بیوی کی مار پیٹ: برِ صغیر کا مستقبل

نور وجدان

لائبریرین
اس میں کوئی ذہنی اختراع تو نہیں لگی کہ جہاں ایک ماں اپنی بیٹی کو شوہر سے مجبور ہوکے مارنے پر مجبور ہے اس کی پیدائش کے موقع پر ۔۔وہی زمانہ جاہلیت والا کام۔۔۔۔۔۔۔ہندوستان ہی وہ واحد ملک ہے جہاں پر دنیا میں مرد زیادہ ہیں جبکہ باقی ممالک میں شرحا عورتوں کو تناسب زیادہ ہے ۔ ترقی نام کی ہے بس یہاں
 

سارہ خان

محفلین
درست کہا محترم بٹیا
اس معاشرے نے ہی تو مذہب کو کھیل بنا رکھا ہے ۔
مذہب کے ٹھیکیدار بھی جہاں بیوی کو ضرب لگانے کی اجازت جس آیت مبارکہ سے حاصل کرتے ہیں ۔
اس آیت مبارکہ میں کھلا واضح بیان ہے کہ کس خاص صورت میں ضرب لگائی جا سکتی ہے ۔
واضح فرمان ہے کہ
" عورتوں کے بھی ویسے ہی حقوق ہيں جیسے ان مردوں کے ہیں "
بہت دعائیں
یہ تو آپ نے بالکل نئی بات بتائی ہے ۔۔ یقین نہیں آ رہا کہ عورت کے پاس مارنے کا اختیار ہے ۔۔۔شوہر کو تو مجازی خدا کہا گیا ہے۔۔۔ اس کا درجہ بڑا ہے بیوی سے۔۔۔
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
{ اورعورتوں کے بھی ویسے ہی حق ہیں جیسے ان پر مردوں کے حق ہیں } البقرۃ ( 228 ) ۔
یہ قران کی بات ہے میری بٹیا
باقی یہ بات کس سے مخفی ہے کہ ہر اک " بیوی " اپنے شوہر کی اطاعت کرنے میں خوشی محسوس کرتی ہے ۔
اسے سر کاتاج بنا رکھتی ہے ۔
اب یہ شوہر پر ہوتا ہے کہ وہ " سرتاج " بنے یا پھر " مالک " ۔۔۔۔۔۔۔۔
جو بیوی کو غلام جانتے ہیں در حقیقت سچے " مالک " کے ہاں ان کے لیے دردناک عذاب ہے ۔
شوہر اور بیوی اک دوسرے کا لباس ہیں ۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

سارہ خان

محفلین
{ اورعورتوں کے بھی ویسے ہی حق ہیں جیسے ان پر مردوں کے حق ہیں } البقرۃ ( 228 ) ۔
یہ قران کی بات ہے میری بٹیا
باقی یہ بات کس سے مخفی ہے کہ ہر اک " بیوی " اپنے شوہر کی اطاعت کرنے میں خوشی محسوس کرتی ہے ۔
اسے سر کاتاج بنا رکھتی ہے ۔
اب یہ شوہر پر ہوتا ہے کہ وہ " سرتاج " بنے یا پھر " مالک " ۔۔۔۔۔۔۔۔
جو بیوی کو غلام جانتے ہیں در حقیقت سچے " مالک " کے ہاں ان کے لیے دردناک عذاب ہے ۔
شوہر اور بیوی اک دوسرے کا لباس ہیں ۔۔۔۔
بہت دعائیں
ہر کوئی آپ کی طرح سوچنے لگ جائے اس معاملے میں تو کتنا اچھا ہو :)
 

الشفاء

لائبریرین
بیویوں کے متعلق اسلام کی تعلیمات کچھ یوں ہیں۔۔۔

وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ فَإِن كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَى أَن تَكْرَهُواْ شَيْئًا وَيَجْعَلَ اللّهُ فِيهِ خَيْرًا كَثِيرًا۔ سورۃ النساء آیت 19۔
اور ان (عورتوں) کے ساتھ اچھے طریقے سے برتاؤ کرو، پھر اگر تم انہیں نا پسند کرتے ہو تو ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو ناپسند کرو اور اللہ اس میں بہت سی بھلائی رکھ دے۔۔۔

وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ وَاللّهُ عَزِيزٌ حَكُيمٌ۔ سورۃ البقرہ آیت 228۔
اور دستور کے مطابق عورتوں کے بھی مردوں پر اسی طرح حقوق ہیں جیسے مردوں کے عورتوں پر، البتہ مردوں کو ان پر فضیلت ہے، اور اﷲ بڑا غالب بڑی حکمت والا ہے۔۔۔

هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَأَنتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ۔ سورۃ البقرہ آیت 187۔
تمہاری بیویاں تمہارے لباس ہیں اور تم اپنی بیویوں کے لئے لباس ہو۔۔۔

عن عائشة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: خيركم خيركم لأهله، وأنا خيركم لأهلي۔
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرما یا کہ
تم میں سب سے اچھا وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لئے اچھا ہے۔ اور میں اپنے گھر والوں کے لئے تم سب سے اچھا ہوں۔۔۔

صحیح مسلم میں آقا علیہ الصلاۃ والسلام کا فرمان ہے کہ

ایک دینار وہ ہے جس کو تم نے راہ خدا عزوجل میں خرچ کیا، اور ایک دینار وہ ہے جو تم نے کسی کو آزاد کرانے میں خرچ کیا، اور ایک دینار وہ ہے جو تم نے کسی مسکین پر خیرات کر دیا، اور ایک دینار وہ ہے جو تم نے اپنے بیوی بچوں پر خرچ کیا۔ ان میں سب سے افضل دینار وہ ہے جو تم نے اپنے بیوی بچوں پر خرچ کیا۔۔۔

سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں حالت حیض میں پانی پیتی پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دے دیتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا منہ مبارک اس جگہ رکھتے جہاں میرا منہ ہوتا تھا پھر نوش فرماتے اور میں ہڈی چوستی حالت حیض میں پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دے دیتی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا منہ مبارک میرے منہ کی جگہ پر رکھتے۔۔۔صحیح مسلم۔۔۔

اَکْمَلَ الْمُؤْمِنِیْنَ اِیْمَانًااَحْسَنُھُمْ خُلُقًا وَخِیَارُکُمْ خِیَارُکُمْ لِنِسَائِھِمْ خُلُقًا ۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فر مایا کہ ایمان کے اعتبار سے کامل ترین شخص وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں اور تم میں سب سے بہتر وہ لوگ ہیں جو اپنی عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کر نے والے ہوں۔۔۔

رسول اللہ ﷺ نے فر مایا کہ تم جو بھی اللہ کی رضامندی کی خاطر خرچ کروگے اس پر تمہیں اجر وثواب ضرور دیا جائیگا یہاں تک کہ اس لقمہ پر بھی جو تم اپنی بیوی کے منہ میں ڈالتے ہو ۔۔۔

 
Top