بی بی سی کا فورم

فرید احمد

محفلین
معلوم ہوا ہے کہ بی بی سی اردو نے بھی ایک فورم لونچ کیا ہے ،
یاران نکتہ داں کے لیے ذرا دیکھ کر اپنے تاثرات بتانے کی درخواست ، تا کہ معلوم ہو کہ کتنا مفید اور کارگر ثابت ہوگا ،
مجھے تو اول نظر میں وہ اتنا جامع نظر نہیں آیا ، جتنا کہ ہمارا یہ فورم ہے ۔
 
جواب

جی جناب اور ان کا کہنا ہے کہ انٹر نیٹ پر یہ پہلی کاوش ہے۔ شاید انہوں نے ہمارا فورم دیکھنے کی کبھی زحمت گوارا نہیں کی۔ یہ کوشش اچھی تو ہے لیکن اس فورم کی طرح مکمل اور دیدہ زیب ہرگز نہیں۔
 

زیک

مسافر
یار اس کا ربط بھی دے دیں۔ مجھے بی‌بی‌سی اردو کے ہوم پیج پر تو نظر نہیں آیا فورم کا کوئی ذکر۔
 
بی بی سی کا فورم ہماری محفل کا مقابلہ نہیں‌کرسکتا۔ اگرچہ یوزرس بی بی سی کے فورم میں‌ ہی زیادہ ہوں‌گے۔ اس کی وجہ یہاں‌لوگوں‌کا بے غرض ہونا اور نسبتاً غیر جانبدار ہونا ہے( کچھ مستنشیات ہیں)

میری رائے میں‌ محفل کا فورم زیادہ useful ہے۔
 
خوش آئند

اس طرح کا ہر کام اردو کے لیے مفید ہے۔ بی بی سی جب کوئی کام کرتی ہے تو اپنے انداز سے کرتی ہے اور اس کی پروفیشنلزم خوش آئند ہے۔

باقی یہ پہلا فورم دوسرا فورم کی بحث اردو کے لیے مفید نہیں۔
 
Top