دسویں سالگرہ بہت بہت مبارک ہو سال گرہ

جاسمن

لائبریرین
میری طرف سے بھی سب کو اردو محفل کی دسویں سالگرہ مبارک ہو۔
مجھے فخر ہے کہ میں بھی اس محفل کا آٹھ سال حصہ رہی ہوں
جیہ! السلام علیکم ۔ کس قدر خوشی ہو رہی ہے آپ کو دیکھ کر۔ ہائے میری بڑی خواہش تھی کہ آپ اردو محفل کے عشق میں گرفتار دسویں سالگرہ پہ تو لوٹ آئیں۔ مہربانی فرما کے،مہربانی فرما کے،مہربانی فرما کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب جانا نہیں۔آپ کو قسم ہے اُردو محفل کی۔ اس محفل میں قدم قدم پہ آپ کی تحریریں ہیں۔ باتیں ہیں۔ نشانات ہیں۔ہم سب آپ کو یاد کرتے ہیں۔
میں تو اب تک خیالوں ہی خیالوں میں سوات جا کر آپ کو ڈھونڈنے کی کوششیں بھی کر چکی ہوں۔ :)
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
اردو زبان کے ہمہ جہت فروغ اور اسے جدید تکنیکی دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کی سعی کے دس برسوں کی تکمیل پر تمام اردو طبقہ اور بالخصوص تمام محفلین کو اردو ویب کی جانب سے دلی مبارکباد۔ آئیے عہد کریں کہ اس جہد مسلسل کو کبھی تھمنے نہ دیں گے، نیز اس سالگرہ کو یادگار بنانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔ :) :) :)
اور یہ بھی عہد کریں کہ اردو محفل کو چھوڑ کے نہیں بھاگیں گے۔اردو محفل سے ناراض نہیں ہوں گے۔:LOL:
 

سید زبیر

محفلین
یہ فخر تو حاصل ہے برے ہیں کہ بھلے ہیں
دو چار قدم ہم بھی تیرے ساتھ چلے ہیں

سب کو اردو محفل کی دسویں سالگرہ مبارک ہو۔ سدا خوش رہیں
 
Top