بھوک:پاکستان کی حالت 21ممالک سے بہتر‘98سے بدتر

لاہور ( رپورٹ :نوید طار ق )پاکستان میں بھوک کی شکار آبادی کی صورت حال بھارت ، بنگلہ دیش ،سوڈان اور یمن سمیت 21ممالک سے بہتر جبکہ نیپال ،سری لنکا ، فلپائن ، انڈونیشیا ، زمبابوے ،تاجکستان ، مالی ، یوگنڈا ، انگولا ، کینیا اور شمالی کوریا سمیت 98ممالک سے ابتر ہے ۔23سال میں پاکستان میں خوراک کی کمی کے حوالے سے صورت میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے کیونکہ مزکورہ عرصے میں پاکستان میں بھو ک کی شدت میں6.6( 25.9سے کم ہو کر بہتریعنی 19.3) پوائٹس ،بھارت 11.3( 32.6سے کم ہو کر 21.3)اور بنگلہ دیش میں17.3( 36.7سے کم ہو کر 19.4)پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے ۔ گزشہ 2سے زائد دہائیوں میں بہتری کے باوجود پاکستان اور بنگلہ دیش کار کردگی کی بنا پر اب بھی ’’ شدید بھوک کے شکار‘‘ جبکہ بھارت کو’’ خطرناک صورت حال‘‘ والے ممالک میں شمار کیا جا رہا ہے ۔بھوک سے جڑے مسائل کے شکار 120ترقی پزیر ممالک کی فہرست میں پاکستان 22ویں ، بنگلہ دیش23، بھارت16 جبکہ شمالی کوریا28، نیپال30، سری لنکا36، فلپائن51، انڈونیشیا56، چین اورملائیشیا( الگ الگ)74 ویں نمبر پر ہیں ۔ برونڈی ، اریٹریا اور کوموروس بھوک کے حوالے سے ’’ انتہائی خطرناک صورت ‘‘ کا شکار ممالک میں شامل ہیں ،تینوں کا تعلق افریقہ سے ہے ۔پاکستان کے علاوہ مشرقی تیمور ، سوڈان ، چاڈ ، یمن ، ایتھوپیا ، زیمبیا ، سنٹرل افریکن ری پبلک ، ہیٹی ، موزیمیق ، تنزانیہ اور نائیجر سمیت 16ممالک میں صورتحال ’’ خطرناک ‘‘ ہے ۔ جنگ ڈویلپمنٹ رپورٹنگ سیل نے انٹر نیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(IFPRI) کے’’ گلو بل ہنگر انڈیکس ‘‘ کا مختلف حوالوں سے جو جائزہ لیا ہے اس کے مطابق 120تر قی پزیر ممالک پر کی جانے والی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 56ممالک میں بھوک کی صورت حال شدید ہے ۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=174050
ghi13fig24.png

http://www.ifpri.org/tools/2013-ghi-map
 
آخری تدوین:
رب کریم پاکستان پر اپنا رحم و کرم فرمائے ، ہمارے لوگوں کو خوشحالی عطا فرمائے۔ ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے اور ہمارے بچوں کو ہمارے گناہوں کی نحوست سے محفوظ فرمائے۔
 
Top