تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
آپ محفل میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گی، کیونکہ اب تو جو ہونا ہو گیا
بُرا بھلا جو بھی ہے برداشت کریں۔
جیسا کہ فیض نے کہا تھا
لیکن اب ظلم کی میعاد کے دن تھوڑے ہیں
اک ذرا صبر کہ فریاد کے دن تھوڑے ہیں 😂
 

سید عاطف علی

لائبریرین
چند پہلوؤں میں مماثلت ہمیں بھی محسوس ہوئی، تاہم آپ کی عمر جاننے کے لیے بیک وقت 123 صفحہ جات پڑھنا مشکل ہیں۔ آپ خود ہی بتا دیں کہ آپ ممکنہ طور پر ہمارے مستقبل سےتشریف لائی ہیں یا ماضی سے؟( اگر ماضی سے ہیں تو میں آپ کو بتا سکتی ہوں کہ چاہے دبے پاؤں لوٹ جائیے یا الٹے پاؤں ۔کیونکہ آگے والے ابواب میں بہت کچھ جلدی جلدی ہونے والا ہے!!!)
ہاں اگر مستقبل سے ہیں تو بتا دیجیے کہ محفل، پی ایچ ڈی اور ہم میں سے کون پہلے ختم ہوگا؟
اپنی عمر میں زیادہ نہیں بس سو برس اور جوڑ لینا یعنی تعارفی صفحات کو قریب قریب کا حساب رکھ لیاجائے تو کافی اچھا اندازہ ہو جائے گا۔
یہ اندازہ علم و ہنر اور فکرو دانش کے جا بجا بکھرے نادرو نایاب موتیوں کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔بقول کسے ادارےکو ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے ۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اپنی عمر میں زیادہ نہیں بس سو برس اور جوڑ لینا یعنی تعارفی صفحات کو قریب قریب کا حساب رکھ لیاجائے تو کافی اچھا اندازہ ہو جائے گا۔
یعنی کہ تعارفی لڑی کا ہر صفحہ ایک سال۔۔۔۔
اس حساب سے ہماری عمر تو یہی کوئی دو یا تین سال ہی بنے گی۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کیا خوب راہ دکھائی ہے بھائی۔
آج ہی موتی بازار جاتا ہوں۔ ساتھ ہی فوڈ پانڈا پہ موتی چور کے لڈو آرڈر کرتا ہوں۔
اچھا تو پھر نقطی دانے مت لینا اس میں دانوں کی تعداد کم ہو گی۔اور یہ حکمت عملی ناقص کہلائے گی۔
 
Top