بہترین اردو بلاگنگ ویبسائٹ

مصطفے قاسم

محفلین
السلام علیکم!
میں ناے ابھی گوگل بلاگرز پر رجسٹریشن کروائی مگر وہاں اردو میں بلاگنگ کی سہولت میسر نہیں ہے۔ کیا آپ برادران مٰن سے کوئی بتا سکتا ہے کہ وہاں‌اردو بلاگنگ کیسے کی جائے یا کوئی اور بہترین بلاگنگ ویبسائٹ جو اردو کی سہولت بہی دیتی ہو۔
 

مصطفے قاسم

محفلین
داخلی نام

جناب پاکستانی میں‌نے بلاگ کا نام لکھ کر بلاگ تو بنا لیا مگر اب یہ لاگ ان نام اور پاسسورڈ مانگ رہا ھے یہ تو بنایا ہی نہیں۔ اب میں‌بلاگ میں کیسے لکھوں؟
 

مصطفے قاسم

محفلین
ایک اور مسلہ

جناب پاکستانی بھائی جان۔۔۔ میں‌ نے اب یوزر اکاوئنٹ بھی بنا لیا ہے۔ مجھے یوزر نیم اور پاسورڈ والی ای میل بھی آ گئی ہے مگر وہ یوزر نیم اور پاسسورڈ منظؤر نہیں کر رہا۔
 

الف عین

لائبریرین
یہی مسئلہ میرے ساتھ بھی ہوا تھا بہت پہلے۔ اب میں نے ان بلاگس سے ہاتھ دھو لیے۔ یوں بھی سمت کے لیے بنانے کا ارادہ تھا۔ اور ایک اورجریدہ شعر و سخن ، مدیر جان عالم، کو بنھی آں لائن کرنے کے لیے۔ لیکن ناکامی رہی۔
 

پاکستانی

محفلین
ہممممممممممم

اس کے لئے آپ کو پردیسی بھائی سے رابطہ کرنا چاہیے، وہی بتا سکتے ہیں کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔
میں میل کے ذریعے ان کی توجہ اس دھاگے کی طرف دلا دیتا ہوں۔
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
سب سے پہلے تو پاکستانی بھائی آپ کا بہت شکریہ جو آپ نے میری توجہ اس تحریر کی طرف مبذول کروائی۔

انشااللہ میں آج ہی رات کو نیوز سے فارغ ہو کر ادھر تفصیلاً پوسٹ کرتا ہوں۔

دوسرا نبیل بھائی،زکریا بھائی کو "وی بی " کا اتنا خوبصورت بورڈ بنانے پر بہت سی مبارکباد

انشااللہ تفصیلاً تحریر آج رات کو لکھتا ہوں
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم پردیسی بھائی، آپ کو اتنے دنوں بعد یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اور نئی فورم کی پسندیدگی کا بھی شکریہ۔
 

غازی عثمان

محفلین
احباب،

اچھا ہوا کہ اس ڈورے پر نگاہ پڑی،، کیونکہ کافی دنوں سے میں بھی بلاگ شروع کرنے کا سوچ رہا تھا، لیکن اس حوالے سے میری تیکنیکی معلومات صفر ہیں ،، اس لئے میری گذارش ہے کے اس ڈورے پر بلاگ کے حوالے سے کچھ تفصیل بیان کردی جائے ( خاص کر تیکنیکی حوالے سے ) تاکہ میں بھی فائدہ اٹھا سکوں۔
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
محترم مصطفے قاسم صاحب آپ کی شکایات بجا ہیں۔مصروفیت کی وجہ سے میں اس طرف دھیان نہیں دے سکا تھا جس کے لئے معزرت خواہ ہوں۔اب ان ایرر کودور کر دیا گیا ہے۔آپ بے فکر ہو کر جتنے جی چاہے بلاگ بنا سکتے ہیں۔
شکریہ
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
محترم بھائی اعجاز اختر صاحب
کچھ ایرر تھے جو صحیح کر دئے گئے ہیں۔آپ بے فکر ہوکر بلاگ بنا سکتے ہیں۔دوسرا میں آپ سے شرمندہ بھی ہوں کہ میں نے ایک دفعہ آپ کو ٹمپلیٹ بنانے کا وعدہ بھی کیا تھا جسے میں آج تک پورا نہیں کر سکا ہوں۔جس کے لئے میں آپ سے معزرت بھی چاہتا ہوں اصل میں میں جب سے نیوز کی طرف آیا ہوں بالکل بھی وقت نہیں نکال پا رہا۔آج جب کہ میں یہ تحریر لکھ رہا ہوں اپنا آدھا کام میں نے لڑکوں کے سپرد کر دیا تھا اور یہی سوچ کر کہ آج میں صرف بہت سی پرانے دوستوں کی ویب سائٹ دیکھوں گا اور نئی نئی معلومات حاصل کروں گا۔
خوش رہیں
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
پاکستانی بھائی آپ کا شکریہ جو آپ دوستوں نے مجھے یاد رکھا۔انشااللہ کوشش کیا کروں گا کہ گاہے بگاہے چکر لگاتا رہوں
 

