بہتر اردو فونٹ کی تلاش میں

دوست

محفلین
سامبا،منقوش، سامڈا اور جل یہ نئے فونٹ ہیں۔ انھیں ٹرائی کرتا ہوں باقی تو سارے میرے پاس موجود ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
باذوق، الکاتب فانٹ میں نسیم امجد نے، جو اردو کمپیوٹنگ کے بابا آدم کہے جا سکتے ہیں، نفیس ویب نسخ فانٹ کو لیا ہے کہ یپ اب مفت ہو گیا ہے، اور س میں الکاتب کے آسکی فانٹ کے گلفس ڈال دئے ہیں۔
اور شاکر، نفیس آن لائن میں امانت علی گوہر نے وہی گوہر یونی کوڈ کی ہی مختلف شکلیں فراہم کی ہیں۔
تلاش ہے ہمیں نستعلیق وسم کے فانٹ کی۔ نسخ فانٹس کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ایک دوسرے ربط میں بھی مجھے بے شمار اوپن سورس اردو عربی فارسی فانٹس ملے تھے، لیکن یہ سب اردو کے لئے نا قابلِ استعمال ملے، بس یہ کام ہوا کہ اس کے گلفس استعمال کر کے میں فارسی سمپل بولڈ قسم کا تحریری فانٹ بنانے میں کامیاب ہو گیا ہوں (اردو نقش)
 

باذوق

محفلین
انتظار اور تلاشِ سحر ۔۔۔۔

اعجاز اختر نے کہا:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلاش ہے ہمیں نستعلیق وسم کے فانٹ کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
کہیں ایسا تو نہیں کہ چچا غالب کا مصرع دہرانا پڑے
کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہونے تک ؟
بہرحال امید پر دنیا قائم ہے اور فی الحال نسخ پر منحصر ہو کر چلنا برا نہیں کہ حرکت میں تو ہیں سب ۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
میں نے اردو ادبی یاہو گروپس میں نئے فانٹس کے نمونے پوسٹ کئے تھے، کچھ جوابات تو یہ تھے کہ اردو نقش بہتر ہے، لیکن نستعلیق کے بغیر اردو اچھی نہیں لگتی۔ ایک صاحب نے یہ بات کہی کہ اگر نستعلیق ممکن نہ ہو تو بہترین نسخ فانٹ نفیس ویب نسخ ہی ہے، بس اس میں قرآن کی علامات و وقوف نہیں ہیں۔ اور اس ویک اینڈ میں میں نے یہ کام کیا کہ نفیس ویب نسخ کی گلفس کو پاک ٹائپ تحریر فانٹ میں لگا کر ایک نسخ فانٹ بنایا ہے۔ یہ دونوں اب جی پی ایل فانٹس ہیں اس لئے کوئ خطرہ نہیں ہے۔ اس میں ظاہر ہے کہ رموز و اوقاف موجود ہیں۔
 

باذوق

محفلین
نیا فونٹ ؟؟

اعجاز اختر نے کہا:
۔۔۔۔۔۔
ایک صاحب نے یہ بات کہی کہ اگر نستعلیق ممکن نہ ہو تو بہترین نسخ فانٹ نفیس ویب نسخ ہی ہے، بس اس میں قرآن کی علامات و وقوف نہیں ہیں۔ اور اس ویک اینڈ میں میں نے یہ کام کیا کہ نفیس ویب نسخ کی گلفس کو پاک ٹائپ تحریر فانٹ میں لگا کر ایک نسخ فانٹ بنایا ہے۔ یہ دونوں اب جی پی ایل فانٹس ہیں اس لئے کوئ خطرہ نہیں ہے۔ اس میں ظاہر ہے کہ رموز و اوقاف موجود ہیں۔
جن صاحب نے بھی یہ کہا کہ بہترین نسخ فونٹ نفیس ویب ہے تو میں ان کی بات سے تقریباََ اتفاق کروں گا۔ ایشیا نسخ میں بہت سے حروف نہیں ہیں اور یہ بولڈ فیس کو بھی سپورٹ نہیں کرتا۔
آپ نے ابھی جو نسخ فونٹ بنایا ہے ، اس کو کیا نام دیا ہے؟
اور اس کو یہاں اٹیچ کر دیں تو بڑی مہربانی ہوگی، شکریہ۔
 

الف عین

لائبریرین
انشاء اللہ جلد ہی۔ ہو سکا تو آج رات کو۔ ایک اور فانٹ کا ’مواد" دماغ میں پک رہا ہے، اس کے ساتھ ہی۔
 

الف عین

لائبریرین
لیجئے باذوق حاضر ہیں فانٹس بھی اور ان کا ایک ٹیسٹ بھی۔
یہ تین فانٹس ہیں نے، دو میں نفیس کے گلفس استعمال کئے گئے ہیں اور ایک میں نفیس ویب نسخ کو ٹمپلیٹ کے طور پر۔
 

الف عین

لائبریرین
لیجئے باذوق حاضر ہیں فانٹس بھی اور ان کا ایک ٹیسٹ بھی۔
یہ تین فانٹس ہیں نے، دو میں نفیس کے گلفس استعمال کئے گئے ہیں اور ایک میں نفیس ویب نسخ کو ٹمپکلیٹ کے طور پر۔
تدوین۔۔۔۔ فائیل حذف کر دی گئ ہے کہ یہ فائل ڈاؤن لوڈس میں بھی ہے اب۔
 
