بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

شمشاد

لائبریرین
امامہ آپ نے تو حرف ژ پر شعر ختم کیا ہے اور آجتک کسی شاعر نے حرف ژ سے شعر نہیں کہا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اُڑتے اُڑتے آس کا پنچھی دور اُفق میں ڈوب گیا
روتے روتے بیٹھ گئی آواز کس سودائی کی
(قتیل شفائی)

-----------------------------------------
پسِ تحریر - لگتا ہے اختتام ہفتہ کا بھرپور فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔
 
نہ آئے تجھ کو نظر تو مگر اداس نہ ہو
تلاش کر وہ یہیں تیرے آس پاس نہ ہو

نصیر کھیل نہیں ہے شعورِ ذات و صفات
خدا شناس کہاں وہ, جو خود شناس نہ ہو

نصیر الدین
 
Top