تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

گُلِ یاسمیں نے 'تعارف و انٹرویو' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 30, 2021

  1. عمر شرجیل چوہدری

    عمر شرجیل چوہدری محفلین

    مراسلے:
    105
    اسی کا تو اجر ملے گا
     
    • متفق متفق × 1
  2. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    12,911
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    ٹھیک ہے۔۔۔ فی الحال تو اس کا اجر اس صورت میں بھی ہو سکتا ہے کہ ہمارے ذہن میں ایک مسئلہ چل رہا ہے۔۔ اگر کوئی عاقل و دانش شخص اس کا حل نکال دے تو اچھا رہے۔

    ہم سوچ رہے کہ اگر ہم شلغم کے بیج لگائیں اور انھیں پانی دیتے ہوئے اس میں سرخ رنگ ملا لیا کریں تو کیا پھر بھی اس پہ شلغم ہی لگیں گے یا چقندر؟؟؟
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  3. عمر شرجیل چوہدری

    عمر شرجیل چوہدری محفلین

    مراسلے:
    105
    وہ کیا ہے ناں کہ ہم دانشور ہے نہیں اگرچہ دعویدار ہیں، اور شاعروں کو دانشوری سے لینا بھی کیا نہ آج تک کوئی شاعر دانشور کہلایا البتہ دانشور ضرور چند شعر کہہ لیتے ہیں.
    رہی بات شلغم کی تو تجربہ کرنے میں کوئی حرج نہیں بڑی بڑی دریافتیں چھوٹی چھوٹی سرگرمیوں کا نتیجہ ہیں.
    میری عقل کے مطابق ایسا نہیں ہو گا.
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    18,835
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    السلام علیکم و رحمتہ اللہ۔
    جی آیاں نوں۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    12,911
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    وعلیکم السلام
    جیتے رہئیے
    عمر دراز ہو
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. میم الف

    میم الف محفلین

    مراسلے:
    486
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    جب ہم نئے نئے محفل میں آئے تھے تو ہمارے بھی یہی جذبات تھے۔
    پھر یوں ہوا کہ ۔۔
    نہیں جی، پھر کچھ نہیں ہوا، ہمارے جذبات اب بھی ویسے ہی ہیں
    واقعی اردو محفل کی بدولت جن احباب سے ملنا ہوا، وہ شاید نہ ہو پاتا
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  7. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    23,492
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    خوش آمدید! :)
    لگتا تو یہی ہے کہ ہم نے آپ کو اس لڑی میں خوش آمدید نہیں کہا ہے۔ (تیرہ صفحات کھنگالنے کی ہمت و فرصت نہیں ہے۔ ویسے اول الذکر بھی "نہ" کہنے کے لئے کافی ہے، تاہم موخر الذکر کا رونا بھی گاہے گاہے روتے رہنا چاہیے۔ :) )

    چلیے دیر آید درست آید!

    :eek::thinking:
     
    آخری تدوین: ‏جون 26, 2021
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  8. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    12,911
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    چونکہ آج ہم گول گپے سموسے چاٹ کپ کیک کے علاوہ میتھی والی بیسنی روٹی بنا یہ جانچنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہم موجودہ وقت میں بھی اتنے ہی فعال ہیں جیسے حادثہ سے پہلے تھے۔ اس لئے ہمارے آج کے دن کو غیر حاضری میں شمار کیا جائے۔ مہمانوں کو کھلا پلا کر ، برتن دھلوانے اور رخصت کر دینے کے بعد سارے مراسلات کا جواب دیتے ہیں ان شاء اللہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. ایس ایس ساگر

    ایس ایس ساگر لائبریرین

    مراسلے:
    677
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    محفل میں خوش آمدید گُلِ یاسمیں بہنا۔
    افسوس کہ یہ لڑی نظروں سے اوجھل رہی اور ہم آپ کو وقت پر خوش آمدید نہ کہہ سکے۔ دیر کی معافی چاہتے ہیں۔
    خوش رہیے۔ جیتی رہیے۔
     
    • زبردست زبردست × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    12,911
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    ہاں تو کوئی شک ہے احمد بھائی ہمارے کم بولنے والی بات پر؟

    بالکل بالکل رونے روتے ہی رہنا چاہئیے۔۔۔ اس کے بعد کھل کے ہنسنے کا موقعہ ضرور آتا ہے۔ نہیں؟

    دیر سے ہی سہی لیکن کہہ دیان خوش آمدید۔۔۔ جیتے رہئیے احمد بھائی۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    12,911
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    بہت شکریہ ساگر بھائی۔۔۔ اچھا ہے نا کہ اس دیر کے کارن ہماری تعارف کی لڑی پھر سے سرورق پہ آ گئی۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. سید عاطف علی

    سید عاطف علی مدیر

    مراسلے:
    13,829
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    اگر آپ پانی کی جگہ چقندر کا رس بھی ڈال دیں تب بھی شلجم ہی اگیں گے ۔
    شلجم غمگین ہو کر شلغم بن جاتا ہے یا پھر اس کا تخلص شلغم ہے ؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    12,911
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    ہمیں تو لگتا ہے کہ جب بیگم کے ہاتھوں بہت غمگین ہوتا ہے تو شل ہو جاتا ہے غم سے۔۔۔ اور شلغم کہلوانا پسند کرتا ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  14. سید عاطف علی

    سید عاطف علی مدیر

    مراسلے:
    13,829
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    بیگم کون۔۔۔۔ بھنڈی؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  15. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    12,911
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    جی ہاں۔۔۔ بھنڈی ہی
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  16. محمد عبدالرؤوف

    محمد عبدالرؤوف لائبریرین

    مراسلے:
    4,833
    شکر ہے میں نے غلطی نہیں نکالی :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  17. اسد علی رانا

    اسد علی رانا محفلین

    مراسلے:
    669
    آپ لوگ جو یہ کسی دوسرے کی بات کا ریفرینس دیتے ہیں تو وہ کیسے دیا جاتا ہے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  18. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    12,911
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    اس کے لئے نیت کرنی پڑتی ہے کہ تمام اعمال نیت کے بھروسے ہی آگے بڑھتے ہیں
    آئی سمجھ یا سمجھائیں ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  19. محمد عبدالرؤوف

    محمد عبدالرؤوف لائبریرین

    مراسلے:
    4,833
    ہر مراسلے کے نیچے جواب کا آپشن ہوتا ہے اس سے ہوتا ہے
     
    • متفق متفق × 1
  20. اسد علی رانا

    اسد علی رانا محفلین

    مراسلے:
    669
     

اس صفحے کی تشہیر