پردیسی

محفلین
احباب،

اچھا ہوا کہ اس ڈورے پر نگاہ پڑی،، کیونکہ کافی دنوں سے میں بھی بلاگ شروع کرنے کا سوچ رہا تھا، لیکن اس حوالے سے میری تیکنیکی معلومات صفر ہیں ،، اس لئے میری گذارش ہے کے اس ڈورے پر بلاگ کے حوالے سے کچھ تفصیل بیان کردی جائے ( خاص کر تیکنیکی حوالے سے ) تاکہ میں بھی فائدہ اٹھا سکوں۔

السلام علیکم
محترم کالا پانی بھائی
اس فورم میں بہت سے دھاگے ایسے ہیں جن پر بلاگ بنانے بارے مفید معلومات بکھری پڑی ہیں آپ کسی بھی محترم دوست سے اس سلسلہ میں ان دھاگوں کی معلومات حاصل کر کے ان سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔
خوش رہیں
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم پردیسی بھائی، آپ کو اتنے دنوں بعد یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اور نئی فورم کی پسندیدگی کا بھی شکریہ۔

السلام علیکم
نبیل بھائی جی آپ کا بہت شکریہ۔
بھائی جی معذرت چاہتا ہوں کہ میں اپنی نیوز سائٹ کے حوالہ سے آپ سب دوستوں کو آگاہ نہیں کرسکا تھا۔اصل میں جب میں نے نیوز اردو ڈاٹ نیٹ کے نام سے اردو نیوز کی ویب سائٹ شروع کی تب سے بالکل بھی فرصت نہیں مل سکی تھی۔بس صحافت کا تھوڑا تجربہ تھا مگر ایک مکمل اخباری سائٹ کو چلانا مجھے پہاڑ دکھائی دے رہا تھا۔ بس بھائی جی اللہ سبحانہ و تعالےٰ کا نام لے کر شروع کر ڈالی،شروع میں بہت سی مشکلات بھی آئیں مگر اب یہ آسان ہوگیا ہے۔اب بہت ساکام لڑکے کرتے ہیں جن کو یونی کوڈ اردو کی باقاعدہ تربیت مہیا کی گئی ہے۔

آپ سے بھی اور دوسرے محترم دوستوں سے بھی گذارش ہے کہ آپ سب نیوز اردو ڈاٹ نیٹ کا وزٹ کریں اور اگر اس میں کوئی خامیاں ہوں تو اس بارے مجھے آگاہ ضرور کریں ۔دوسرا آپ سب دوستوں سے خصوصاً جو لکھاری ہیں یعنی جو بلاگ پر اچھی اچھی تحریریں لکھتے ہیں ان سب سے بھی گزارش ہے کہ ہوسکے تو بے فکر ہو کر اپنے مضامین ہمارے اخبار کو روانہ کریں انشااللہ میں خود ذاتی طور پر وہ سب مضمون اشاعت میں لایا کروں گا۔آپ مضمون اردو ہوم کی جی میل ایڈریس پر ان پیج یا یونی کوڈ کی صورت میں روانہ کر سکتے ہیں۔

urduhome@gmail.com


نبیل بھائی مجھے یاد ہے یہاں ہی کسی دھاگے میں آپ نے بھی شاید نیوز سائٹ بنانے متعلق ذکر کیا ہوا ہے اگر اب اس سلسلہ میں میری مدد درکار ہو تو بھائی سمجھ کر آواز دیجیے گا۔میں ٹمپلیٹ وغیرہ کی بات نہیں کر رہا وہ مجھے پتہ ہے کہ آپ کے لئے کوئی مسلہ نہیں ہے۔باقی نیوز یا اور اس سے متعلق معلومات یا دوسرے معاملات کے متعلق راہنمائی درکار ہو تو ضرور یاد کیجیے گا۔

