بیمار کا حال اچھا ہے از قلم نیرنگ خیال

نیرنگ خیال

لائبریرین
فکاہیہ لکھنے کی کوشش اچھی ہے۔ تاہم کچھ مسائل ہیں جو اس کو کامیاب فکاہیہ بننے نہیں دے رہے۔ میں عرض کرتا ہوں۔
سر لگے ہاتھوں کامیاب فکاہیہ کے بارے میں بھی بتائیں۔ میں منتظر ہوں۔

میرا سب سے بڑا مسئلہ وہی ہے، کہ زبان و بیان کی صحت پہلے بیمار اور تیماردار کی وارداتِ ذہنی و قلبی و کلامی بعد میں۔
مزاح نگاری کے حربوں کے بارے میں پہلے بھی متعدد مواقع پر اپنی تلخ وشیریں جسارتیں مریضانِ شوق پر آزما چکا ہوں۔ صحت اور بیماری اپنے کہے سے رہے نہ رہے، مریضوں میں اکثر پر اثر کم کم ہی ہوا ہے کہ صاحب کڑدی دوائی کوئی بھی نہیں کھاتا۔ ہاں اس کی کسیلی مہک سے تیماردار کا حلق ضرور کڑوا ہو جاتا ہے۔
زبان و بیان کی صحت کی بابت میری کوتاہیوں کو نظرانداز نہ کریں تاکہ کچھ نہ کچھ بہتری میری زبان میں آجائے۔

غریب کی جورو جنے کھنے کی بھابھی کے مصداق یہ موضوع بھی عرصہء دراز سے منقارِ قلم کا شکار رہا ہے۔ اتنا کچھ اس میں کہا سنا اور لکھا پڑھا جا چکا ہے کہ آج کے ذوالقرنین کو دو سمتوں کے سفر میں تو کچھ نیا نہیں ملتا، کسی تیسری چوتھی سمت کا تعین کرنا شانِ شاہانہ پر گراں گزرنے کے خدشے سے نقیب بھی مہر بلب رہتے ہیں۔ اور جہاں خاموش رہنے کا اذن نہ پائیں وہاں داد و تحسین کی چکنی تختی ڈھونڈا کرتے ہیں۔
بیمار و تیماردار کیا۔ کوئی موضوع رہا ہی نہیں ہے جس پر لکھا سنا نہ گیا ہو۔ ہر طرف یہی عالم ہے کہ نئی جہت بھی لاؤ تو کہاں سے۔ آپ رہنمائی فرمائیں ہم سیکھنے کو تیار ہیں۔ داد و تحسین کی تختی کو چھوڑیں گرچہ مجھے اس حقیقت سے انکار نہیں کہ فنکار اور داد کا رشتہ اٹل ہے۔

بجلی کا کچھ اعتبار نہیں بھیا۔ پہلے بھی دغا دے گئی تھی۔ بلکہ اب تو ہمیں اس کی دغابازیوں کا عادی ہو جانا چاہئے۔
بجلی صاحبہ کی آمد و شد کا سلسلہ تو جاری رہے ہی۔ لیکن تھوڑا وقت آپ کا مل جائے تو کیا بات ہو۔
 
میں کوشش کرتا ہوں، اسی طرح بجلی کو دھکا مار کر، جیسے جیسے موقع ملا۔
آج کی شام تو مصروف ہے۔ کل کا دن ہو گا، ان شاء اللہ۔ اور پرسوں کچھ مہمان آ رہے ہیں۔
 
ماشا اللہ کیا خوب تحریرہے!
میں تواپنے پورے گاوں گھوم آیا آپ کی تحریر پڑھ کر!
کراچی میں توموسم،حالات اور پیٹ کا کچھ پتہ نہیں لگتا، تھوڑا سادرد اٹھے ادھر بیماری کے پیٹے میں آجائے۔
وہ بیمار بھی توبیمار کل ہوتے تھے۔
رہی سہی کسر موبائلز اور شوشل میڈیا نے پوری کردی!
ادھر مسیج کیا بیماری ادھر سے مسیج آیا تیمارداری کا
ادھر اطلاع ضروری ٹھری ادھر سے جواب دینا فرض ٹھرا
اور بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
 
ہمارا خیال ہے کہ اس تحریر پر کئی مرتبہ زبردست کہا جانا بنتا ہے اور پھر بھی حال "حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا" کے مصداق ہوگا۔ :) :) :)
مرض کا تو نہیں لیکن ریسرچ کا رونا روتے ہوئے ہم یہ بتا دیں کہ پچھلے دو ہفتوں سے کام کا دباؤ "بے حدی" کے حدود میں داخل ہو چکا ہے اور کل شاید یہ پارہ کچھ نیچے اتر آئے، لہٰذا ہم نے تحریر کو ایک ٹیب میں کھول کر رکھا تھا کہ کل کے بعد پڑھیں گے، لیکن آج صبح اٹھ کر پڑھ ڈالنے کے لئے بے بس کر دیا۔ برائے ایں مرض علاجے نیست! :) :) :)
 
احسان اللہ صاحب پذیرائی پر شکرگزار ہوں۔ :)
 
شکریہ سعود بھائی۔ آپ کی حوصلہ افزائی ہے کہ ہم ایسی اوٹ پٹانگ ہانکتے رہتے ہیں۔ :)
یعنی اب کام کے دباؤ کا حال اچھا ہے بھی لکھیں۔۔۔ ہاہاہااا یہ نہ ہوپائے گا ہم سے۔۔۔ :p
 
جاسمن

لائبریرین
اگر بیماروں کو نُسخے میں یہ مضمون پڑھنے کے لئے لکھ دیا جائے تو آدھی بیماری اُڑن چھُو ہو جائے گی۔ ہاہاہاہاہااہا۔۔۔۔۔۔۔۔بہت خوب! اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے ۔آمین!
 
بہت ہی عمدہ بھائی اندازِ بیاں بہت عمدہ ہے اور اوپر سے اتنی خوبصورت تحریر سونے پر سہاگہ کا ہی کام کرتی ہے....
ڈھیر ساری دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے لیے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اگر بیماروں کو نُسخے میں یہ مضمون پڑھنے کے لئے لکھ دیا جائے تو آدھی بیماری اُڑن چھُو ہو جائے گی۔ ہاہاہاہاہااہا۔۔۔۔۔۔۔۔بہت خوب! اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے ۔آمین!
ہی ہی ہی۔۔۔۔ آپ بھی ایسی تیماردار تو نہیں۔۔۔
حوصلہ افزائی پر شکرگزار ہوں۔ :)

بہت خوب۔۔ چھا گئے ہو بھائی
اندھیرا ہو گیا کیا۔۔۔۔بتی گئی ہوگی۔۔۔ :D
شکریہ شیزان بھائی۔۔۔ :)

واہ جناب۔ بہت عمدہ تحریر ہیں۔ مریض کی نبض تو آپ ہی نے سمجھی۔
جی بس الحمداللہ۔۔۔ نبض تو میں اتنی سمجھتا ہوں کہ سوچتا ہوں مطب کھول کر حکمت کا کاروبار ہی شروع کر دوں۔۔۔۔۔ :p
شکریہ

بہت ہی عمدہ بھائی اندازِ بیاں بہت عمدہ ہے اور اوپر سے اتنی خوبصورت تحریر سونے پر سہاگہ کا ہی کام کرتی ہے....
ڈھیر ساری دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے لیے
اس حوصلہ افزائی پر شکرگزار ہوں۔ وگرنہ ہم کہاں اور یہ بار مشقت کہاں۔۔۔ جزاک اللہ خیرا
 
Top