بیسک سیکھنی ہے

دوست

محفلین
بھائی جی میں بیسک کے بارے میں کچھ بیسک بیسک جاننا چاہتا ہوں۔ کچھ مدد فرمائیں۔
براہ کرم مجھے روابط کا ڈھیر نہیں چاہیے وہ میں خود بھی گوگل سے حاصل کرسکتا ہوں۔
مجھے اردو میں اس کا مواد درکار ہے۔ مطلب اس زبان کا تعارف اور ہر فنکشن یا جو بھی اس کے حصے ہیں سب کا اردو میں مختصر تعارف مثالیں تو انگریزی میں ہونگی۔
کیا ایسا ہوجائے گا؟؟
ایڈوانس شکریہ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ دوست بھائی، یہ کام بالکل ہو جائے گا۔۔۔ لیکن کیا مجھے اتوار تک کی چھٹی مل سکتی ہے؟ ہفتے کے روز میرا لینگوئج ٹیسٹ ہے تو اتوار سے میں‌یہ کام شروع کر دوں گا، انشاء‌اللہ۔ یعنی تین دن کا انتظار
 

قیصرانی

لائبریرین
اچھا دوست بھائی، یہ آپ اپنے لیے سیکھنا چاہ رہے ہیں‌ یا کوئی خاص مقصد ذہن میں‌ ہے؟ یعنی جیسے کسی دوسری پروگرامنگ لینگوئج کی طرف سوئچ کرنا چاہ رہے ہیں؟ تاکہ میں اُسی پوائنٹ کو ذہن میں رکھوں
 

دوست

محفلین
فی الحال تو اس لیے سیکھنا چاہ رہا ہوں کہ ہوسکتا ہے پڑھانا پڑے آگے :wink: :wink:
دسویں جماعت میں بیسک ہے ساری کمپیوٹر کے مضمون میں۔
اس کے بعد شاید کسی اور زبان کو سیکھنے کا سوچوں۔
بات اصل میں بنیادی تصورات کی ہے جیسے ایرے، الگورتھم، لوپ وغیرہ۔ اگر کسی استاد سے سمجھوں گا تو سمجھا سکوں گا نا۔
پڑھ کر سمجھنے کی کوشش کی تھی ایک دن لیکن کسر رہ جاتی ہے۔
 

دوست

محفلین
قیصرانی بھائی ذرا تیاری پکڑ لیں آج اتوار ہے۔
سو بسم اللہ کردیں۔
اور ہاں جی ڈبلیو بیسک ہے شاید کمپائلر جی ڈبلیو استعمال کرتی ہے یہ زبان۔ میرا مطلب ہے اس کتاب میں جس کو میں نے پڑھنا ہے۔ اتنی خاص تو نہیں لگا شروع سے پڑھی تھی قریبًا آدھا باب۔ کچھ آپ بتائیں‌ گے تو کلئیر ہوجائے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
انشاء اللہ۔ پہلے تھوڑی سی ہلکی پھلکی گپ شپ شروع ہو جائے

بیسک یعنی کہ BASIC دراصل کوئی نام نہیں، بلکہ کچھ مزید الفاظ کا مخفف ہے۔ یعنی

B سے Beginner's
A سے All-purpose
S سے Symbolic
I سے Instruction
C سے Code


یعنی مبتدیوں کے ہر قسم کے کام کرنے کے لیے بنائی گئی زبان جو کہ علامتوں‌ پر مشتمل ہے۔ اس زبان کو 1963 میں‌ بنایا گیا تاکہ ایک عام طالبعلم جو کمپیوٹرز یا سائنس سے واقف نہیں، وہ بھی کمپیوٹر پروگرامنگ کا کام کر سکے۔ اس دور میں کمپیوٹرز بہت زیادہ بڑے اور سست رفتار ہوتے تھے۔ دوسرا اس وقت سائنس کی ہر شاخ کے لیے ایک الگ سے زبان موجود تھی، مثلاً کوبول کا کام ایک ڈیٹا بیس پروگرامنگ زبان کا تھا جو 1959 میں بنائی گئی۔ فورٹران کو حسابی عوامل کے لیے 1950 کی دہائی میں ایجاد کیا گیا۔ لیکن کوئی ایسی زبان نہ تھی جسے ایک عام بندہ کسی عام مقاصد کے لیے استعمال کرسکے۔ اس کمی کو بیسک نے آ کر پورا کیا۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بیسک کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوتا گیا۔ اسے تعلیمی، تفریحی اور تجارتی، تمام مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا رہا۔ پھر مختلف کمپنیوں نے اس کے مختلف ورژنز نکالے۔ ان تمام ورژنز میں مائیکرو سافٹ کی جی ڈبلیو بیسک بہت مشہور ہوئی۔ جی سے مراد جنرل، ڈبلیو سے مراد ورک اور بیسک کس چیز کا مخفف ہے، وہ ہم ابھی دیکھ چکے ہیں

