بیت بازی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
رات کی رانی صحنِ چمن میں گیسو کھولے سوتی ہے
رات برات ادھر مت جانا اک ناگن بھی رہتی ہے
(بشیر بدر)
 

شمشاد

لائبریرین
یوں بھی نہیں کہ میرے پاس ہے میرا وہ ہم نفس
یہ بھی غلط کہ مجھ سے جدا ہو گیا وہ شخص
 

عمر سیف

محفلین
یونہی بےسبب نہ پھرا کرو، کوئی شام گھر میں رہا کرو
وہ غزل کی سچی کتاب ہے، اسے چپکے چپکے پڑھا کرو
 

شمشاد

لائبریرین
وہ شب جس کی عادت بگاڑی تھی تم نے
وہ شب آج بستر پہ اوندھی پڑی رورہی ہے
(گلزار)
 

شمشاد

لائبریرین
نئی صبح پر نظر ہے مگر آہ یہ بھی ڈر ہے
یہ سحر بھی رفتہ رفتہ کہیں شام تک نہ پہنچے
(شکیل بدایونی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ادائے بے نیازی تجھے بے وفا مبارک
مگر ایسی بے رخی کیا کہ سلام تک نہ پہنچے
(شکیل بدایونی)
 

شمشاد

لائبریرین
نئی صبح پر نظر ہے مگر آہ یہ بھی ڈر ہے
یہ سحر بھی رفتہ رفتہ کہیں شام تک نہ پہنچے
(شکیل بدایونی)
 

الف عین

لائبریرین
یہی بہت ہے شکم پر ہے اور تن پہ لباس
ترے بغیر میں کچھ تام جھام کیا کرتا
مابدولت
 

qaral

محفلین
لکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکن

بہت بے آبرو ہوکر ترے کوچے سے ہم نکلے
 

عیشل

محفلین
نہ پوچھ عہد ِالفت کی،بس ایک خواب پریشاں تھا
نہ دل کو راہ پہ لائے،نہ دل کا مدعّا سمجھے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top