بھوک ڈھل نہیں سکتی۔۔۔

مرے سرکش ترانوں کی حقیقت ہے تو اتنی ہے
کہ جب بھی دیکھتا ہوں بھوک کے مارے کسانوں کو
غریبوں ‌مفلسوں کو بے کسوں بے سہاروں کو
سسکتی نازنینوں کو، تڑپتے نوجوانوں کو
حکومت کے تشدد کو امارت کے تکبر کو
کسی کے چیتھڑوں کو اور شہنشاہی خزانوں کو

تو دل تابِ نشاطِ بزمِ عشرت لا نہیں‌سکتا
میں‌چاہوں بھی خواب آور ترانے گا نہیں سکتا
شاعر؟؟؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ساحر لدھیانوی

میرے گیت
مرے سرکش ترانے سن کے دنیا یہ سمجھتی ہے​
کہ شاید میرے دل کو عشق کے نغموں سے نفرت ہے​
مجھے ہنگامۂ جنگ و جدل میں کیف ملتا ہے​
مری فطرت کو خوں ریزی کے افسانے سے رغبت ہے​
مری دنیا میں کچھ وقعت نہیں ہے رقص و نغمہ کی​
مرا محبوب نغمہ شورِ آہنگِ بغاوت ہے​
مگر اے کاش دیکھیں وہ مری پرسوز راتوں کو​
میں جب تاروں پہ نظریں گاڑ کر آنسو بہاتا ہوں​
تصور بن کے بھولی وارداتیں یاد آتی ہیں​
تو سوز و درد کی شدت سے پہروں تلملاتا ہوں​
کوئی خوابوں میں‌ خوابیدہ امنگوں کو جگاتی ہے​
تو اپنی زندگی کو موت کے پہلو میں پاتا ہوں​
میں شاعر ہوں مجھے فطرت کے نظاروں سے الفت ہے​
مرا دل دشمنِ نغمہ سرائی ہو نہیں سکتا​
مجھے انسانیت کا درد بھی بخشا ہے قدرت نے​
مرا مقصد فقط شعلہ نوائی ہو نہیں‌سکتا​
جواں ہوں میں جوانی لغزشوں کا ایک طوفاں ‌ہے​
مری باتوں میں رنگِ پارسائی ہو نہیں سکتا​
مرے سرکش ترانوں کی حقیقت ہے تو اتنی ہے​
کہ جب بھی دیکھتا ہوں بھوک کے مارے کسانوں کو​
غریبوں ‌مفلسوں کو بے کسوں بے سہاروں کو​
سسکتی نازنینوں کو، تڑپتے نوجوانوں کو​
حکومت کے تشدد کو امارت کے تکبر کو​
کسی کے چیتھڑوں کو اور شہنشاہی خزانوں کو​
تو دل تابِ نشاطِ بزمِ عشرت لا نہیں‌سکتا​
میں‌چاہوں بھی خواب آور ترانے گا نہیں سکتا​
 
تو کئی بار ہوا قتل مگر اے مرے دل
تیرے مرنے پہ یہ دُنیا کبھی روئی بھی نہیں
تیرا مذہب تو ہے بس مذہب انسانیت
اور اس نام کا مذہب یہاں کوئی بھی نہیں
ہائے ہائے نیرنگ خیال ۔۔۔کیسا نثری نوحہ لکھا ہے بھئی کیا کمال کی تاثیر ہے اس میں کہ پڑھتے ہی دل درد و کرب سے بھر ہی جاتا ہے ۔۔ تحریر میں درد و سوز بھرنا کمال فن ہے جسکا منُہ بولتا ثبوت آپکی یہ خوبصورت تحریر ہے ۔۔۔داد قبول کیجئے اسی طرح لکھتے رہیں ۔:)
 