جزاک اللہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی پردیسی بھائی، میں نیوز ویب سائٹ کے سیٹ اپ کی معلومات میں واقعی دلچسپی رکھتا ہوں۔ آپ اگر نیوز اردو پر پبلش ہونے والی خبروں کے ذرائع کے بارے میں کچھ تفصیل فراہم کریں تو اس سے ہماری معلومات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
 

رضوان

محفلین
مصطفٰی قاسم اور کالا پانی
بلاگ بنانے واقعی بہت آسان ہے جیسے
1
2
3
کیونکہ میں ابھی آزما کر آرہا ہوں۔
شکریہ
 

پردیسی

محفلین
جی پردیسی بھائی، میں نیوز ویب سائٹ کے سیٹ اپ کی معلومات میں واقعی دلچسپی رکھتا ہوں۔ آپ اگر نیوز اردو پر پبلش ہونے والی خبروں کے ذرائع کے بارے میں کچھ تفصیل فراہم کریں تو اس سے ہماری معلومات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
السلام علیکم
جی نبیل بھائی جی دیر کی معذرت
خبروں کےذرائع کی جہاں تک بات ہے اس میں دو تین چیزیں ہیں، یعنی آپ کے اپنے ذرائع ہوں ۔رپوٹر کہہ لیں یا نامہ نگار وغیرہ۔ان کی دی گئی خبریں مستند ترین سمجھی جاتی ہیں۔چونکہ سب کے پاس چاہے وہ بڑا نیوز پیپر ہو، ٹی وی چینل ہو یا کہ میڈیا کا کوئی اور ادارہ ، ہر جگہ اپنے نامہ نگار نہیں پہنچا سکتا۔اسی لئے ان سب کو کسی نہ کسی سے اپنی معلومات یا خبریں شئیر کرنی پڑتی ہیں۔ اور ایسے سورس بنانے کے لئے خاصا وقت بھی درکار ہوتا ہے۔
سب سے آسان اور بہتر سورس نیوز ایجینسی کا ہے جو کہ پاکستان میں اور پاکستان سے باہر آپ کو خبریں مہیا کرتے ہیں۔ایسی بہت سی نیوز ایجینسز ہیں جو ماہانہ پیسے لے کر یہ سروس فراہم کرتی ہیں اور تقریباً تمام پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا اپنے ذاتی سورس کے علاوہ ان سے بھی خبریں لیتا ہے۔
ان میں حکومتی نیوز ایجینسی " اے پی پی " پرائیویٹ ایجینسی میں " آئی این آئی " ثنا نیوز" آن لائن نیوز " اور انڈیا کی اردو نیوز ایجینسی " یو این این " قابل ذکر ہیں۔
اور بھی بہت سی نیوز ایجینسیز ہیں مگر میرے نزدیک ان کی خبریں مستند ہوتی ہیں اور یہ اسے لمحے آپ کو خبر بھی پہنچاتی ہیں جب کہ کوئی بھی خبری واقعہ رونما ہو
 

الف عین

لائبریرین
بہت خوشی ہوئی پردیسی آپ کو یہاں دیکھ کر اتنے دن بعد۔ اردو نیوز واقعی اہم نیوز سائٹ لگ رہی ہے۔ یقینآ اسے مزید مقبولیت ملے گی۔ مبارک ہو۔ اس پر فخر ہے کہ تم کو اتنی نیوز ایجنسیوں کا تعاون مل گیا ہے، بلکہ یوں کہوں کہ ان کا تعاون خرید سکے ہیں۔
سمت تو آئی فاسٹ نیٹ پر چلا رہا ہوں اور اپنے قریر احمد رانا نے بیاض ڈاٹ کام پر بھی تازہ شمارہ مہیا کر دیا ہے۔ مزید بلاگ کا اب وقت ہے نہ ضرورت۔ شکریہ بہر حال۔
 
Top