بیت بازی سے لطف اٹھائیں (5)

مومن فرحین

لائبریرین
نہ تیرا قرب نہ بادہ ہے کیا کیا جائے
پھر آج دکھ بھی زیادہ ہے کیا کیا جائے
سلوک یار سے دل ڈوبنے لگا ہے فراز
اور اس پہ محفل اعادہ ہے کیا کیا جائے
 

مومن فرحین

لائبریرین
اس نے دیکھا ہی نہیں ورنہ یہ آنکھ
دل کا احوال کہا کرتی ہے
زندگی میری تھی لیکن اب تو
تیرے کہنے میں رہا کرتی ہے
 

مومن فرحین

لائبریرین
یہ عالم شوق کا دیکھا نہ جائے
وہ بت ہے یا خدا دیکھا نہ جائے
یہ کن نظروں سے تو نے آج دیکھا
کہ تیرا دیکھنا دیکھا نہ جائے
 
Top