بھولی بسری یادیں - تبصرے اور تجاویز

بلال

محفلین
بہت خوب۔۔۔ آپ کی تحریر پڑھ کر بہت اچھا لگا۔۔۔
اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
 

شمشاد

لائبریرین
عبد الرحمن صاحب میری فرمائش پر اپنی آپ بیتی بھولی بسری یادیں اردو محفل کی زینت بنا رہے ہیں۔ آپ نے کوئی تبصرہ کرنا ہو یا کوئی تجویز دینی ہو تو یہ دھاگہ استعمال کریں تا کہ وہاں بھولی بسری یادیں ایک تواتر کے ساتھ جاری رہے۔ شکریہ۔
 

بلال

محفلین
میں معذرت چاہتا ہوں کہ میں نے بھولی بسری یادیں پر اسی دھاگے میں پوسٹ کر دی۔۔۔ انشاءاللہ اب ایسے نہیں ہو گا۔۔۔
اسی طرح کا کچھ حال تفسیر بھائی کی پوسٹ پر بھی شاید ہوا ہے۔۔۔
کیا کوئی ہمیں اس کا کوئی اصول بتائے گا کہ کہاں پوسٹ کرنی ہے اور کہاں نہیں۔۔۔ ویسے میں سوچ رہا تھا کہ کہیں بھی نہ کروں بس کھیل ہی کھیل میں وقت گزاروں کیونکہ سب یہی تو کر رہے ہیں۔۔۔
 

بلال

محفلین
عبدالرحمن صاحب آپ نے اس پوسٹ پر میری پوسٹ کا اقتباس دے دیا ہے جبکہ میری پوسٹ وہاں سے یہاں منتقل کر دی گئی ہے آپ بھی اپنی پوسٹ کو حذف کر دیں تاکہ ایک سلسلہ برقرار رہے۔۔۔شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
بلال بھائی معذرت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اصل میں کوئی ضابطہ تو ہے نہیں کہ اس سلسلے میں کہاں پوسٹ کرنا ہے۔ اور میں نے " بھولی بسری یادیں " دیکھا ہی دیر سے۔ عبد الرحمن صاحب نئے ہیں۔ لیکن آپ تو اب خاصے پرانے ہو چکے ہیں۔ یہ کیوں سوچا کہ پوسٹ نہ کروں، یہ کیوں نہ کیا کہ خود سے یہ تبصرے والا دھاگے کھول دیتے۔ بھائی جی آپ بھی تو اسی محفل کے رکن ہیں۔ اس میں ڈرنے والی کیا بات ہے۔ بے دھڑک کریں جو بھی کرنا ہے۔ زیادہ سے زیادہ یہی ہو گا کہ کچھ غلط ہو جائے گا تو یہ ناظمین کس لیے ہیں۔ ٹھیک کر دیں گے۔

میں عبد الرحمن بھائی والا پیغام بھی ادھر ہی منتقل کر دیتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
عبد الرحمن صاحب بھولی بسری یادیں پڑھ کر اب ایسا لگتا ہے کہ آپ جلدی سے ساری یادیں یہاں لکھ دیں تا کہ میں جلد از جلد پڑھ لوں۔
 

بلال

محفلین
شمشاد بھائی دراصل مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ کن دھاگوں پر تبصرے وہاں نہیں کرنے ہوتے۔۔۔ یعنی ان کے لئے علیحدہ دھاگہ ہونا چاہئے۔۔۔ جن کے لئے علیحدہ دھاگہ ہوتا ہے میں وہاں ہی جاتا ہوں جن کے لئے نہیں ہوتا پھر اسی دھاگے میں ہی ٹوٹے پھوٹے الفاظ لکھ دیتا ہوں۔۔۔ خیر معافی چاہتا ہوں موضوع کسی اور طرف جا رہا ہے آپ اگر میری یہ والی اور باقی پوسٹ جو موضوع کے متعلق نہیں وہ حذف کر دیں تو بہتر ہو گا اس سے موضوع برقرار رہے گا۔۔۔شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
پھر وہی بات بلال بھائی، یہ آپ نے معذرت کی کیوں اتنی رٹ لگائی ہوئی ہے؟ کیا ہو گیا جو آپ نے وہاں لکھ دیا تھا، اب دیکھیں میں نے اسے الگ کر دیا، بس اتنی سی تو بات تھی۔ اگر کوئی اور رکن پھر وہاں اپنے جذبات کا اظہار کرے گا تو اس کا یہ مطلب نہیں ہو گا کہ اس نے غلطی کر دی ہے، یہ انجانے پن میں ہو گا اور میں وہ پیغام یہاں منتقل کر دوں گا تا کہ عبد الرحمن صاحب کی یادیں ایک تواتر سے جاری رہیں۔ اب یہ معذرت کرنا چھوڑ دیں۔
 

