یہ اشکوں کی فراوانی سے دھندلائی ہوئی آنکھیں تری رعنائیوں کی تمکنت کو بھول جائیں گی (فیض احمد فیض)
شمشاد لائبریرین جولائی 9، 2007 #641 یہ اشکوں کی فراوانی سے دھندلائی ہوئی آنکھیں تری رعنائیوں کی تمکنت کو بھول جائیں گی (فیض احمد فیض)
عمر سیف محفلین جولائی 9، 2007 #642 یہ رُوداد ہے اپنے سفر کی، اس آباد خرابے میں دیکھو ہم نے کیسے بسر کی، اس آباد خرابے میں
شمشاد لائبریرین جولائی 9، 2007 #643 نہ فکرِ سفر تھی، نہ پروائے منزل گیا جو زمانہ گزر، یاد آیا! سرور عالم راز سرور
عمر سیف محفلین جولائی 9، 2007 #644 اتر گیا تن نازک سے پتیوں کا لباس کسی کے ہاتھ نہ آئی مگر گلاب کی باس
شمشاد لائبریرین جولائی 9، 2007 #645 سرور ہم ان کی فکر بھی کر لیں گے ایک دن اپنی تلاش سے ہمیں فرصت اگر ملے سرور عالم راز سرور
عمر سیف محفلین جولائی 9، 2007 #646 یہ جو اِک مور سا میرے آنگن میں ہے جب نہیں بولتا میں نہیں بولتی میرے پاؤں سے دھرتی کھسکنے لگی جب بھی ماں نے کہا میں نہیں بولتی
یہ جو اِک مور سا میرے آنگن میں ہے جب نہیں بولتا میں نہیں بولتی میرے پاؤں سے دھرتی کھسکنے لگی جب بھی ماں نے کہا میں نہیں بولتی
شمشاد لائبریرین جولائی 9، 2007 #647 ”یہ بزمِ دہر اور یہ ابنائے روزگار!“ ہوتا ہے کیا زمانے میں ایسا سبھی کے ساتھ؟ پہلا مصرعہ راز چاند پوری کا ہے جو سرور نے اپنے شعر میں استعمال کیا۔
”یہ بزمِ دہر اور یہ ابنائے روزگار!“ ہوتا ہے کیا زمانے میں ایسا سبھی کے ساتھ؟ پہلا مصرعہ راز چاند پوری کا ہے جو سرور نے اپنے شعر میں استعمال کیا۔
عمر سیف محفلین جولائی 9، 2007 #648 ہم اہلِ دل ہیں محبت کی نسبتوں کے امیں ہمارے پاس زمینوں کا گوشوارہ نہیں
شمشاد لائبریرین جولائی 9، 2007 #649 نظر نواز نظارے تمام وہم و خیال نظر نواز نظاروں کی بات کون کرے؟ سرور
فرحت کیانی لائبریرین جولائی 9، 2007 #650 یہ پھر سے کون انہی راستوں میں چھوڑ گیا ابھی ابھی تو عذابِ سفر سے نکلے تھے!!!
شمشاد لائبریرین جولائی 9، 2007 #651 یہ نہیں دیکھا کسی نے رنج و غم ہے کس لیے! اہلِ دنیا صرف اندازِ فغاں دیکھا کیے! سرور
عمر سیف محفلین جولائی 10، 2007 #652 یوں پیار نہیں چھپتا، پلکوں کے جھکانے سے آنکھوں کے لفافوں میں تحریر چمکتی ہے
شمشاد لائبریرین جولائی 10، 2007 #653 یہ کوچے یہ نیلام گھر دلکشی کے یہ لٹتے ہوئے کارواں زندگی کے کہاں ہیں کہاں ہیں محافظ خودی کے ثنا خوانِ تقدیسِ مشرق کہاں ہیں؟ ساحر لدھیانوی
یہ کوچے یہ نیلام گھر دلکشی کے یہ لٹتے ہوئے کارواں زندگی کے کہاں ہیں کہاں ہیں محافظ خودی کے ثنا خوانِ تقدیسِ مشرق کہاں ہیں؟ ساحر لدھیانوی
فرحت کیانی لائبریرین جولائی 10، 2007 #654 نہ گنواؤ ناوکِ نیم کش، دلِ ریزہ ریزہ گنوا دیا!!!! جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو، تنِ داغ داغ لٹا دیا فیض
شمشاد لائبریرین جولائی 10، 2007 #655 ابھی نہ چھیڑ محبت کے گیت اے مطرب ابھی حیات کا ماحول خوشگوار نہیں ساحر لدھیانوی
الف عین لائبریرین جولائی 13، 2007 #657 نہ جانے کب مری آنکھوں سے اشک چھن جائیں بھروسہ اب نہیں کرتا ہے بھائ بھائ پر مابدولت
سارہ خان محفلین جولائی 16، 2007 #659 دل اور وہ بھی ٹوٹا ہوا دل اب زندگی ہے جینے کے قابل (تسکین قریشی)
الف عین لائبریرین جولائی 16، 2007 #660 لہو سے یوں کہو گے شعر کب تک اٹھو دفتر کے دفتر ہو گئے ہیں مابدولت