کل انشاء اللہ ہم اس سلسلے کو مزید آگے بڑھائیں گے
 

دوست

محفلین
تو یہ مطلب ہے اس کا اور یہاں بھی م س کو ہی فضیلت بخشی ہے پنجاب ٹیکسٹ‌ بک بورڈ‌ نے۔ اس کو اب اتار کر نصب بھی کرنا پڑے گا تاکہ پنگے بازی کی جاسکے کوڈ کے ساتھ۔ اس کا بھی کرتا ہوں کچھ۔
شکریہ شروعات کا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
کوئی بات نہیں، ایم ایس اصل میں‌ ایک نئے یوزر کے لیے نسبتاً آسان ماحول دیتی ہے۔ باقی اندر کی بات تو مت پوچھیں‌ :)

اس کی سی ڈیز عام مل جائیں گی۔ اگر نہ ملیں تو بتائیے گا۔ میں اس کا ڈاؤن لوڈ لنک بتا دوں گا
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم دوستو،

آپ لوگ شوق سے بیسک پر کام کریں، لیکن بھائی یہ جی ڈبلیو بیسک سے تو کچھ آگے بڑھیں۔ آج کل Visaul Basic.NET کا زمانہ ہے۔ اگر کچھ مسئلہ ہے تو بے شک Visual Basic 6.0 سے کام شروع کر لیں۔ یہ بھی پروگرامنگ سیکھنے اور پروٹوٹائپنگ کے لیے بری نہیں ہے۔
 

دوست

محفلین
واہ نبیل بھائی نظر آئے اور بہت دنوں بعد نظر آئے۔
سرجی آپ کا ڈی ایس ایل نہیں‌ لگا ابھی تک ایسا لگ رہا ہے۔
خیر جناب پہلے اپنی بیس بنا لوں۔ ویسے کسی زمانے میں وی بی 6 کوئی تین ماہ تک پڑھ چکا ہوں۔ ٹیکسٹ باکس اور رچ ٹیکسٹ باکس، اور پاسورڈ کہاں محفوظ کرتے ہیں اور براؤزنگ کے لیے ایک آبجیکٹ کچھ کچھ یاد ہے وہ۔ کوئی چار سال پہلے کی بات ہے۔
ابھی تو صرف پڑھانے کی غرض سے اس کے بنیادی تصورات سیکھوں گا تاکہ اپنے میٹرک کے سٹوڈنٹس کو کمپیوٹر پڑھا سکوں۔ آگے کی بھی سوچتے ہیں۔ شاید لینکس کی فیلڈ میں پائیتھون کا کچھ سوچوں کہ زمانہ لینکس کا ہے ماشاءاللہ ونڈوز کے لیے تو ڈویلپرز کی کمی نہیں۔ لیکن یہ سوچ کب تکمیل تک پہنچے کہہ نہیں سکتا۔
آپ دوستوں کا ساتھ رہا تو شاید کچھ ایسا علم مل بھی جائے۔
بس اب اس گاڑی کو ریڑتے رہیں تاکہ میں کچھ نہ کچھ اپنی کھوپڑی میں انڈیلتا رہوں۔ خود بھی سٹڈی کرتا ہوں اور کوڈ سے بھی کچھ کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی ڈبلیو بیسک کو سیکھنے کے ساتھ ساتھ ہم اس کی پریکٹس بھی کرتے جائیں گے

جی ڈبلیو بیسک کو چلانے کے لیے سب سے پہلے تو آپ ایم ایس ڈاس کھول لیں اور اس ڈائریکٹری میں چلے جائیں جہاں آپ نے جی ڈبلیو بیسک کو محفوظ کیا ہے۔ وہاں جا کر لکھیں

کوڈ:
c:\gwbasic>gwbasic

جی ڈبلیو بیسک کی نیلے رنگ والی سکرین کھل کر سامنے آجائے گی۔ اس میں آپ دیکھیں گے کہ سکرین پر سب سے نیچے F1سے لے کرF10 تک کے بٹن اور ساتھ ان کے کام لکھے ہوئے ہیں۔ ہر بٹن کی تفصیل باری باری ہم دیکھتے جائیں گے۔ فی الحال بس یہ سمجھ لیں کہ یہ بٹن مختلف کاموں کے شارٹ کٹ ہیں

جی ڈبلیو بیسک کو استعمال کرنے کے دو طریقے ہوتے ہیں۔ یعنی براہ راست استعمال اور بالواسطہ استعمال۔ براہ راست استعمال میں آپ کوئی ایک لائن کی کمانڈ لکھ کر اسے چلاتے ہیں اور وہ کمانڈ اپنا کام کرکے ختم ہوجاتی ہے۔ یعنی جونہی آپ اینٹر کا بٹن دبائیں گے اور لائن تبدیل ہوگی، جی ڈبلیو بیسک کی طرف سے اس کمانڈ کو فورا چلا کر اس پر عمل کر دیا جائے گا۔ بالواسطہ موڈ میں آپ ایک یا ایک سے زائد لائنیں لکھتے ہیں۔ اینٹر دبانے سے لائن تو تبدیل ہوگی، لیکن جی ڈبلیو بیسک اس کمانڈ کو فورا نہیں چلائے گا۔ بلکہ انتظار کرے گا کہ کب آپ اس سارے پروگرام کو چلانے کے لیے run کی کمانڈ استعمال کرتے ہیں