الف عین

لائبریرین
بلال۔ بلکہ سارے ارکان یہ آسانی سے سمجھ سکتے ہیں کہ جس طرح لائبریری فورم میں کتابیں پوسٹ کی جاتی ہیں، اور ان کے تبصروں والا موضوع ایک الگ ہی فورم میں نیا دھاگا بنایا جاتا ہے، اسی طرح جہاں بھی کوئی مستقل مضمون قسطوں میں پوسٹ کیا جائے، وہاں تبصروں کے لئے ایک نیا تانا بانا کھولنا بہتر ہے تاکہ اصل مضمون یا کتاب یا اقتباس کا تسلسل مجروح نہ ہو۔ اس لئے شمشاد نے اچھا ہی کیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ اعجاز بھائی، یہی بات میں بھی سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن بلال بھائی ہر دفعہ معذرت کا ٹوکرا اٹھا کر آ جاتے ہیں۔ :grin:
 
تبصرہ یا تجاویز "بھولی بسری یادوں کیلئے"،!!!!!

میری سب دوستوں، بھائی بہنوں، اور بچوں سے درخواست ھے کہ میری اس کہانی کے بارے میں ضرور اپنی رائے دیں، اگر کوئی تجویز یا کوئی تنقید کرنا چاھتے ھوں تو ضرور تحریر کریں، اگر لکھنے میں کوئی غلطی سرزد ھوجائے تو معذرت چاھتا ھوں، مگر مجھے میری اصلاح کیلئے لکھیں تاکہ میں آئندہ کیلئے اپنی غلطیوں کو سدھار سکوں،!!!!

مجھے اپنا قیمتی وقت دینے کا بہت بہت شکریہ،!!!!

خوش رھیں اور اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں،!!!!!!
 
زبردست آب بیتی جا رہی ہے۔ خاصا تجسس پیدا کر دیا ہے آپ نے۔

بہت شکریہ، شمشاد بھائی،!!!!!
میں نے کوشش کی ھے، کہ اپنی زندگی کے مثبت اثرات سے زیادہ خاص خاص منفی پہلوں کو سامنے لاؤں اور اپنی ان غلطیوں‌ کی طرف نشاندھی کروں جس کی وجہ سے میں نے نقصانات اٹھائے ھیں، تاکہ پڑھنے والے اس سے استفادہ اور سبق بھی حاصل کرسکیں، اور اپنے بچوں کی ھر حرکت پر نظر رکھ سکیں، چاھے وہ اسکول ھو یا اس کے کھیل کا میدان ھو، اس کے ساتھ ھی باھر کے دوستوں کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے کے مشاغل اور مصروفیات پر تو خاص نظر ھونی چاھئے،!!!!!

ھم اپنی غلطیوں سے ھی بہت کچھ سیکھتے ھیں،!!!!!

خوش رھیں،!!!!
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل عبد الرحمن صاحب، ضرور آپ کی آپ بیتی پڑھ کر کچھ نہ کچھ تو سیکھیں گے ہی۔ انسان اپنی اور اس کے ساتھ ساتھ دوسروں کی غلطیوں سے کچھ نہ کچھ سیکھتا ہی رہتا ہے۔
 
بالکل عبد الرحمن صاحب، ضرور آپ کی آپ بیتی پڑھ کر کچھ نہ کچھ تو سیکھیں گے ہی۔ انسان اپنی اور اس کے ساتھ ساتھ دوسروں کی غلطیوں سے کچھ نہ کچھ سیکھتا ہی رہتا ہے۔

بہت شکریہ شمشاد صاحب،!!!!
ایک گزارش اور تھی کہ اگر اس موضوع کے لئے "تبصرے اور تجاویز" کے کالم کو "بھولی بسری یادیں" کے عین نیچے ھی مستقل رھنے دیا جائے، تاکہ ھر کوئی اپنی رائے دینے کیلئے اسے ڈھونڈنا نہ پڑے، میں چاھتا ھوں کہ ھر پڑھنے والے کے مفید مشوروں اور تجاویز سے میں کچھ راہ نمائی حاصل کرسکوں،!!!!

