بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

راجہ صاحب

محفلین
راجہ صاحب دوسرے مصرعے میں کچھ گڑبڑ لگ رہی ہے۔

جی محسوس تو مجھے بھی ہوا تھا لیکن جہاں سے پڑھا تھا وہاں ایسا ہی تھا ہو سکتا ہے ٹائپو کی غلطی رہی ہو:rolleyes:
بحرحال شاعر سے رابطہ کرتا ہوں وہ ہی کچھ بتا سکے گا اس بارے میں :rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
نگری نگری پھرا مسافر گھر کا رستہ بھول گیا
کیا ہے تیرا کیا ہے میرا اپنا پرایا بھول گیا
(میرا جی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں، یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں
تم انشا جی کا نام نہ لو کیا انشا جی سودائی ہیں
(ابن انشا)
 

شمشاد

لائبریرین
يہ ايک شب کی ملاقات بھی غنیمت ہے
کسے ہےکل کی خبر تھوڑی دور ساتھ چلو
(احمد فراز)
 

راجہ صاحب

محفلین
وہ فغاں سینے میں گھٹ گھٹ کر جو آخر مر گئی
جو ادھورا رہ گیا ہونٹوں پہ، افسانہ ہوں میں

سرور عالم راز سرور
 

شمشاد

لائبریرین
نشے ميں چور ہوں ميں بھي تمہيں ہوش نہيں
بڑا مزہ ہو اگر تھوڑي دور ساتھ چلو
(احمد فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں ہے کون میرا جو مجھے سمجھے گا فراز
میں کوشش کر کے اب خود ہی سنور جاؤں تو بہتر ہے
(احمد فراز)
 

مقدس

لائبریرین
یہ مزا تھا دل لگی کا کہ برابر آگ لگتی
نہ تجھے قرار ہوتا نہ مجھے قرار ہوتا
 

شمشاد

لائبریرین
اک نظر ہی تیری کافی تھی کہ اے راحتِ جاں
کچھ بھی دشوار نہ تھا مجھ کو شکیبا کرنا
(حسرت موہانی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ جی میں آتی ہے تخلیقِ فن کے لمحوں میں
کہ خون بن کے رگِ سنگ میں اُتر جاؤں
(احمد ندیم قاسمی)
 

راجہ صاحب

محفلین
نہ میں بدلا، نہ غم بدلا، نہ رنگِ داستاں بدلا
خُدارا یہ بتا، بدلی ہوئی تیری نظر کیوں ہے؟

نامعلوم
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دشتِ تارکِ محبت یہ تیرے قرب کی پیاس
جو اذن ہو تو تیری یاد سے گزر جاؤں
(احمد ندیم قاسمی)
 

شمشاد

لائبریرین
اپنی فطرت وہ بدل پایا نہ اس کے باوجود
ختم کی رنجش مگر گلہ رہنے دیا
(صابر جلالآبادی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top