بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

شمشاد خان

محفلین
یہ خدا کی دین عجیب ہے کہ اسی کا نام نصیب ہے
جسے تو نے چاہا وہ مل گیا جسے میں نے چاہا ملا نہیں
(بشیر بدر)
 
ایک نظر کی ایک ہی پل کی بات ہے ڈوری سانسوں کی
ایک نظر کا نور مٹا جب اک پل بیتا بھول گیا
(میرا جی)
اب تو تمہارے شہر میں خبر ہو گئے ہیں ہم
مدت ہوئی کہ شہر بدر ہو گئے ہیں ہم
اب تک نہ یہ جان پائے کہ ہم کس کے ساتھ ہیں
دیکھا جدھر ہجوم ادھر ہو گئے ہیں ہم
 

شمشاد خان

محفلین
میں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہے
سر آئینہ مرا عکس ہے پس آئینہ کوئی اور ہے
(سلیم کوثر)
 

شمشاد خان

محفلین
میں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہے
سر آئینہ مرا عکس ہے پس آئینہ کوئی اور ہے
(سلیم کوثر)

ہو چکی غالب بلائیں سب تمام
ایک مرگ ناگہانی اور ہے
ریحان احمد ریحانؔ آپ کو تو حرف ی سے شعر دینا تھا، آپ نے حرف ہ سے شعر دے دیا۔
 
ریحان احمد ریحانؔ آپ کو تو حرف ی سے شعر دینا تھا، آپ نے حرف ہ سے شعر دے دیا۔
لو جی ی سے شعر پیش ہے
یہ جو دیوانے سے دو چار نظر آتے ہیں
ان میں کچھ صاحب اسرار نظر آتے ہیں
تیری محفل کا بھرم رکھتے ہیں سو جاتے ہیں
ورنہ یہ لوگ تو بیدار نظر آتے ہیں
 

شمشاد خان

محفلین
نہ شب کو چاند ہی اچھا نہ دن کو مہر اچھا
یہ ہم پہ بیت رہی ہیں قیامتیں کیسی
(عبید اللہ علیم)
 

مومن فرحین

لائبریرین
یہ جو خواہشوں کا پرند ہے اسے موسموں سے غرض نہیں
یہ اڑے گا اپنی ہی موج میں اسے آب دے کہ سراب دے
 
آخری تدوین:

مومن فرحین

لائبریرین
نہ تو کارواں کی تلاش ہے نہ تو ہمسفر کی تلاش ہے
میرے شوق خانہ خراب کو تیری رہ گزر کی تلاش ہے
 
Top