بیت بازی کا کھیل!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زھرا علوی

محفلین
"ایک ڈر بستیوں میں رہتا ہے
کون خالی گھروں میں رہتا ہے
اب بھی تیرے خیال کا پنچھی
یاد کے گھونسلوں میں رہتا ہے"۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب شہر میں اس کا بدل ہی نہیں، کوئی ویسا جانِ غزل ہی نہیں
ایوانِ غزل میں لفظوں کے گُلدان سجاؤں کس کے لیے
(ناصر کاظمی)
 

شمشاد

لائبریرین
یا رب غمِ ہجراں میں اتنا تو کیا ہوتا
جو ہاتھ جگر پہ ہے وہ دستِ دعا ہوتا
(چراغ حسن حسرت)
 

زھرا علوی

محفلین
"اپنی بقا کی جنگ میں چڑیا شہبازوں سے جیت گئی
ترک وطن ہی اک حربہ تھا اس ننھی سی جان کے پاس"۔۔۔۔۔

طالب جوہری
 

شمشاد

لائبریرین
سب کہاں کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں
خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں
(چچا)
 

زھرا علوی

محفلین
"نا راس آیا کبھی موسمِِ وصال مجھے
اے میرے ہجر پھر اک بار تو سنبھال مجھے
نکل چکے ہیں مرے ہاتھ سے سبھی مہرے
بساطِ زیست پہ اب چل رہی ہے چال مجھے"۔۔۔


حسنین محسن
 

شمشاد

لائبریرین
یاد تھیں ہم کو بھی رنگا رنگ بزم آرائیاں
لیکن اب نقش و نگارِ طاقِ نسیاں ہو گئیں
(چچا)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top