براہ راست موڈ کے لیے جیسا کہ ہم نے پہلے دیکھا، وہ کمانڈ لکھ کر اینٹر کا بٹن دبانا کافی ہوتا ہے۔ اگر کسی قسم کے حسابی عمل کا جواب مانگا گیا ہے تو فورا جواب دے دیا جائے گا، ورنہ وہ جواب کمپیوٹر میں مزید استعمال کے لیے عارضی طور پر محفوظ ہو جائے گا۔ مثلاً

کوڈ:
print 10 + 20

بالواسطہ موڈ میں ہمیں ہر لائن کے ساتھ ایک نمبر لکھنا ہوتا ہے۔ یہ نمبر صفر سے لے کر 999 تک ہوتا ہے۔ ایک خیال رہے کہ کسی بھی دو لائنوں کے نمبر ایک جیسے نہیں ہوسکتے۔ اسی طرح اگلی لائن کا نمبر پچھلی سے مقدار میں بڑا ہونا چاہیئے۔ عموما ہم ہر لائن کو اس طرح سے لکھتے ہیں

کوڈ:
10
20
30
40
.
.
.
.
.
.

مثلاً


کوڈ:
10  a = 10
20 b = 20
30 c = a + b
40 print c

پروگرام کو چلانے کے لیے آخری لائن کے بعد دو دفعہ اینٹر کا بٹن دبانا ہوگا اس کے بعد یہ کمانڈ لکھی جائے گی

کوڈ:
RUN
یہ کمانڈ چھوٹی اے بی سی یا بڑی دونوں میں لکھی جاسکتی ہے۔ عموما چھوٹی یا بڑی میں سے ایک اے بی سے کو منتخب کیا جاتا ہے۔ لیکن اگر بڑی اور چھوٹی اے بی سی کو ملا کر بھی لکھ دیا جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا
 

قیصرانی

لائبریرین
مندرجہ بالا پیغام میں‌ موجود پروگرام صرف برائے مثال ہے کہ براہ راست اور بالواسطہ موڈ کو کیسے استعمال کرنا ہے۔ اس لیے میں‌ نے کوئی وضاحت نہیں‌ لکھی۔ آگے چل کر ہم ان کی تفصیل دیکھیں گے

دوسرا دوست بھائی، یہ بتا دیں‌کہ ایک دن میں کتنا سیکھنا چاہیں گے۔ کیونکہ میں‌ایک ہی دن میں‌ بھی ختم کر سکتا ہوں‌ پوری بیسک۔ لیکن میں یہ چاہتا ہوں‌کہ آپ کی رفتار کے مطابق چلوں۔ دوسرا اگر کوئی بات سمجھ نہ آئے تو براہ کرم اس وقت پوچھ لیں۔ میں اگلا “نسخہ“ تب تک نہیں‌ لکھوں‌گا جب تک آپ پچھلے “نسخے“ کی کامیابی اور سمجھ آچکنے کی رسید نہ دیں گے :)
 

دوست

محفلین
شکریہ جی شکریہ۔
اتنا تو اوکے سمجھ لیں۔ براہ راست موڈ اور بالواسطہ موڈ کلئیر نہیں تھا پہلے۔ باقی لائن نمبر کا تو پتا لگ گیا تھا کتاب پڑھنے کے دوران۔
ہاں ایک لسٹ کمانڈ بھی پڑھی تھی خودکار لائن نمبر دینے کے لیے۔
اور اس کو ڈبل کلک کرکے نہیں چلایا جاسکتا؟؟
ڈوس میں چلانا ضروری ہے؟؟
میں نے تو صبح ایسے ہی چلا لی تھی اور ٹھیک چلی تھی۔ ایک پرنٹ کی کمانڈ بھی ٹرائی کی تھی۔ لیکن انٹر دبایا اور سب کچھ گیا۔
وہی براہ راست موڈ میں تھی۔ اب ان فنکشن بٹنز کو بھی دیکھتا ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ہاں ایک لسٹ کمانڈ بھی پڑھی تھی خودکار لائن نمبر دینے کے لیے۔

لائن نمبر کی کمانڈ بھی ہے، لیکن ابھی میں نے بالکل ہی ابتدا سے شروع کیا ہے جیسے ہماری ٹیکسٹ بکس شروع ہوتی ہیں۔ جیسے ہم پرنٹ کی کمانڈ کی بجائے ؟ بھی استعمال کرسکتے ہیں، لیکن وہ ابھی کچھ آگے چل کر آئے گا :)

اور اس کو ڈبل کلک کرکے نہیں چلایا جاسکتا؟؟

جناب، ڈبل کلک کرکے بھی چلایا جا سکتا ہے۔ لیکن بعض دفعہ ونڈوز اس کو سپورٹ نہیں کرتیں‌، یعنی جونہی کمانڈ پوری ہوگی، ونڈو کلوز، اور آپ ونڈوز میں واپس :)

مزید سوالات کا انتظار ہے :)
 
Top