بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

شمشاد

لائبریرین
یہ ظلم ہے کہ مرے شہر کا جو قاتل ہے
ہزار جان سے وہ دوستی کے قابل ہے
(جاوید اختر بیدی)
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
تجھے دشمنوں کی خبر نہ تھی مجھے دوستوں کا پتہ نہیں
تری داستاں کوئی اور تھی، مرا واقعہ کوئی اور ہے

سلیم کوثر
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دل والوں سے پوچھو اس کو دل والے سمجھتے ہیں
بگاڑ آئی ہوا زلفیں کسی کی یا سنوار آئی​
(نثار اٹاوی)
 

مومن فرحین

لائبریرین
یہ تعلّق بھی بہت خوب رہا ہے کچھ دن
تو میرے نام سے منسوب رہا ہے کچھ دن
تیری تسبیح بنا کر تجھے سوچا کرنا
مشغلہ یہ مرا مرغوب رہا ہے کچھ دن
 
Top