خوش رھیں،!!!!
 

شمشاد

لائبریرین
عبد الرحمن صاحب یہ دونوں دھاگے ایک ہی زمرے میں ہیں، پیغامات کی پوسٹنگ کے حساب سے اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں۔
 
میری اس کہانی " بھولی بسری یادیں' میں ایسے ایسے موڑ ھیں کہ قدرت بھی شاید حیرت زدہ ھوگی کہ کیا ھونا تھا کیا ھوگیا، مجھے خود افسوس ھے کہ بہت سارے دلچسپ واقعات میرے ذہن سے نکل چکے ھیں یا کچھ حصہ مکمل نہیں ھے، اس لئے میں صرف ان واقعات کا ھی ذکر کررھا ھوں جو مجھے یاد ھیں اور ان ھی واقعات کی روشنی میں ھوسکتا ھے کہ الفاظوں کو ایک نیا روپ دیا ھو، اور کچھ مکالمات کی ادائیگی میں رد و بدل کے امکانات بھی ھیں، کیونکہ اصل میں اس وقت جو حقیقت میں کہا گیا وہ مجھے زبانی یاد تو نہیں ھیں، لیکن کوشش یہی ھے کہ اس وقت کی مناسبت سے اصل واقعات سے بالکل قریب ترین ڈائیلاگ کی ڈلیوری کرسکوں،

اللٌہ تعالیٰ مجھے معاف فرمائے اگر لکھنے میں کوئی ایسی غلطی ھو جائے جو حقیقت سے قریب تر نہ ھو، صرف میں نے کچھ نام اور اصل مقامات کو مصلحتاً بدل دیا ھے، یا ان کا ذکر نہیں کیا ھے، کیونکہ میں نہیں چاھتا کہ کسی کو میری وجہ سے کوئی دکھ یا تکلیف پہنچے یا کسی قسم کی رسوائی محسوس ھو، اور کچھ وقت کا تسلسل بھی مکمل یادداشت نہ ھونے کی وجہ سے آگے پیچھے بھی ھوسکتا ھے، جس کے لئے میں معذرت چاھوں گا اور ایک بات کہ اس کہانی کو میں نے صرف اپنی ھی ذات سے ھی منسلک واقعات کا ذکر کیا ھے،
اور میں نے اپنی یاداشت کے مطابق اپنی ذات سے متعلق اچھے اور برے تمام حقائق کو سامنے لانے کی پوری کوشش کی ھے!!!!!!!

اور یہ ایک حقیقت ھے کہ ھمیں اپنی اچھائیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے میں تو سب سے زیادہ خوشی ھوتی ھے لیکن اپنی برائیوں کو منظر عام پر لانے سے بالکل گریز کرتے ھیں، جوکہ ایک فطری عمل ھے اور بہت مشکل کام بھی ھے!!!!!!

میں تو یہ کہتا ھوں کہ جب تک ھم اپنی زندگی کے منفی پہلو کے گذرے ھوئے واقعات اور اسکے نقصانات کا سب کے سامنے ذکر نہیں کریں گے، تو لوگوں کو سبق اور غلطیوں کو سدھارنے کا موقع کیسے ملے گا،

اور یہ تو سب کو معلوم ھے کہ ھم سب اپنی انجانے یا ناانجانے میں کی ھوئی غلطیوں سے ھی سیکھتے ھیں اور دوسروں تک اپنی غلطیوں کا اظہار کرکے اپنے گنہاوں کا اعتراف بھی کرنا تو ایک بہادری ھے،

یہ میرا ایک خیال ھے، ھوسکتا ھے کہ میں غلطی پر بھی ھوں، ‌شاید!!!!!
 
Top