السلام علیکم

اعجاز انکل، میں نے آپ کا فونٹ بھی کھول کر دیکھا ہے اور آپ کی تحریر بھی پڑھی ہے (بلکہ یاہو گروپ میں موجود آپ کی کافی ساری دیگر تحریریں بھی پڑھ لی ہیں)۔

ماشاء اللہ۔۔۔ آپ کے لیے خود بخود دل سے دعائیں نکل آئیں۔ اب میں اور مزید کیا کہوں؟

جہاں تک فونٹ کا تعلق ہے، تو اس میں ہمیں ورٹیکل کرننگ کے کچھ اصولوں کو ضرور سے متعارف کروانا چاہیے۔ (منہاجین بھائی نے اس میں کچھ خامیوں کی نشاندہی کی تھی۔ اگر آپ وہ ہمارے ساتھ شیئر کر لیں تو شاید ہمیں صورتحال سمجھنے میں مزید آسانی ہو اور شاید ہم لوگ مل کر کسی بہتر نتیجے پر پہنچ سکیں)۔

کیا کسی کو پتا ہے کہ ورٹیکل کرننگ کے لیے کرلپ والے کون سا سوفٹ ویئر استعمال کر رہے ہیں؟؟؟ یا پھر اگر کوئی دوسرا فری سافٹ ویئر ہو تو اُس کا بھی تذکرہ کر دیں۔

والسلام۔
میں محفل ابھی کچھ دن پہلے شامل ہُوا ہوں۔ غلطی سے آپ کی کسی تحریر کو ناپسندیدہ قرار دے بیٹھا ہوں۔ حالانکہ میرا کسی تحریر کو ناپسندیدہ کہنے کا قطعا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ براہِ کرم اس اظہارِ ناپسندیدگی کو نظر انداز کردیں۔
سہو و خطا قابلِ معافی سمہجھنے میں دل کو تسلی رہتی ہے۔
 

gazi

محفلین
السلام علیکم

گول ۃ کا مسئلہ یہ ہے کہ عربی کا گول ۃ اور اردو کا گول ۃ یونیکوڈ میں مختلف ویلیوز رکھتے ہیں۔
اور بی بی سی کا اردو ایشیا نسخ فونٹ (یا نفیس فونٹ فیملی) اردو کے لیے تو کمپیٹیبل ہیں، مگر اُن میں عربی یا فارسی کی مکمل سپورٹ نہیں موجود۔
اس لیے اگر آپ قرانی آیات کے لیے اِن اردو والے فونٹز کو استعمال کریں گے تو بہت سے الفاظ بیچ میں غائب ہو جائیں گے۔

بہت اچھا ہوتا اگر کوئی ایسا خوبصورت اردو فونٹ ہوتا جس میں اردو/عربی/فارسی کی مکمل سپورٹ ہوتی۔

ویسے چند ایک فونٹ ہیں جن میں یہ مکمل سپورٹ ہے، مثلاً تاہوما فونٹ (مگر یہ بہت ہی بدصورت فونٹ ہے اردہ لکھنے والوں کے لیے)۔
اسی طرح لطیف ساغر صاحب کے دو فونٹز اردو اور عربی کی مکمل سپورٹ رکھتے ہیں، مگر وہ بھی اتنے خوبصورت نہیں۔

َِ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محترم ایڈمن صاحب،

ایک فونٹ میری نظر میں ہے جس میں اردو/فارسی/عربی/انگلش کی مکمل سپورٹ ہے (اور اردو کے لیے وہ بہت خوبصورت فونٹ ہے۔ کم از کم بی بی سی کے ایشیا نسخ اردو فونٹ سے بہت بہتر ہے)۔ میری یونیورسٹی میں ایک ایرانی سٹوڈنٹ کے پاس وہ فونٹ موجود تھا۔ اگر آپ انٹرسٹد ہوں تو میں وہ فونٹ آپ کو ارسال کر سکتی ہوں۔

والسلام۔
آپ ارسال کردیں یا لنک فراہم کریں مہربانی ئ
 

سعیدصدیقی

محفلین
مہوش باجی یا مہوش بیٹی جو بھی مناسب سمجھیں عزت و تقدیس کا عنصر دونوں ہی میں موجود ہے اور وہی میرا مقصد ہے ۔ بہر حال میں نے مندرجہ ذیل پیغام (میسیج) آپ کو پہلے بھی روانہ کیا ہے مگر شائد آپ کی مصروفیت نے موقع نہیں دیا ہوگا بہر ایک بار پھر یہاں پوسٹ کر رہا ہوں۔۔۔۔
آپ کے ۔ (ہتر فونٹس کی تلاش) کے زمرے میں مجھے اآپ ہی دئے گئے لنک سے کچھ نستعلیق فانٹس ملے ۔ ٍ ان فانٹس کی یہ خوبی تھی کہ انکو تطویل بھی کر لیتا تھا ۔۔۔ مگر چند ناگزیر وجوہات کی بنا مجھے اپنا لیپ ٹاپ فیکٹری سیٹنگ پر لانا پڑا ۔ اور اس کے بعد اب وہی فانٹس تطویل نہیں ہو رہے ہیں ۔۔ سوچا اآپ سے مدد حاصل کی جائے اور امید ہے کہ انشا ء اللہ اآپ کے پاس اسکا حل ضرور ہوگا۔
  1. مندرجہ ذیل فانٹس ہیں ۔۔۔
  2. 1) DEHALVIKHUSHKHATI
    2) DEHALVIKHUSWHKHATI-L
    3) URDUKHUSHKHATI
    4) JAMEELKHUSHKATI-LK
 
Top