نصیر الدین نصیر بے اجازت اُس طرف نظریں اٹھا سکتا ہے کون

الف نظامی

لائبریرین
بے اجازت اُس طرف نظریں اٹھا سکتا ہے کون
وہ نہ بلوائیں تو اُن کے در پہ جاسکتا ہے کون

خالقِ کُل، مالکِ کُل ، رازقِ کُل ہے وہی
یہ حقائق جز شہ بطحٰی بتا سکتا ہے کون

اک اشارے سے فلک پر چاند دو ٹکڑے ہُوا
معجزہ یہ کون دیکھے گا؟ دکھا سکتا ہے کون

کس کی جرات ہے نظر بھر کر اُدھر کو دیکھو لے
دیدہ ور ہو کر بھی تابِ دید لا سکتا ہے کون

ہم نے دیکھا ہے جمالِ بارگاہِ مصطفےٰ
ہم سے اس دنیا میں اب آنکھیں ملا سکتا ہے کون

نام لیوا اُن کا ہے اوجِ فلک تک باریاب
کوئی یوں اُبھرے تو پھر اس کو دبا سکتا ہے کون

اللہ اللہ ! عید میلادِ نبی کا غُلغُلہ
اِس شرف ، اِ س شان سے دنیا میں آسکتا ہے کون

بارگاہِ مصطفیٰ میں یہ صحابہ کا ہجوم
اتنے تابندہ ستارے یُوں سجا سکتا ہے کون

جن کو دنیا میں نہیں اُن کی شفاعت پر یقیں
حشر میں اُن کو جہنم سے بچا سکتا ہے کون

دارِ فانی میں محبت اُن کی ہے وجہِ بقا
جو نصیر اُن پر مٹا ، اُس کو مٹا سکتا ہے کون

(سید نصیر الدین نصیر)​
 
آخری تدوین:

یوسف سلطان

محفلین
سبحان اللہ!
نظامی بھائی کچھ ٹائپو ہیں تصحیح کر لیجئے۔
یہ شعر ان کی کتاب میں کچھ اسطرح ہے۔
خالقِ کُل، مالکِ کُل ، رازقِ کُل ہے وہی
یہ حقائق جز شہ بطحٰی بتا سکتا ہے کو
جُز محمدؐ اِس حقیقت کو بتا سکتا ہے کون
معرفت کے راز کو دُنیا میں پاسکتا ہے کون
کس کی جرات ہے نظر بھر کر اُدھر کو دیکھو لے

کس کی جرات تھی نظر بھر کر اُدھر کو دیکھتا
عیدِ میلادِ
نبی

دارِ فانی میں محبت اُن کی ہے وجہِ بقا
دارِ فانی میں محمدؐ کی محبت ہے بقا
جو نصیراُن پر مِٹا،اُس کو مِٹا سکتا ہے کون
 
الف نظامی

لائبریرین
سبحان اللہ!
نظامی بھائی کچھ ٹائپو ہیں تصحیح کر لیجئے۔
یہ شعر ان کی کتاب میں کچھ اسطرح ہے۔

جُز محمدؐ اِس حقیقت کو بتا سکتا ہے کون
معرفت کے راز کو دُنیا میں پاسکتا ہے کون

کس کی جرات تھی نظر بھر کر اُدھر کو دیکھتا

عیدِ میلادِ
نبی

دارِ فانی میں محمدؐ کی محبت ہے بقا
جو نصیراُن پر مِٹا،اُس کو مِٹا سکتا ہے کون
املا کی غلطی درست کر دی ہے۔ بہت شکریہ۔
باقی یہ اشعار دیں ہمہ اوست میں اسی طرح ہی ہیں جیسے لکھے ہیں۔ آپ کے پاس دیں ہمہ اوست کا کون سا نسخہ ہے اس کا سن طباعت بتا دیجیے۔ میرے پاس 2012ء کا نسخہ ہے اور اس کے صفحہ 163 پر یہ نعت موجود ہے۔ ہوسکتا ہے کہ میرے پاس پرانا نسخہ ہو۔
 
میرے پاس بھی اسی طرح ہے
خالقِ کُل، مالکِ کُل ، رازقِ کُل ہے وہی
یہ حقائق جز شہ بطحٰی بتا سکتا ہے کو
 
الف نظامی

لائبریرین
میرے پاس بھی اسی طرح ہے
خالقِ کُل، مالکِ کُل ، رازقِ کُل ہے وہی
یہ حقائق جز شہ بطحٰی بتا سکتا ہے کون
آپ کے پاس کون سے سن کا نسخہ ہے؟
خالقِ کُل، مالکِ کُل ، رازقِ کُل ہے وہی
یہ حقائق جز شہ بطحٰی بتا سکتا ہے کون
 
یوسف سلطان

محفلین
املا کی غلطی درست کر دی ہے۔ بہت شکریہ۔
باقی یہ اشعار دیں ہمہ اوست میں اسی طرح ہی ہیں جیسے لکھے ہیں۔ آپ کے پاس دیں ہمہ اوست کا کون سا نسخہ ہے اس کا سن طباعت بتا دیجیے۔ میرے پاس 2012ء کا نسخہ ہے اور اس کے صفحہ 163 پر یہ نعت موجود ہے۔ ہوسکتا ہے کہ میرے پاس پرانا نسخہ ہو۔
میرے پاس جو ہے وہ پرانا ہے اس کا سن طباعت 2000ء ہے ۔
 
Top