بیت بازی

شمشاد

لائبریرین
نکلا نہ مناجاتیوں سے بھی کام کچھ اپنا
اب کوئی خراباتی جواں پیر کریں گے
(میر)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ جہل دیکھ کہ اَن سمجھے میں اُٹھا لایا
گراں وہ بار جو تھا بیش اپنی طاقت سے
(میر)
 

سارہ خان

محفلین
یہ خزاں کی زرد سی شام میں ،جو اداس پیڑ کے پاس ھے
یہ تمہارے گھر کی بہار ھے اسے آنسوئو ں سے ہرا کرو
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top