے کہ بقول لوگوں کہ یعنی لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ میں بات کرنا پسند نہیں کرتی حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ اردو محفل میں آپ میرے مراسلات پڑھ سکتی ہیں ۔ میں تو یہ بات جانتی ہوں کہ تلخی کو تحریر کی صورت دی جائے تو انسان صاف شفاف ہو جاتا ہے۔ اور میری تحریر میں بھی یہ واضح ہے۔
جی ہاں آپ کی یہ بات درست ہے کہ زیادہ سے زیادہ اپنی زندگی میں اچھی باتوں کا ذخیرہ کر لیں۔ لیکن جب بات انصاف کی آتی ہے تو آپ کو اپنی تحریر کے ساتھ انصاف کرنا چاہئے۔اگر آپ غلط بات دیکھ سکتے ہیں تو اس کو تحریر بھی کرنا چاہئے میں تو ایسے ہی تحریر کر سکتی تھی۔ میں یہ نہیں جانتی کہ جو معاشرتی ، اخلاقی بدصورتیاں ہیں ان کو کیسے خوبصورت انداز میں پیش کیا جائے۔ جو جیز غلط ہے اس کو درست کیسے کہا جائے۔
میں نے تو آپ کی باتوں کا بُرا نہیں مانا اور آپ بھی بُرا نیں مانیں گا۔ اور ازراہِ کرم اس تحریر پر نظر ثانی فرمایئے گا
 

بنت شبیر

محفلین
اچھا ان بے ربط تحریروں کی بات کر رہی تھیں آپ۔ ہممم یہ کس کس کو دیکھ کر لکھتی رہی ہیں آپ:D ان میں میرا ذکر کہاں ہیں:p
 
Top