مہ جبین

محفلین
ساحر لدھیانوی

میرے گیت
مرے سرکش ترانے سن کے دنیا یہ سمجھتی ہے​
کہ شاید میرے دل کو عشق کے نغموں سے نفرت ہے​
مجھے ہنگامۂ جنگ و جدل میں کیف ملتا ہے​
مری فطرت کو خوں ریزی کے افسانے سے رغبت ہے​
مری دنیا میں کچھ وقعت نہیں ہے رقص و نغمہ کی​
مرا محبوب نغمہ شورِ آہنگِ بغاوت ہے​
مگر اے کاش دیکھیں وہ مری پرسوز راتوں کو​
میں جب تاروں پہ نظریں گاڑ کر آنسو بہاتا ہوں​
تصور بن کے بھولی وارداتیں یاد آتی ہیں​
تو سوز و درد کی شدت سے پہروں تلملاتا ہوں​
کوئی خوابوں میں‌ خوابیدہ امنگوں کو جگاتی ہے​
تو اپنی زندگی کو موت کے پہلو میں پاتا ہوں​
میں شاعر ہوں مجھے فطرت کے نظاروں سے الفت ہے​
مرا دل دشمنِ نغمہ سرائی ہو نہیں سکتا​
مجھے انسانیت کا درد بھی بخشا ہے قدرت نے​
مرا مقصد فقط شعلہ نوائی ہو نہیں‌سکتا​
جواں ہوں میں جوانی لغزشوں کا ایک طوفاں ‌ہے​
مری باتوں میں رنگِ پارسائی ہو نہیں سکتا​
مرے سرکش ترانوں کی حقیقت ہے تو اتنی ہے​
کہ جب بھی دیکھتا ہوں بھوک کے مارے کسانوں کو​
غریبوں ‌مفلسوں کو بے کسوں بے سہاروں کو​
سسکتی نازنینوں کو، تڑپتے نوجوانوں کو​
حکومت کے تشدد کو امارت کے تکبر کو​
کسی کے چیتھڑوں کو اور شہنشاہی خزانوں کو​
تو دل تابِ نشاطِ بزمِ عشرت لا نہیں‌سکتا​
میں‌چاہوں بھی خواب آور ترانے گا نہیں سکتا​
واہ،

میں ایسا غریب ہوں کہ بس، کیا کہوں،

بہت کم مطالعہ ہے میرا شاعری کا۔ بس آٹھ دس کتابیں۔
پسند نہ آئے کچھ تو شاعر کا نام بھی نہیں پوچھتا، پر ساحر صاحب نے کمال دکھ پرویا ہے۔
 
نیرنگ بھائی! یہ قدر افسردہ والی تحریر نا پیش کیا کریں ۔یہاں ہم جیسے چھوٹے دل والے بھی لوگ ہیں ۔میں تو ہاسپیٹل نہیں جا پاتا کہ لوگوں کا درد مجھ سے برداشت نہیں ہو پاتا ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ،

میں ایسا غریب ہوں کہ بس، کیا کہوں،

بہت کم مطالعہ ہے میرا شاعری کا۔ بس آٹھ دس کتابیں۔
پسند نہ آئے کچھ تو شاعر کا نام بھی نہیں پوچھتا، پر ساحر صاحب نے کمال دکھ پرویا ہے۔
ساحر کی کتاب تلخیاں پڑھیں۔۔ یہی درد جابجا ملے گا۔ گر چاہیے تو مجھے بتا دیں۔۔ میں نے کسی دور میں آدھی سے زیادہ ٹائپ کر کے اپنے فیس بک نوٹس میں شائع کی تھی۔ :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
تو کئی بار ہوا قتل مگر اے مرے دل
تیرے مرنے پہ یہ دُنیا کبھی روئی بھی نہیں
تیرا مذہب تو ہے بس مذہب انسانیت
اور اس نام کا مذہب یہاں کوئی بھی نہیں
ہائے ہائے نیرنگ خیال ۔۔۔ کیسا نثری نوحہ لکھا ہے بھئی کیا کمال کی تاثیر ہے اس میں کہ پڑھتے ہی دل درد و کرب سے بھر ہی جاتا ہے ۔۔ تحریر میں درد و سوز بھرنا کمال فن ہے جسکا منُہ بولتا ثبوت آپکی یہ خوبصورت تحریر ہے ۔۔۔ داد قبول کیجئے اسی طرح لکھتے رہیں ۔:)
اپیا آپ کی اس حوصلہ افزائی سے دل بڑھ گیا۔ :)
 
بھلکڑ

لائبریرین
--------------------------------------------------
میرا کچھ بھی کہنا اس تحریر سے زیادتی ہو گی صرف
:cry:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
:(
ایک انتہائی تلخ حقیقت پر مبنی پُر اثر سوچنے پر مجبور کر دینے والی تحریر ۔
تبصرہ کرنا واقعی بہت مشکل تھا۔ :(
لکھتے رہیں اور ذہنوں کو جھنجھوڑتے رہیں۔ کون جانے آپ کے الفاظ کتنوں کی بھلائی کا ذریعہ بن جائیں۔
 
Top